News/Announcement/Public NoticeNEWS/REPORTS/PROGRAMMESNoori Academy CoursesOur ResultUGC NETUGC NET URDU
تلنگانہ سیٹ امتحان میں نوری اکیڈمی کی دو طالبات کی کامیابی
TS-SET 2022 Result
تلنگانہ سیٹ امتحان میں نوری اکیڈمی کی دو طالبات کی کامیابی
عثمانیہ یونیورسٹی کے زیر انصرام پی ایچ ڈی اور پروفیسر شپ کے لیے لازمی امتحان ’’تلنگانہ الجبلٹی ٹیسٹ‘‘ مارچ 2023ء کومنعقد ہوا، اس امتحان کے نتائج 25 اپریل 2023ء کو ظاہر ہوئے۔ اس امتحان میں ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے نوری اکیڈمی کی دو طالبات فرحین خانم اور نازیہ آفرین نے نمایاں کامیابی درج کی ہے۔دونوں طالبات اس وقت یو جی سی نیٹ گائیڈنس کلاسیس 2022-23ء کے اسٹوڈنٹس ہیں۔ دونوں نےنوری اکیڈمی کی گائیڈنس کلاسیس کی خوب تعریفیں کیں۔ انھوں نے کہا کہ’’ ہم نوری اکیڈمی کے بے حد ممنون و مشکور ہیں،نوری اکیڈمی نے اس سفر میں قابل ستائش رہنمائی اور حوصلہ افزائی سے نوازا۔‘‘ اس کامیابی پر نوری اکیڈمی کے ڈائریکٹر عطاء الرحمٰن نوری نے مستقبل کے لیے نیک خواہشات اور جملہ اساتذہ نے مسرت کا اظہار کیا۔
واضح ہو کہ نوری اکیڈمی کی گائیڈنس کلاسیس سے یو جی سی نیٹ جون2022ء امتحان میں اکیس، نیٹ دسمبر 2022ء میں چودہ ، جموں و کشمیر سیٹ 2022ء میں ایک اور اب تلنگانہ سیٹ امتحان میں دو اسٹوڈنٹس نے کامیابی حاصل کی ہے۔نوری اکیڈمی کے پلیٹ فارم سے اب تک گیارہ اسٹوڈنٹس نے ’’جے آر ایف‘‘ حاصل کیا ہے یعنی کہ ان میں سے ہر طالب علم کو یو نیورسٹی گرانٹ کمیشن کی جانب سے پچیس لاکھ کی خطیر رقم ریسرچ کے لیےدی جائے گی۔اللہ نے چاہا تو مہاراشٹر سیٹ امتحان میں بھی نوری اکیڈمی کے مثبت نتائج ظاہر ہوں گے۔ فروغِ اُردو کے لیے نوری اکیڈمی کے عزائم مستحکم ہیں، اللہ کے فضل وکرم سے اُمید افزا نتائج بھی ظاہر ہو رہے ہیں۔ بارگاہِ صمدیت میں دعا گو ہیں کہ اللہ پاک مذکورہ اسٹوڈنٹس کو اپنے مقاصد میں کامیابی اورنوری اکیڈمی کو مستحکم فرمائے۔آمین