Uncategorized

عطاء الرحمٰن نوری کی سربراہی میں یو جی سی نیٹ امتحان میں 54 اُمیدوار کامیاب

UGC NET DECEMBER 2023 RESULT

عطاء الرحمٰن نوری کی سربراہی میں یو جی سی نیٹ امتحان میں 54 اُمیدوار کامیاب


نو اُمیدوار جے آر ایف اور پینتالیس اسٹوڈنٹس نیٹ امتحان میں ہوئے کامیاب

فروغِ اُردو کے لیے نوری اکیڈمی کے عزائم مستحکم، اُمید افزا نتائج ظاہر

 

نوری اکیڈمی گذشتہ کئی سالوں سے اُردو ادب کی خدمات انجام دے رہی ہے۔ مالیگاؤں کے معروف اسکالر عطاء الرحمٰن نوری نےسال 2016ء میں نوری اکیڈمی کی بنیاد رکھی تھی۔ نوری اکیڈمی سالوں سے یو جی سی نیٹ، ریاستی سیٹ، پی ایچ ڈی انٹرنس ٹیسٹ اوراُردو کے دیگر معروضی امتحانات کی تیاری کروا رہی ہے۔ نوری اکیڈمی سے مذکورہ امتحانات کی تیاری کرنے والے اسٹوڈنٹس ہر امتحان میں اپنی کامیابی ثبت کروارہے ہیں۔ 12 دسمبر 2023ء کو ملک ہندوستان میں یو جی سی نیٹ اُردو مضمون کے امتحان کا انعقاد ہوا اور 19 جنوری 2024ء کو نتائج کا اعلان کیا گیا۔ بحمدہ تعالیٰ ! اس امتحان میں نوری اکیڈمی کے 54 اسٹوڈنٹس نے کامیابی حاصل کی ہے۔ 9 اسٹوڈنٹس نے اس امتحان کو ’’جے آر ایف‘‘ کے ساتھ کامیاب کیا ہے، ان میں سے ہر فرد کو ریسرچ کے لیے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کی جانب سے پچیس تا اٹھائیس لاکھ روپے کی فیلو شپ دی جائےگی۔ اس امتحان میں نوری اکیڈمی کے تین غیر مسلم اُمیدواروں نے بھی اُردو مضمون سے کامیابی حاصل کی ہے۔ ان 54 اسٹوڈنٹس کے نام، مارکس، انٹرویوز اور دیگر تفصیلات نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل اور ویب سائٹ پر موجود ہے۔ نوری اکیڈمی پر موجود لیکچرز کو دس سے زائد ممالک میں لاکھوں صارفین کے ذریعے دیکھا جاتا ہے۔ چینل پر موجود عطاء الرحمن نوری کے ایک ہزار سے زائد لیکچرز کو ساٹھ لاکھ مرتبہ، چار لاکھ گھنٹوں سے زائدوقت تک دیکھا گیا ہے۔ نوری اکیڈمی آن لائن کلاسیس سے اب تک بلا تفریق مذہب و ملت 135 طلبا و طالبات نے ملک ہندوستان کے اعلیٰ امتحانات میں کامیابی درج کروائی ہے۔ نوری اکیڈمی کے ذریعے اسٹوڈنٹس کو یوجی سی کی جانب سے اب تک ریسرچ کے لیے دس کروڑ روپے کی فیلو شپ مل چکی ہے اور نوری اکیڈمی کے وابستگان مختلف تعلیمی اداروں میں برسرروزگار ہو چکے ہیں۔ فضل الٰہی سے نوری اکیڈمی کی خدمات کا دائرہ دن بہ دن وسیع ہوتا جا رہا ہے۔اس کامیابی پر راجستھان اُردو اکیڈمی کے رکن مفتی خالد ایوب مصباحی نے کہا کہ بڑے بڑے اُردو کے ادارے جن کا خاصا طویل بجٹ ہوتا ہے، وہ جو کام نہیں کر پا رہے ہیں، نوری اکیڈمی معمولی وسائل کے ساتھ اُن سے بہتر کام کر رہی ہے۔

نوری اکیڈمی کے ڈائریکٹر عطاء الرحمن نوری نے فرسٹ اٹیمپ میں ’’مہاراشٹر سیٹ امتحان‘‘ میں کامیابی حاصل کر کے شہر مالیگاؤں کے اولین کوالیفائر ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس کےبعد آپ نے یو جی سی نیٹ جے آر ایف اور چار یونیورسٹیوں کے پی ایچ ڈی انٹرنس ٹیسٹ میں کامیاب درج کی تھی، فی الوقت آپ ریسرچ کر تے ہوئے جے اے ٹی آرٹس سائنس اینڈ کامرس کالج (مالیگاؤں) کے شعبۂ اُردو میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ معروضی امتحانات میں اپنی کامیابی کے بعد ہی سے موصوف اپنی تدریسی صلاحیتوں سے اسٹوڈنٹس کی رہنمائی کے لیے کمر بستہ ہیں۔ نوری اکیڈمی کے ڈائریکٹر عطاء الرحمٰن نوری اور دیگر فیکلٹی ممبرس تمام اسٹوڈنٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس امتحان کی تیاری کے لیے نوری اکیڈمی پر نئے بیچ کا آغاز ہو چکا ہے۔ اسٹوڈنٹس نوری اکیڈمی کی ویب سائٹ اور اپلی کیشن پر جا کر ایڈمیشن فارم بھر سکتے ہیں۔ کورس کی میعاد، فیس اور لیکچرز کے اوقات معلوم کرنے کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔ 9270969026

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!