یو جی سی نیٹ جون 2023ء کا سوالیہ پرچہ مع جوابات
UGC NET June 2023 Urdu Question Paper
یو جی سی نیٹ جون 2023ء کا سوالیہ پرچہ مع جوابات
مرتب: عطاءالرحمٰن نوری ( ڈائریکٹر نوری اکیڈمی)
یو جی سی نیٹ جون 2023ء کاامتحان 21 جون 2023ء کو دوپہر کی شفٹ میں نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے ملک بھر میں منعقد کیا گیا۔ اب یہ امتحان کمپیوٹر بیسڈ ہوتا ہے اس لیے سوالیہ پرچہ ہارڈ کاپی میں میسر نہیں ہوتاہے۔ البتہ چند دنوں کے بعد یہ سوالیہ پرچہ طالب علم کے منتخبہ جوابات کے ساتھ اسٹوڈنٹ کی انفرادی لاگ اِن آئی ڈی سے ڈاؤنلوڈکیا جاسکتا ہے۔سوالنامہ اور ایجنسی کے ذریعے سے جوابی کلیدیں ملنے پر سوالنامے کا مکمل تجزیہ پیش کیا جائے گا۔ سرِدست اُردو مضمون کا امتحان دینے والے اسٹوڈنٹس سے چیدہ چیدہ سوالات اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس سے موصول ہوئے سوالات کو یکجا کر کے یہ سوالنامہ اِس اُمید پر ترتیب دیا گیا ہے کہ اُردو مضمون کے امتحان میں شریک اسٹوڈنٹس کو فائدہ ہوگا اور نئے اسٹوڈنٹس کو تیاری میں مدد بھی ملے گی۔
نوری اکیڈمی کے ذریعے نیٹ گائیڈنس کلاسیس کا فائدہ
یو جی سی نیٹ امتحان اُردو مضمون کی تیاری کے لیے نوری اکیڈمی کے ذریعے یو جی سی نیٹ / سیٹ گائیڈنس کلاسیس باقاعدہ جاری ہیں۔ کورس میں شامل اسٹوڈنٹس نے بتایا کہ امتحان میں اکثر بنیادی سوالات پوچھے گئے تھے جن کی تیاری نوری اکیڈمی کے ذریعے کروائی گئی ہے۔امتحان سے ایک دن قبل نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پراُردو صنعتوں پر لائیو سیشن منعقد ہوا تھا، اس سیشن سے چار سوالات پوچھے گئے ہیں۔ واضح ہو کہ نوری اکیڈمی کے مذکورہ کورس نے اسٹوڈنٹس میں نصاب کی بنیادی معلومات، کنسیپٹ، سوالات کے طریقۂ کار، اسمارٹ اسٹڈی کا ہنر اور فکروخیال کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیاہے۔ آج کے امتحان کے بعد درجنوں اسٹوڈنٹس نے نوری اکیڈمی کی سرگرمیوں اور کارکردگیوں کی سراہنا کی اور فیکلٹی ممبران کے متعلق تعریفی کلمات ادا کیے۔ ہم سب بارگاہ صمدیت میں دعا گو ہے کہ اللہ پاک ان اسٹوڈنٹس کی محنت کا بہترین ثمرہ عطا فرمائے۔آمین
نوری اکیڈمی کو ایمرجنگ ایجوکیٹر ایوارڈ اور اسٹوڈنٹس چوائس ایوارڈ
فروغ اُردو اور اسٹوڈنٹس کے لیے گوناگوں سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کے ایک اہم ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ ’’ کلاس پلس ‘‘نے نوری اکیڈمی کو ’’ ایمرجنگ ایجوکیٹر ایوارڈ‘‘پیش کیا ہے۔ اس کامیابی پر ادارہ کے ڈائریکٹر عطاء الرحمٰن نوری نے کہا کہ ’’ہم یہ ایوارڈ اُن اسٹوڈنٹس کی نذر کرتے ہیں جنھوں نے نوری اکیڈمی سے رہبری حاصل کرتے ہوئے اپنی انتھک محنت سے مختلف امتحانات کو کامیاب کیا ہے، مستقبل میں بھی رہبری و رہنمائی کا یہ سلسلہ دراز رہے گا اور نت نئے ٹولز اور اپلیکیشنز کے ذریعے فروغ اُردو کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی‘‘۔ اس ایوارڈ لیٹر پر کلاس پلس کے سی ای او مُکل رستوگی اور انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوربھ گنگولی سر کے دستخط موجود ہیں۔اسی کے ساتھ سوربھ گنگولی سر نے اپنی ویڈیو میں اسٹوڈنٹس کو نوری اکیڈمی کے موبائیل اپلیکیشن کو ڈاؤنلوڈ کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔اس ایوارڈ پر مخلصین ، محبین، متوسلین اور خویش و اقارب نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ بارگاہ صمدیت میں دعا ہے کہ نوری اکیڈمی کو ترقی عطا فرمائے۔ آمین
اہم نوٹ
اس مضمون کو موصول ہوتی معلومات کی بنیاد پر روزآنہ اپڈیٹ کیا جائے گا۔ اس لیے آپ اسے گاہے بگاہے ضرور وزٹ کریں۔ اسی لنک پر مکمل سوالیہ پرچہ، متوقع کٹ آف، آفیشیل انسر کیز اور رزلٹ بھی ظاہر کیا جائے گا۔
Download My App and learn about Competitive Exams
یو جی سی نیٹ اُردو مضمون کے سوالات و جوابات
وہ صنفِ سخن جس میں جلی کٹی سنائی جاتی ہیں ؟
واسوخت
لطف ہے کونسی کہانی میں
آپ بیتی کہوں کہ جگ بیتی
اس شعر سے کونسے ناول کا آغاز ہوتا ہے۔
ناول امراو جان ادا
پیاسی جو تھی سپاہ خدا تین رات کی
ساحل سے سر پٹکتی تھیں موجیں فرات کی
صنعت حسن تعلیل
بہترین شعر وہ ہے جو سب سے جھوٹا ہو یہ قول کس کا ہے ؟
قول: قدامہ ابن جعفر
ابن رشیق
مخمس
اُردو شاعری میں کس شاعر نے دو تخلص استعمال کیے؟
(اسد ، غالب) مرزا غالب
سنسکرت شعریات میں دھونی کے نظریے کے لیے کس نقاد کو شہرت ملی؟
آنند وردھن
فتح علی حسینی گردیزی
مغربی تصور نقد میں کتھارسس کا نظریہ کس نے پیش کیا ؟
ارسطو
شہر آشوب
سوالنامے میں موجود اشعار مثنوی سحرالبیان سے ماخوذ ہیں
آنکھوں کو آرام ملنے سے مراد کیا ہے؟
راحت و سکون ملنا
بلندی پہ آیا ماہ تمام
اس مصرعہ میں ماہ تمام سے مراد کون؟
بے نظیر
داستان شہزادے کے کوٹھے پر سونے کی اور پری کے اڑا کر لے جانے کی
وہ سے مراد شہزادہ بے نظیر
تنوں سن ۔ حسین و جمیل
چادر ۔ململ کی صاف اور ملائم چادر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایشر سنگھ کس افسانے کا کردار ہے ؟
(سعادت حسن منٹو) ٹھنڈا گوشت
شاعری میں محاکات اور تخیل یہ کس کا قول ہے ؟
شبلی نعمانی
افسانہ فوٹو گرافر کس کی تصنیف ہے ؟
قرۃ العین حیدر
دعویٰ: قرۃ العین حیدر اُردو کی اہم فکشن نگار ہے۔
دلیل: کیوں کہ انھیں گیان پیٹھ ایوارڈ ملا ہے۔
دعویٰ درست دلیل غلط ہے۔
دعوی: دارالترجمہ عثمانیہ مولوی عبدلحق کی نگرانی میں قائم ہوا۔
دلیل :اس لیے وہ بابائے اردو کہلائے۔
دعویٰ درست دلیل غلط ہے۔
دعوی: اقبال اردو کے عظیم شاعر ہے۔
