UGC NETUGC NET URDU

یو جی سی نیٹ دسمبر 2023ء کا متوقع کٹ آف

UGC NET December 2023 Exam Expected Cut Off

یو جی سی نیٹ دسمبر 2023ء کا متوقع کٹ آف

 

               نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے زیر انصرام منعقد ہونے والے اسسٹنٹ پروفیسر اور پی ایچ ڈی اہلیت کے لیے لازمی امتحان ’’یو جی سی نیٹ‘‘ کا مرحلہ 6 دسمبر سے 14 دسمبر 2023ء کے درمیان مکمل ہو چکا ہے۔ پیپر کے معیار، سوالات کے طریقہ کار اور سوالات کی آسانی اور کٹھنائیوں پر نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پر 12 دسمبر 2023ء کو پونے دو گھنٹے کا لائیو سیشن منعقد کیا گیا، اس سیشن میں درجنوں اسٹوڈنٹس نے اپنے تاثرات پیش کیے۔ اسی طرح بہت سارے اسٹوڈنٹس نے قلمی تاثرات بھی پیش کیے۔ کٹ آف کے امکان کے لیے نوری اکیڈمی کے جملہ ممبران نے امتحان میں شریک طلبہ و طالبات سے رابطہ کیا، فیڈ بیک فارم بھرا گیا، تین دنوں تک  تحقیق و تفتیش کا مرحلہ جاری رہا۔ امتحان کے شرکاء نے بتایا کہ  پچاس سے ساٹھ سوالات معتدل تھے، یہ سوالات ایسے تھے جن کے درست جوابات کی نشاندہی سبھی باذوق اور محنتی طلبہ نے دیے ہیں۔ بیس تا پچیس سوالات ایسے تھے جنھیں یقینا حل کیا جا سکتا تھا مگر انھیں سمجھنے اور حل کرنا تھوڑا وقت طلب تھا اور بقیہ سوالات کا درجہ خاصا مشکل تھا۔

               پیپر اوّل کے متعلق اکثر طلبا و طالبات نے بتایا کہ پیپر کا انداز مختلف اور سوالات دقیق تھے۔ دونوں سوالیہ پرچوں کا گہرائی اور گیرائی سے تجزیہ کرنے  پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ مجموعی مارکس یا ایگریگیٹ گھٹ جائے گا اور کٹ آف گزشتہ سال سے نسبتاً کم جائے گا۔

 

 

 

 

               تقابلی جائزے کے لیے یہاں چند سالوں کا کٹ آف پیش کیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد امسال کا متوقع کٹ آف پیش کیا گیا ہے۔

یو جی سی نیٹ جون 2020ء کا سبجیکٹ وائز کٹ آف

یو جی سی نیٹ جون 2020ء کا سبجیکٹ وائز مکمل کٹ آف دیکھنے کے لیے پی ڈی ایف فائل کو ڈاؤنلوڈ کریں ۔ ذیل میں اُردو مضمون کا کٹ آف پیش کیا جا رہا ہے۔

یو جی سی نیٹ دسمبر 2020ء اور جون 2021ء کا سبجیکٹ وائز کٹ آف

یو جی سی نیٹ دسمبر 2020ء اور جون 2021ء کا سبجیکٹ وائز مکمل کٹ آف دیکھنے کے لیے پی ڈی ایف فائل کو ڈاؤنلوڈ کریں ۔ ذیل میں اُردو مضمون کا کٹ آف پیش کیا جا رہا ہے۔

یو جی سی نیٹ دسمبر 2021ء اور جون 2022ء کا کٹ آف

یو جی سی نیٹ دسمبر 2021ء اور جون 2022ء کا امتحان مشترکہ طور پر لیا گیا تھا۔ اس سال اُردو مضمون کا کٹ آف یہ تھا۔

یو جی سی نیٹ جون 2023ء جے آر ایف کا کٹ آف

 

 

یو جی سی نیٹ جون 2023ء صرف نیٹ کا کٹ آف

 

یو جی سی نیٹ دسمبر 2023ء کا متوقع کٹ آف

مذکورہ نتائج اور فیڈ بیک کی روشنی میں قیاس کے مطابق اس مرتبہ اُردو مضمون کا کٹ آف درج ذیل جدول کے مطابق جانے کا امکان ہے۔

 

Category

NET

JRF

OPEN 67-70%

(201 to 210 Marks)

72-75%

(216 to 225 Marks)

EWS 64-68%

(192 to 204 Marks)

69-72%

(207 to 216 Marks)

OBC 62-65%

(186 to 195 Marks)

66-70%

(198 to 210 Marks)

SC/ST 55-58%

(165 to 174 Marks)

59-62%

(177 to 186 Marks)

PWD 55-57%

(165 to 171 Marks)

58-60%

(174 to 180 Marks)

کب تک آ سکتی ہیں جوابی کلید انسر کیز

یو جی سی نیٹ دسمبر 2023ء کی پرویژنل انسر کیزدسمبر کے آخری ہفتے میں آنے کا امکان ہے۔

یو جی سی نیٹ کا نئے نصاب پر  معلومات

نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پر یو جی سی نیٹ کے نئے نصاب پر ایک مفید لیکچر اپلوڈ کیا گیا ہے جس میں اہم معلومات فراہم کرنے کے ساتھ کئی غلط فہمیوں کا ازالہ بھی کیا گیا ہے۔

 

 

نوٹ: بروقت رہنمائی کے لیے نوری اکیڈمی ویب سائٹ پر وزٹ کریں اور نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں۔

حتمی کٹ آف اور رزلٹ دیکھنے کے لیے آفیشیل ویب سائٹ پر وزٹ کریں۔

https://www.nta.ac.in/

https://ugcnet.nta.nic.in/

اپنے موبائیل میں نوری اکیڈمی موبائیل اپلیکیشن انسٹال کیجیے۔

https://play.google.com/store/apps/details?id=co.diy.odwfu

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!