NEWS/REPORTS/PROGRAMMES

نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پر ہائی جیکر کا حملہ

نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پر ہائی جیکر کا حملہ

    نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل شہر مالیگاﺅں کا ایسا تعلیمی چینل ہے جس نے انتہائی کم وقت میں ملکی اور غیر ملکی سطح پر اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کیا ہے۔ اس تعلیمی چینل پر یوپی ایس سی ، ایم پی ایس سی ، یو جی سی نیٹ، ریاستی سیٹ، ٹی ای ٹی ، سی ٹی ای ٹی، پی ایچ ڈی، تلاٹھی، حکومتی امتحانات کی معلومات ، لیکچرز اور ملک بھر سے مختلف امتحانات کو کوالیفائی کرنے والے ٹاپرس کے انٹرویوز، نوٹس اور امتحانات کی رہبری پر مبنی ویڈیوز اپلوڈ کیے جاتے رہے ہیں۔چوبیس ہزار سے زائد سبسکرائبرس والے نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پر  329لیکچرزاور انٹرویوز موجود ہیں جن سے گیارہ لاکھ سے زائد ناظرین نے استفادہ کیاہیں۔نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل نے انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروسیس میں اپنی خدمات انجام دینے والے بہت سے آئی اے ایس، آئی پی ایس اور آئی آر ایس افسران کو مدعو کرکے پروگرامات کیے اور کئی افسران کو لائیو سیشن میں بلا کر ہزاروں طلبہ و طالبات کو ان افسران سے سوال وجواب اوراستفادہ کا موقع فراہم کیا۔ مگر افسوس! 17جون 2019ءکو کسی ہائی جیکر نے چینل کو ہائی جیک کر لیا ہے جس کی وجہ سے اب چینل پر کسی بھی قسم کی تعلیمی معلومات اپلوڈ نہیں کی جا سکتی۔ اس ضمن میں عائشہ نگر پولس اسٹیشن میں سائبر کرائم سیل کے لیے ایک عریضہ بھی داخل کر دیا گیا ہے اور یوٹیوب ٹیم کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے کہ وہ جلد سے جلد ہیکر کا پتہ لگائے اور چینل کو محفوظ کرے، اس درمیان چینل پر اگر کچھ فحش یا ملک کے خلاف مواد اپلوڈ ہوتا ہے تو اس کا ذمہ دار ہیکر ہوگا۔چینل کو واپس پانے کے لیے شہر اے ایس پی نیلوتپل ،ڈی وائے ایس پی رتناکرناﺅلے، آئی آر ایس آفیسر محمد نوح صدیقی ، کرائم رپورٹر متین حفیظ اور چینل کے ڈائریکٹر عطاءالرحمن نوری جد وجہد کر رہے ہیں۔ اس ضمن میںعطاءالرحمن نوری نے کہا کہ وہ اپنے ٹوئیٹر ہینڈل سے یوٹیوب انڈیا اور ٹیم یوٹیوب کو ٹیگ کرکے چینل کی واپسی کی اپیل کریںیا ٹوئیٹر پر جا کر عطاءالرحمن نوری کے ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کریں تاکہ جلد سے جلد چینل واپس آجائے اور نئے سال کے تعلیمی معاملات کو شیئر کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!