دلیل: انھوں نے فارسی میں بھی شاعری کی ہے۔
دعویٰ درست دلیل غلط ہے۔
دعوی: حالی اُردو سوانح نگاری کے بانی ہے۔
دلیل :کیوں کہ انھوں نے حیات جاوید، یادگار غالب، حیات سعدی جیسی کتابیں لکھی۔
دعویٰ بھی صحیح ہے اور دلیل بھی درست ہے۔
ان میں کس کا شمار مشہور محقق میں ہوتا ہے ؟
قاضی عبدالودود
نباتات، فتوحات،اور بخارات جیسے قوافی علامہ اقبال کی کس نظم میں استعمال ہوئے ہیں ؟
لینن خدا کے حضور میں
غزل کی ہیئت کس صنف و سخن سے مطابقت رکھتی ہے ؟
قصیدہ
یہی کچھ ہے ساقی متاع فقیر
اسی فقیریں میں ہوں میں امیر
نظم ساقی نامہ سے
درست جوڑی لگائیے:
قصیدہ: سودا
واسوخت: میر
رباعی :امجد حیدرآبادی
مسدس: حالی
درست جوڑی لگائیے۔
چینی شاعری: کنہیا لال کپور
وکیل صاحب: رشید احمد صدیقی
شامت اعمال: احمد جمال پاشا
جنون لطیفہ: مشتاق احمد یوسفی
درست زمرہ۔
کلیم الدین احمد: اردو تنقید پر ایک نظر
وزیر آغا: نظم جدید کی کروٹیں
لغت کے حساب سے درست
رقیب، عاشق، فراق، معشوق
لغت کے حساب سے شعرا کا تخلص
شاد عظیم آبادی ، شہریار ، عرفان صدیقی ، کلیم عاجز
لسانی شاخ کے حساب سے؟
کھڑی بولی ۔ہریانوی ۔برج بھاشا۔قنوجی
یہی ٹھہری جو شرط وصل لیلی
تو استعفیٰ مرا با حسرت ویاس
یہ شعر اکبر الہ آبادی کا ہے۔ نظم فرضی لطیفہ سے۔
تاریخ ولادت کے اعتبار سے
غالب 1797، سر سید 1817 ، حالی 1837 میں پیدا ہوئے۔
مولانا ابوالکلام آزاد نے غبار خاطر کے کس شہر میں خطوط لکھے۔
احمد نگر
غزل کس صنف کے بطن سے نکلی ہے۔
قصیدہ
زمانی ترتیب
سفرنامہ روم مصر و شام ، الفاروق ، ابن بطوطہ کے تعاقب میں
پیدائش کے حساب سے
کلیم الدین احمد ، احتشام حسین ، وزیر آغا ، گوپی چند نارنگ
اردو مثنوی میں میں نے اپنی عمر صرف کردی تب جاکر بڑھاپے میں مثنوی لکھی؟
میر حسن
اردو میں تقابلی تنقید کا آغاز کس کتاب سے ہوا؟
موازنہ انیس و دبیر ، از شبلی نعمانی
آج شام سورج کی ٹکیہ بہت ہی لال تھی اس جملے سے کس ناول کا آغاز ہوتا ہے ؟
ایک چادر میلی سی
پیدائش کے حساب سے
محمد حسین آزاد ، الطاف حسین حالی ، شبلی نعمانی ، مولوی عبدالحق
سب کہاں کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہوگئیں
خاک میں کیا صورتیں ہوں گی پنہاں ہوگئیں
کشتی مسکین و جان وپاک دیوار نیم
علم موسی بھی ہے تیرے سامنے حیرت فروش
صنعت لف و نشر
اردو تنقید کا وجود محض فرضی ہے۔
کلیم الدین احمد
درست زمرہ
فیض احمد فیض: نقش فریادی
ن۔م۔ راشد: گمان کا ممکن
کونسا ڈرامہ ایمرجنسی کے پس منظر میں لکھا گیا ہے۔
ضحاک
اردو کی پیدائش کس اپ بھرنش سے ہوئی ہے ۔؟
شورشینی
کرشن چندر کے افسانوی مجموعے ہم وحشی ہیں میں کون کون سے افسانے شامل ہیں ؟
کربل کتھا کا ذکر پہلی بار کس تذکرہ میں ملتا ہے؟
طبقات الشعراء
تم کون سے تھے ایسے کھرے دادو سند کے
کرتا ملک الموت تقاضا کوئی دن اور
