UGC NETUGC NET QUESTION PAPERSUGC NET URDU

یو جی سی نیٹ جون 2023ء امتحان کا متوقع کٹ آف

UGC NET Expected Cut Off June 2023 Exam

یو جی سی نیٹ جون 2023ء امتحان کا متوقع کٹ آف

 

 

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے زیر انصرام منعقد ہونے والے اسسٹنٹ پروفیسر اور پی ایچ ڈی کی اہلیت کے لیے لازمی امتحان ’’یو جی سی نیٹ‘‘ کے امتحانات فرسٹ اور سیکنڈ فیز میں منعقد ہوئے۔

امتحان کیسا تھا ؟

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے سیکنڈ فیز میں اکثر زبانوں پر مشتمل امتحانات منعقد کیے۔، 21 جون 2023ء کو اُردو زبان کا سیکنڈ شفٹ میں امتحان منعقد ہوا۔ اسی پیپر کے متعلق اس مضمون میں معلومات فراہم کی جائے گی۔ مکمل پرچے کا تجزیہ کرنے پر معلوم ہوتا ہے کہ اس مرتبہ کا پیپر معتدل تھا، نہ بہت زیادہ آسان اور نہ ہی بہت زیادہ گنجلک۔ اس امر سے یہ نتیجہ برآمد کیا جا سکتا ہے کہ اس مرتبہ اُردو مضمون کا کٹ آف معتدل رہے گا۔

جون 2023ء اُردو مضمون کے سوالیہ پرچے کو نوری اکیڈمی پر ترتیب دیا گیا ہے، درج ذیل لنک کی مدد سے سوالیہ پرچے کو دیکھا جا سکتا ہے۔

یو جی سی نیٹ جون 2023ء کا سوالیہ پرچہ مع جوابات – Noori Academy

 

حتمی کٹ آف اور رزلٹ دیکھنے کے لیے آفیشیل ویب سائٹ پر وزٹ کریں۔

https://www.nta.ac.in/
https://ugcnet.nta.nic.in/

یو جی سی نیٹ جون 2020ء کا سبجیکٹ وائز کٹ آف:

یو جی سی نیٹ جون 2020ء اُردو مضمون کا کٹ آف پیش کیا جا رہا ہے۔

یو جی سی نیٹ دسمبر 2020ء اور جون 2021ء کا سبجیکٹ وائز کٹ آف :

یو جی سی نیٹ دسمبر 2020ء اور جون 2021ء اُردو مضمون کا کٹ آف پیش کیا جا رہا ہے۔

یو جی سی نیٹ دسمبر 2022ء کا کٹ آف :

 

یو جی سی نیٹ جون 2023ء امتحان کا متوقع کٹ آف

سابقہ کٹ آف کے مطالعہ اور سوالیہ پرچے کے تجزیہ سے مذکورہ امتحان کا کٹ آف جدول کے مطابق جانے کا امکان ہے۔

 

Category

NET

JRF

OPEN

62-66%

(186-198)

66-70%

(186-210)

OBC

60-64%

(180-192)

65-68%

(195-204)

SC / ST

52-56%

(156-168)

57-60%

(171-180)

PWD

50-55%

(150-165)

56-58%

(168-174)

EWS

60–65 %

(180–195)

62–68 %

(186–204)

 

 

نوٹ: بروقت رہنمائی کے لیے نوری اکیڈمی ویب سائٹ پر وزٹ کریں اور نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں۔

 

شہر مالیگاؤں کا معروف ادارہ ’’نوری اکیڈمی‘‘ گزشتہ کئی سالوں سے ملکی اور ریاستی سطح پر منعقد ہونے والے اُردو معروضی امتحانات کی تیاری کروا رہا ہے۔ عطاء الرحمن نوری اور ان کے ادارے سے وابستہ فیکلٹی ممبرس کی کاوشوں سے درجنوں افراد ملکی و ریاستی سطح کے اعلیٰ امتحانات میں اپنی کامیابی درج کروا چکے ہیں ۔نوری اکیڈمی کے پلیٹ فارم سے یو جی سی نیٹ ، مہاراشٹر سیٹ، تلنگانہ ریاستی سیٹ، راجستھان سیٹ، جموں کشمیر سیٹ ، یونیورسٹی پی ایچ ڈی انٹرنس ٹیسٹ وغیرہ جیسے مشکل ترین امتحانات میں طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے، مذکورہ نتائج کی تفصیلات نوری اکیڈمی کی آفیشیل ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل پر موجود ہے۔ فروغ اُردو اور اسٹوڈنٹس کے لیے گوناگوں سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کے ایک اہم ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ ’’ کلاس پلس ‘‘نے نوری اکیڈمی کو ’’ایمرجنگ ایجوکیٹر ایوارڈ‘‘ پیش کیا ہے۔ اس کامیابی پر ادارہ کے ڈائریکٹر عطاء الرحمٰن نوری نے کہا کہ ’’ہم یہ ایوارڈ اُن اسٹوڈنٹس کی نذر کرتے ہیں جنھوں نے نوری اکیڈمی سے رہبری حاصل کرتے ہوئے اپنی انتھک محنت سے مختلف امتحانات کو کامیاب کیا ہے، مستقبل میں بھی رہبری و رہنمائی کا یہ سلسلہ دراز رہے گا اور نت نئے ٹولز اور اپلیکیشنز کے ذریعے فروغ اُردو کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی‘‘۔
اس ایوارڈ لیٹر پر کلاس پلس کے سی ای او مُکل رستوگی اور انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوربھ گنگولی سر کے دستخط موجود ہیں۔اسی کے ساتھ سوربھ گنگولی سر نے اپنی ویڈیو میں اسٹوڈنٹس کو نوری اکیڈمی کے موبائیل اپلیکیشن کو ڈاؤنلوڈ کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔اس ایوارڈ پر مخلصین ، محبین، متوسلین اور خویش و اقارب نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ بارگاہ صمدیت میں دعا ہے کہ نوری اکیڈمی کو ترقی عطا فرمائے۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!