ArticlesISLAMIC KNOWLEDGENEWS/REPORTS/PROGRAMMES

Babri Masjid Case Par Supreme Court Ka Faisla

بابری مسجد کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ ، ان باتوں کا خیال رکھیں۔

از: عطاءالرحمن نوری (ریسرچ اسکالر)

بابری مسجد کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ 9 نومبر2019ءکو صبح ساڑھے دس بجے آنے والا ہے۔ اس لیے ان باتوں کا خاص خیال رکھیں۔
سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آتا ہے اسے خوشدلی کے ساتھ قبول کریں، کسی بھی قسم کا اعتراض نہ کریں۔
خوشی میں حد سے زیادہ تجاوز نہ کریں.
شہر کے امن کو برقرار رکھنے کے لیے صبر و ضبط کا مظاہرہ کریں۔
 
واٹس ایپ ، فیس بک ، ٹویٹر اور تمام سوشل میڈیا پر نظر رکھی جائے گی ،اس لیے احتیاط سے کام لیں اور کسی کوکسی بھی قسم کا کوئی غلط پیغام مت بھیجیں۔
 
اپنے بچوں ، بھائیوں ، رشتہ داروں ، دوستوں ، جاننے والوں وغیرہ کو مطلع کریں کہ وہ بھی احتیاط کریں اور جوش میں ہوش نہ کھوئیں۔
اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ کوئی بھی قابل اعتراض پوسٹ یا ویڈیونہ بھیجیں۔
اس وقت کسی بھی سیاسی یا مذہبی مسئلے پر کوئی ناگوار پیغام لکھنا یا بھیجنے سے پرہیز کریں۔
گروپ کے سبھی ایڈمن و منتظمین اس موضوع پر گہرائی سے سوچیں اور گروپ کو ایڈمن پینل پر کر لیں۔
پرانی ویڈیوز اور فوٹوز کو شیئر نہ کریں۔
مزید تفصیلات کے لیے درج ذیل ویڈیو ضرور دیکھیں.


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!