NEWS/REPORTS/PROGRAMMESUGC NET URDU
NTA NET Exam ko Huma ne Kiya Qualify یوجی سی نیٹ امتحان میں سیدہ ہما غضنفر جاویدکی کامیابی
یوجی سی نیٹ امتحان میں سیدہ ہما غضنفر جاویدکی کامیابی
نیٹ امتحان جسے ”یوجی سی نیٹ“ یا ” این ٹی اے نیٹ “امتحان بھی کہا جاتا ہے ۔نیٹ امتحان سینئر کالج میں لیکچرار شپ اور پی ایچ ڈی کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ تعلیمی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ اس امتحان میں بھی کئی قسم کی تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں۔یونی ورسٹی گرانٹ کمیشن کے بعد اس امتحان کی ذمہ داری سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن(CBSE) کو سونپی گئی تھی۔خوش آئند بات یہ ہے کہ سی بی ایس سی بورڈ نے اس امتحان کے معیار کو بہت ہی زیادہ اعلیٰ بنا دیاہے ،جیسے :پیپر اوّل میں دیے جانے والے دس زائد سوالات کو ختم کرنا،پیپر اوّل میں دیے جانے والے وقت کی میعاد کو کم کرنا ،پیپر سوم جو کہ پہلے تحریری ہوا کرتا تھا اسے بھی پیپر اوّل اور دوّم کی طرز پر معروضی اور کٹھن بنا دیاجانا اور گذشتہ مرتبہ پیپر سوّم کو پیپر دوّم میں ضم کر دینا وغیرہ۔
ساتھ ہی ایگریگیٹ سسٹم ،کٹ آف جیسی بندش کہ باوجود صرف ٹاپ چھ فی صد اسٹوڈنٹس کو ہی پاس کرنے کی قید بھی لگادی گئی۔ان جکڑ بندیوں کے سبب امتحان میں اور بھی زیادہ نکھار آیا مگران اسٹوڈنٹس کے لیے تکلیفیں بڑھ گئی جو صرف کتابیں رَٹنے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں کیوں کہ سوالیہ پرچہ نصاب رَٹنے کی بجائے نصاب کوسمجھنے پر فوکس کرتاہے۔امتحان میں براہ راست نصاب ہی سے سوالات آتے ہیں مگر اس قسم کے کہ وہیں اسٹوڈنٹس حل کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں جن کا وِزن کلیئر ہوتا ہے۔نیٹ امتحان میںسوالات کے طرز اور پیپر پیٹرن میں واقع ہونے والی تبدیلیوں کے سبب نت نئے چیلنجز کا سامنا ہے باوجود ان تکالیف کے باصلاحیت، ہونہار اور ذہین اسٹوڈنٹس اس متحان کو کامیاب کر لیتے ہیں۔
ایسے ہی مطالعہ دوست اسٹوڈنٹس میں سینئراردو صحافی غضنفر جاوید کی صاحبزادی سیدہ ہما فرحین ہیں جنہوں نے اُردو مضمون میں اوپن زمرے سے نیٹ امتحان2019ءمیں کامیابی حاصل کی ہے۔سیدہ ہما فرحین ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی(اورنگ آباد) کی ایم فل کی طالبہ ہیں۔اس کامیابی پرڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے صدر شعبہ اردوپروفیسر صدیق محی الدین ،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کیرتی مالنی جاﺅلے ،پرنسپل ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فار وویمن ڈاکٹر مخدوم فاروقی ،پروفیسر شرف النہار،ڈاکٹر فرحت نسرین ،ڈاکٹر نورالعین،عطا الرحمن نوری (نوری اکیڈمی مالیگاﺅں) ، پروفیسر مسرت فردوس ،ڈاکٹر اشرف النساء،ڈاکٹر قاضی نوید،ڈاکٹر عبدالرب ،ڈاکٹر فیاض فاروقی ،ایڈوکیٹ سید روبینہ ،فردوس فاطمہ رمضانی خان ،شہباز زرین اور رشتہ دار و دوست احباب نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