Ataurrahman Noori ArticlesNoori Academy CoursesOur ResultUGC NET URDU

Emerging Educator Award: Noori Academy

نوری اکیڈمی کو ’’ ایمرجنگ ایجوکیٹر ایوارڈ

نوری اکیڈمی کو ’’ ایمرجنگ ایجوکیٹر ایوارڈ

 

 

شہر مالیگاؤں کا معروف ادارہ ’’نوری اکیڈمی‘‘ گزشتہ کئی سالوں سے ملکی اور ریاستی سطح پر منعقد ہونے والے اُردو معروضی امتحانات کی تیاری کروا رہا ہے۔ عطاء الرحمن نوری اور ان کے ادارے سے وابستہ فیکلٹی ممبرس کی کاوشوں سے درجنوں افراد ملکی و ریاستی سطح کے اعلیٰ امتحانات میں اپنی کامیابی درج کروا چکے ہیں ۔نوری اکیڈمی کے پلیٹ فارم سے یو جی سی نیٹ ، مہاراشٹر سیٹ، تلنگانہ ریاستی سیٹ، راجستھان سیٹ، جموں کشمیر سیٹ ، یونیورسٹی پی ایچ ڈی انٹرنس ٹیسٹ وغیرہ جیسے مشکل ترین امتحانات میں طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے، مذکورہ نتائج کی تفصیلات نوری اکیڈمی کی آفیشیل ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل پر موجود ہے۔ فروغ اُردو اور اسٹوڈنٹس کے لیے گوناگوں سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کے ایک اہم ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ ’’ کلاس پلس ‘‘نے نوری اکیڈمی کو ’’ایمرجنگ ایجوکیٹر ایوارڈ‘‘ پیش کیا ہے۔ اس کامیابی پر ادارہ کے ڈائریکٹر عطاء الرحمٰن نوری نے کہا کہ ’’ہم یہ ایوارڈ اُن اسٹوڈنٹس کی نذر کرتے ہیں جنھوں نے نوری اکیڈمی سے رہبری حاصل کرتے ہوئے اپنی انتھک محنت سے مختلف امتحانات کو کامیاب کیا ہے، مستقبل میں بھی رہبری و رہنمائی کا یہ سلسلہ دراز رہے گا اور نت نئے ٹولز اور اپلیکیشنز کے ذریعے فروغ اُردو کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی‘‘۔
اس ایوارڈ لیٹر پر کلاس پلس کے سی ای او مُکل رستوگی اور انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوربھ گنگولی سر کے دستخط موجود ہیں۔اسی کے ساتھ سوربھ گنگولی سر نے اپنی ویڈیو میں اسٹوڈنٹس کو نوری اکیڈمی کے موبائیل اپلیکیشن کو ڈاؤنلوڈ کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔اس ایوارڈ پر مخلصین ، محبین، متوسلین اور خویش و اقارب نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ بارگاہ صمدیت میں دعا ہے کہ نوری اکیڈمی کو ترقی عطا فرمائے۔ آمین

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!