Malegaon SpecialNEWS/REPORTS/PROGRAMMES
Delegation from Malegaon attended the International Literature Conference
بین الاقوامی ادب اطفال کانفرنس میں دبستان اردو مالیگاؤں سے سات رکنی وفد کی شرکت
بین الاقوامی ادب اطفال کانفرنس میں دبستان اردو مالیگاؤں سے سات رکنی وفد کی شرکت
شرکاء مالیگاؤں میں خیال انصاری مدیر خیر اندیش، الحاج قریشی مختار احمد محمد عیسی صاحب ہیڈ ماسٹر ارم پرائمری اسکول، شکیل انصاری سر سبکدوش مدرس ،خلیل عباس نامہ نگار شامنامہ، ظہیر قدسی صاحب، ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی صاحب اور اعظمی محمد یاسین محمد عمر شامل ہیں
مالیگاؤں کے بزرگ صحافی، بچوں کا اولین اردو اخبار “خیر اندیش” کے مدیر خیال انصاری “ادب اطفال میں تراجم” کی محفل میں افتتاحی کلمات پیش کریں گے
خالص ادبی تفریحی پروگرام “داستان گوئی” کی مجلس میں ادب نواز شخصیت ارم پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر الحاج قریشی مختار احمد محمد عیسی صاحب بحیثیت مہمان خصوصی شریک بزم رہیں گے
معروف تعلیمی شخصیت، ریسرچ اسکالر اعظمی محمد یاسین محمد عمر صاحب “ادب اطفال کی دنیا” اس عنوان کے تحت افتتاحی کلمات ادا کریں گے….. اس سہ روزہ بین الاقوامی سیمینار کے مختلف سیشن کے دوران اجراء و رونمائی ہونے والی “بچوں کے ادب کی 25 نایاب کتب” میں مالیگاؤں کے چار مولفین کی 4 اہم کتابیں شامل ہیں
شہر عزیز مالیگاؤں کے بزرگ مزاحیہ شاعر، سبکدوش مدرس ظہیر قدسی صاحب کی ترتیب کردہ” بچوں کی کہانیاں اور نظمیں _گل بوٹے سے انتخاب“….
خوش فکر و خوش گلو نعت گو شاعر، مدرس، ستر سے زائد کتابوں کے مرتب، مولف، مدون و محرر ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی صاحب کی کتاب “بچوں کی نظمیں _اسماعیل میرٹھی“…
مالیگاؤں کے ساکن اور ملازمت کے سلسلے میں ممبئی مقیم سید خالد سید اکبر پرائمری مدرس، معروف ناظم کاوش ٹیم کے رکن نے “بڑوں کا بچپن” ترتیب و تالیف کیا ہے _ اعظمی محمد یاسین محمد عمر نے درسی کتب سے “بچوں کی کہانیاں” ترتیب دی ہے _ ان کتابوں کی رونمائی بھی اس دوران ہوگی _
تقریب کے آخری دن تمام ہی مندوبین کے لیے دلی درشن کا اہتمام کیا گیا ہے