ArticlesCOVID-19/CORONO VIRUSNEWS/REPORTS/PROGRAMMES

6 New Symptoms of Corona

کرونا وائرس کی مزید چھ نئی علامتوں کا اظہار

کرونا وائرس کی مزید چھ نئی علامتوں کا اظہار

از: عطاءالرحمن نوری (ریسرچ اسکالر)، مالیگاوں

کرونا وائرس سے متاثر شخص میں تین علامتیں ظاہر ہوتی ہیں۔ خشک کھانسی ، تیز بخار اور سانس لینے میں تکلیف ہونا ۔ اب امریکہ کے ہیلتھ پروفیشنل سی ڈی سی یعنی سینٹرز فار ڈیسیزیس اینڈ پریونشن نے مزید چھ علامتوں کو بیان کیا ہے۔ اب 9 علامتوں کے ذریعے کرونا وائرس سے متاثر شخص کی تشخیص کی جائے گی۔ اگر کسی شخص میں ان نو علامتوں میں سے چند کا اظہار ہوتا ہے تو اسے چاہیے کہ ڈر و خوف میں مبتلا ہونے کی بجائے فوری طور پر کرونا کے علاج کے لیے مختص مراکز سے رابطہ قائم کریں۔ 6 نئی علامتیں درج ذیل ہیں: 
(1) سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ کروانا وائرس سے متاثر شخص کو سردی کا زیادہ احساس ہوگاجسے عام زبان میں ٹھنڈ لگنا کہا جاتا ہے ۔ 
(2)کرونا پازیٹیو مریض کو ٹھنڈ کے ساتھ کپکپی کا احساس بھی ہوگا جسے بدن کا ٹھٹھورنا کہا جاتا ہے۔
(3)کرونا سے متاثر شخص کو جوڑوں میں درد یا بدن درد کی شکایت بھی ہو سکتی ہے ۔ 
(4)کروانا سے متاثر شخص کو تیز سردرد ہوتا ہے۔ چین اور امریکہ میں کرونا پازیٹیو لوگوں کو تیز سردرد کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑاتھا۔
(5) سی ڈی سی کا یہ بھی کہنا ہے ایسے شخص کو گلے میں خراش کی پریشانی کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔
(6)سی ڈی سی کا یہ بھی ماننا ہے کہ ایسے شخص میں چکھنے اور سونگھنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!