Maharashtra State Eligibility Test (MH-SET)UGC NETUGC NET URDU

یو جی سی نیٹ اُردو میراتھان: نوری اکیڈمی کی اہم پیش رفت

UGC NET URDU LECTURE SERIES

یو جی سی نیٹ اُردو میراتھان: نوری اکیڈمی کی اہم پیش رفت

بائیس / 22 فروری 2023ء کو ملکی سطح پر یو جی سی نیٹ اُردو امتحان اور 26 مارچ 2023ء کو ریاستی سطح پر مہاراشٹر اسٹیٹ الجبلٹی ٹیسٹ امتحان کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ یہ دونوں امتحان اسسٹنٹ پروفیسر اور پی ایچ ڈی کے لیے لازمی ہے۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے دن بہ دن امتحان کی مشکلات میں اضافہ ہو تا جا رہاہے۔اُردو زبان پر ستم ظریفی کا یہ عالم ہے کہ ملک ہندوستان میں اُردو کے لیے باضابطہ کوئی ایسا بڑا ادارہ نہیں ہے جہاں مذکورہ امتحانات کی تیاری کروائی جاتی ہو۔ شہر مالیگائوں کے تعلیمی ادارہ ’’ نوری اکیڈمی‘‘ اس ضمن میں 2016ء سے کوشش کر رہا ہے اور اب اللہ کے فضل سے اُمید افزا نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ نوری اکیڈمی کے ڈائریکٹر عطاء الرحمٰن نوری نے مذکورہ دونوں امتحانات کو کامیاب کر کے طلبہ و طالبات کی رہبری کا بیڑہ اُٹھایا ہے۔

بائیس 22 فروری کو یو جی سی نیٹ (اُردو)اور 26 مارچ کو مہاراشٹر سیٹ( اُردو) امتحان کے لیے
یو جی سی نیٹ اُردو امتحان کی تاریخ میں پہلی بار
نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پر70 گھنٹو ں پر مشتمل لائیو لیکچرزسریز

لائیو کلاس :17 فروری بروز جمعہ 2023ء
باب اوّل: تاریخ زبان ِ اُردو، صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ۔

لائیو کلاس : 18 فروری بروز سنیچر 2023ء
باب ہفتم : تحقیق و تنقید ، صبح 8 بجے سے رات 1 بجے تک۔

لائیو کلاس : 19 فروری بروز اتوار2023ء
باب دہم:اُردو کی دیگر شعری و نثری اصناف ، 8 بجے سے شام 6 بجے تک۔

میراتھان کلاس:20 فروری سے 21 فروری تک، مسلسل 35 گھنٹے۔
20 فروری بروز پیر صبح 8 بجے سے 21 فروری بروز منگل شام سات بجے تک۔

 

لیکچرار: عطاء الرحمٰن نوری

(ریسرچ اسکالر و ڈائریکٹر نوری اکیڈمی)

نوٹ:تمام لیکچرز صرف نوری اکیڈمی کے سبسکرائبرس کے لیے۔
لیکچرز سے استفادہ کے لیے آج ہی نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں۔

https://www.youtube.com/nooriacademy

اس اہم خبر کو اپنے تعلیمی حلقوں میں شیئر کیجیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!