مشرق سے ہو بیزار نہ مغرب سے حذر کر
فطرت کا اشارہ ہے ہر شب کو سحر کرے
اقبال
اُردو میں تنقید کا وجود محض فرضی ہے یہ قول کس نقاد کا ہے؟
کلیم الدین احمد
شاعری میں سادگی ،اصلیت،اور جوش ہونا ضروری ہے یہ کس کا قول ہے ؟
حالی
کسی متن کے قلمی اور غیر مطبوعہ نسخے کو کیا کہتے ہے ؟
حالی کی نظم ’’مناجات بیوہ ‘‘ انسانی رشتوں کی رام کہانی سناتی ہے، یہ کس کا قول ہے ؟
علم نحو کسے کہتے ہیں؟
جملوں کی ساخت کا مطالعہ
ادبی تحقیق مسائل اور تجزیہ
رشید حسن خاں
میں نے اس کہانی میں اپنی عمر صرف کردی تب جاکے کہیں بڑھاپہ میں یہ مثنوی لکھی گھی
میر حسن
افضل پانی پتی
ابن نشاطی
ملا وجہی
دعوی۔ اردو داستانوی مثنوی گلزار نسیم ‘ مثنوی سحرالبیان کو قبول عام شہرت حاصل ہے۔
دلیل- مثنوی سحرالبیان اسم باسمیٰ ہے
درست زمرہ کی نشاندہی کیجئے۔
اس آباد خرابے آباد خرابے میں اختر الایمان کی خود نوشت سونح ہے۔
تہزیب الاخلاق کے علاوہ سر سید کے دوسرے اور مظامین بھی شائع ہوئے ہیں۔
درست زمرہ کی نشاندہی کیجئے
ترقی پسند تحریک کی پہلی کانفرنس لکھنو میں ہوئ تھی۔
قیوم نظر کو تعلق حلقہ ارباب ذوق سے تھا۔
ڈرامہ سلور کنگ
آغا حشر کاشمیری
درست زمرہ کی نشاندہی کیجئے
مسدس ، مثمن ، مربع ، مثلث
مثمن ، مسدس ، مخمس ، مربع
مشرق سے ہو بیزار نہ مغرب سےحزر کر
فطرت کا اشارہ ہے کہ ہر شب کو سحر کر
یہ شعر اقبال کا ہے۔
اردو طنز و مزاح میں اودھ پنچ کا نمایاں کردار رہا ہے۔
سلیم کا بے تکلف دوست بختیار ہے۔
شعر العجم کے کس جلد میں اردو شاعری سے متعلق بحث کی گئی ہے؟
چہارم
تقابلی مطالعہ کے لیے کون سی کتاب جانی جاتی ہے ؟
موزنہ انیس و دبیر
کسی متن کے قلمی اور غیر مطبوعہ نسخے کو کیا کہتے ہیں ؟
مخطوطہ
زمرہ:
کلیم الدین احمد ۔اردو تنقید پر ایک نظر۔
وزیر آغا ۔نظم جدید کی کروٹیں
زمرہ:
ہندوستانی لسانیات کا خاکہ احتشام حسین
کہا میں نے کتنا ہے گل کا ثبات
کلی نے یہ سن کر ۔۔۔۔۔ کیا
تبسم ۔میر
کون سی تصنیف رشید حسن خاں نے مرتب کی ہے ؟
فسانہ عجائب
تم کون سے تھے ایسے کھرے داد و ستاں کے
کرتا ملک الموت تقاضا کوئی دن اور
مرثیہ عارف
زمرہ پیدائش کے اعتبار سے۔
غالب،سر سید،حالی
زمرہ:علی گڑھ تحریک ۔ترقی پسند تحریک۔ جدیدیت
وفات کے اعتبار سے زمانی ترتیب۔
پریم چندر، کرشن چندر، عصمت چغتائی، قرہ العین حیدر
عبارت باغ و بہار سیر دوسرے درویش کی ۔صفحہ 92 اور 93
.دیس کا احوال سوداگروں سے سنتی ہے
.نیم روز کا قصہ بہرور سے پوچھتی ہے
.بادشاہ میدان میں کھڑا ہوتا ہے
بہرور پادشاہ زادی کا غلام
خانہ زاد سے مراد گھر کا پلا ہوا
نوری اکیڈمی پر یو جی سی نیٹ دسمبر 2023ء کی لائیو کلاسیس کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ داخلہ کے خواہشمند حضرات اپنے موبائیل میں نوری اکیڈمی کا اپلیکشن ڈاؤنلوڈ کیجیے۔