UGC NET URDU Mock Test 1

 

#1. کس ادیب کی پیدائش مکہ مکرمہ میں ہوئی؟

#2. درج ذیل میں سے کون سا شعری مجموعہ جوش ملیح آبادی کا نہیں ہے؟

#3. ۔ع دنیا حیراں ہو گئی ہے اس کے مصرعِ اوّل کی نشاندہی ذیل کے مصرعوں میں سے کیجیے۔

#4. ذوق کے بعد بہادر شاہ ظفر نے کس کی شاگردی اختیارکی؟

#5. میر انیس اور مرزا دبیر نے کس ہئیت میں مر ثیے کہے ہیں؟

#6. ایسا بادشاہ سلطنت پناہ کہ زمام ایالت و سرفرازی اور عنان ِ عدالت و بندہ نوازی بیچ ملک ہندوستان کے کف کفایت اور قبضہ درایت اوس کے میں آئی اور طلیعہ سپاہ اوس کی نے جس طرف منھ دکھلایا،صبح اقبال مطلع رمانی و امال سے طالع ہو منھ دکھلائے۔‘‘یہ عبارت کس کتاب کی ہے؟

#7. مرزا دبیر کی پیدائش کس شہر میں ہوئی؟

#8. ’’ تفسیر غالب‘‘ کے عنوان سے درج ذیل میں سے کس محقق نے غالب پر کتاب لکھی ہے؟

#9. ہم میں باقی نہیں اب خالد جاں بازکا رنگ دل پہ غالب ہے فقط حافظ ِ شیراز کا رنگ یہ شعر کس کا ہے؟

#10. مسعود حسین خاں کے مورث اعلیٰ کا نام کیاہے؟

#11. ’’ مہذب قوموں کی پیروی‘‘ کس کا مضمون ہے؟

#12. لطف اگر یہ ہے بتاں صندل پیشانی کا۔ درج ذیل مصرعوں میں سے صحیح مصرعے کی مدد سے مطلع مکمل کیجئے۔

#13. ملکہ شمسہ تاجدار اور ملکہ نوبہار گلشن کس داستان کے کردار ہے؟

#14. عالمِ آب و خاک میں تیرے ظہور سے فروغ! ذرۂ ریگ کو دیا تونے طلوعِ آفتاب! شوکت سنجر وسلیم، تیرے جلال کی نمود! فقرِ جنیدو با یزید، تیرا جمالِ بے نقاب! اوپر دیے ہوئے شعر اقبال کی کس نظم سے لیے گئے ہیں؟

#15. ’’ جنرل کمیٹی آف پبلک انسٹرکشن‘‘ کی دلی شاخ کے سکریٹری جوزف ہنری ٹیلر سفارشات اور رپورٹ کے تحت کس ادارے کا قیام عمل میں آیا؟

#16. ’’میری رائے میں عورت سے بڑا سیاست داں کوئی نہیں۔ وہ جو گھر میں حکومت کر سکتی ہے، ملک میں بھی راج کر سکتی ہے۔ تمہارے خیال میں یہ سارے نسوانی حربے جن کی بدولت عورتیں مردوں کی کمائی، شخصیت، یہاں تک کہ تخیل تک کوغضب کر لیتی ہیں، کوئی اہمیت ہی نہیں رکھتے۔‘‘ درج بالا اقتباس کس ناول سے ماخوذ ہے؟

#17. یہ سچ نہیں ہے۔ کیا کوئی دنیا میں ایسا بھی ہے جو اپنے شہنشاہ سے محبت نہ کرتا ہو؟ یہ مکالمہ کس ڈرامے کا حصہ ہے؟

#18. غیر حیرت ہے خبر اس آئینہ رو کی کسے راز کے پردے میں جس کی خامشی آواز ہے یہ شعر کس کا ہے؟

#19. بارش ہوئی کسانوں کے دل ہرے ہو گئے۔ کتنی خوشی کتنی مسرت تھی۔ اس دن مسرت کا جام گویا چھلکا پڑتا تھا۔ زمین کی جیسے پیاس ہی نہ بجھتی تھی، پیا سے کسان اس طرح اچھل رہے تھے جیسے بوندیں نہیں اشرفیاں برس رہی ہوں۔‘‘ یہ اقتباس کس ناول سے ماخوذہے؟

#20. دل یتیموں کا شیشے سے نازک ۔ بات کہتے میں پھوٹ جاتا ہے۔ دل پدر مردوں کا حباب نمن۔ مارتے پھونک ٹوٹ جاتا ہے۔ یہ اشعار کس کتاب میں ہیں؟

Previous
Finish

Results

Back to top button
error: Content is protected !!