News/Announcement/Public NoticeNEWS/REPORTS/PROGRAMMESNoori Academy Success Stories

Silver Educator Award

نوری اکیڈمی کو ’’سلور ایجوکیٹر ایوارڈ‘‘ تفویض کیا گیا

 

الحمدللہ! فروغِ اُردو کے لیے کوشاں شہر مالیگاؤں کی منفرد نوری اکیڈمی کی خدمات کا دائرہ ملک و بیرون ملک میں وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ نوری اکیڈمی کے فیض یافتگان ملک ہندوستان میں منعقد ہونے والے مختلف امتحانات میں کامیابی حاصل کر کے روزگار حاصل کر رہے ہیں۔ نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل، ویب سائٹ اور موبائیل اپلی کیشن سے لاکھوں اسٹوڈنٹس استفادہ کر رہے ہیں۔ انتہائی کم وقت میں ہزاروں اسٹوڈنٹس نوری اکیڈمی کے کورسیس سے اپنی منزل کے حصول میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ان سرگرمیوں کی سراہنا کرتے ہوئے ’’کلاس پلس‘‘ کی جانب سے نوری اکیڈمی کو ’’سِلور ایجوکیٹر ایوارڈ‘‘ اور ڈاکٹر عطاءالرحمٰن نوری کو ’’بیسٹ ایجوکیٹر‘‘ ایوارڈ تفویض کیا گیا ہے۔ اس مسرت کے موقع پر نوری اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عطاءالرحمٰن نوری نے نوری اکیڈمی کے تمام اساتذۂ کرام اور جملہ اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نوری اکیڈمی کا مقصد علم کی روشنی ہر گھر پہنچاناہے۔ یہ تعلیمی کورسیس کی آن لائن دنیا ہے جہاں تعلیم کا راستہ بہت آسان ہو گیا ہے۔ اب علم کی دنیا اسٹوڈنٹس کے ہاتھوں میں ہے۔ اسٹوڈنٹس کو چاہیے کہ انتھک محنت اور ذوق و شوق کے ساتھ اپنے خوابوں کی تکمیل کی کوشش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!