News/Announcement/Public NoticeNEWS/REPORTS/PROGRAMMESOur ResultUGC NETUGC NET URDU

جموں وکشمیر سیٹ امتحان میں نوری اکیڈمی کے طالب علم کی کامیابی

JK-SET Qualified Syed Kausar

جموں وکشمیر سیٹ امتحان میں نوری اکیڈمی کے طالب علم کی کامیابی

 

جموں یونیورسٹی کے زیر انصرام پی ایچ ڈی اور پروفیسر شپ کے لیے لازمی امتحان ’’ جموں اینڈ کشمیر الجبلٹی ٹیسٹ‘‘ 24 جولائی 2022ء کو منعقد ہوا، اس امتحان کے نتائج 24 دسمبر 2022ء کو ظاہر ہوئے۔ اس امتحان میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوری اکیڈمی کے باصلاحیت طالب علم سید کوثر بخاری نے نمایاں کامیابی درج کی ہے۔ اس کامیابی پر سید کوثر بخاری نے نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل کے لائیو سیشن میں عطاء الرحمن نوری کے ادبی کاموں کی خوب سراہنا کی۔ موصوف نے2017ء سے نوری اکیڈمی سے وابستگی کو اپنی اس کامیابی کا زینہ قرار دیا۔ اسی کے ساتھ موصوف نے حسب ذیل تحریری اعتراف نامہ بھی قلمبند کیا۔

Click here to watch Interview of Syed Kausar

https://youtube.com/live/bA3nDdbakJw

’’اللہ تعالی کے فضل و کرم، والدین اور اساتذہ کرام کی دعاؤں سے آج میں نے اسٹیٹ لیول مقابلہ جاتی امتحان جموں کشمیر سیٹ (JK SET) میں کامیابی حاصل کی۔ اس سلسلے میں ہم خاص طور پر نوری اکیڈمی کے بیحد ممنون و مشکور ہیں۔ نوری اکیڈمی نے اس سفر میں قابل ستائش رہنمائی اور حوصلہ افزائی سے نوازا۔ یہ زبان سیاسی انتشار کے سخت مراحل سے گذر رہی ہے، ایسے وقت میں ہمیں یہ کہتے ہوئے فخر اور مسرت کا احساس ہو رہا ہے کہ نوری اکیڈمی عروسِ ادب کی زلفوں کو سنوارنے میں ہمہ وقت منہمک ہے اور زبان کی خدمت میں نئی نسل کو ان کے فراموش شدہ ادبی ورثے کو ازبر کرانے میں کوشاں ہے ۔‘‘

واضح ہو کہ 5 نومبر 2022ء کو یو جی سی نیٹ امتحان کے نتائج ظاہر ہوئے تھے، جس میں نوری اکیڈمی کے کریش کورس میں حصہ لینے والے اکیس طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی تھی، ان اکیس اسٹوڈنٹس میں آٹھ اسٹوڈنٹس کو ’’جے آر ایف‘‘ ملا ہے یعنی حکومت ہند اِن میں سے ہر طالب علم کو ریسرچ کر نے کے لیے تقریباً پچیس لاکھ کی خطیر رقم دے گی۔ ان اکیس اسٹوڈنٹس میں سے تین غیر مسلم افراد نے بھی اُردو مضمون سے نیٹ جیسے مشکل امتحان میں کامیابی درج کی تھی۔ فروغِ اُردو کے لیے نوری اکیڈمی کے عزائم مستحکم ہیں، اللہ کے فضل وکرم سے اُمید افزا نتائج بھی ظاہر ہو رہے ہیں۔ بارگاہِ صمدیت میں دعا گو ہیں کہ اللہ پاک مذکورہ اسٹوڈنٹس کو اپنے مقاصد میں کامیابی اور نوری اکیڈمی کو مستحکم فرمائے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!