NEWS/REPORTS/PROGRAMMES

Malegaon me Khanqah-E-Marhera ke wali ahed ki Aamad

شہر مالیگاﺅں میں خانقاہ مارہرہ مطہرہ کے ولی عہد کا دورہ

شہر مالیگاﺅں میں خانقاہ مارہرہ مطہرہ کے ولی عہد کا دورہ

    22 اپریل بروز اتوار 2018ءکو شہر مالیگاﺅں کے معروف خانوادہ ”غازیانی فیملی“میں نکاح کی تقریب تھی جس میں شرکت کے لیے امین ملت حضرت سید امین میاں برکاتی مارہروی صاحب (سجادہ نشین خانقاہ مارہرہ مطہرہ) کے بڑے صاحبزادے حضرت سید محمد امان میاں برکاتی مارہروی صاحب (ولی عہد،خانقاہ برکاتیہ) نے خصوصیت کے ساتھ شرکت کی۔ حضرت موصوف سنیچر کی شب مالیگاﺅں تشریف لائے اور حاجی انیس برکاتی غازیانی کے مکان پر قیام فرمایا۔ مکان پر شہر کی دینی، ملی، سماجی اور تعلیمی شخصیات نے حضرت موصوف سے ملاقات کی، صبح مولانا احمد رضا ازہری، مولانا نعیم رضوی اور عطاءالرحمن نوری نے بھی ملاقات کی، عطاءالرحمن نوری کے پی ایچ ڈی رجسٹریشن پر حضرت نے موصوف کو مبارکباد پیش کی، تحریری کاموں کی سراہنا کی، مفید مشوروں اور دعاﺅں سے نوازا، ساتھ ہی تمام مہمانوں سے علمی مذاکرات ہوئے۔ اس کے بعد حضرت موصوف نے حاجی انیس برکاتی کی سربراہی میں جاری چند تعمیری کاموں کا جائزہ لیا۔ بعد نماز ظہر مولانا سیدمحمد امین القادری صاحب نے بھی ملاقات کی، بعدہ حضرت موصوف ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی کے دولت کدے پر تشریف لے گئے، عصر تک مختلف لوگوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا، بعد نماز عصر انیس برکاتی کی دختر کا نکاح ہوا، محفل نکاح میں امتیاز صابری نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا، مولانا احمد رضا ازہری نے تقریر کی اور حضرت سید محمد امان میاں برکاتی صاحب نے دعائیہ کلمات ارشاد فرمائیں۔ رسم مناکحت میں رشتہ دار ،خویش واقارب کے ساتھ شہر کی تمام سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ بعد نماز مغرب حضرت موصوف نے سنّی دعوت اسلامی کے مرکز مسجد یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دورہ کیا اور اظہار مسرت فرمایا۔ بعدہ حضرت موصوف کا قافلہ الجامعة القادریہ نجم العلوم پہنچا جہاں عطاءالرحمن نوری نے سنّی دعوت اسلامی کی جملہ سرگرمیوں کی روداد پیش کی جسے سن کر حضرت موصوف نے مولانا سید امین القادری کی قیادت میں جاری کاموں کو سراہا اور جامعہ کے رجسٹر میں دعائیہ کلمات تحریر فرمائے، دعا اور جامعہ کے بچوں سے ملاقات کے بعد حضرت موصوف کی خدمت میں مولانا سید امین القادری صاحب نے تحائف پیش کیے۔ مفتی محمد رضا مرکزی، حافظ مقصود اشرفی، حافظ غفران اشرفی، وسیم رضوی، عامر البرکات، احمد شفیق آرٹسٹ، جمیل رضوی نے حضرت موصوف سے ملاقات کی، انفرادی ملاقاتوں کے ساتھ نوری مشن کے وفد، رضا اکیڈمی کے صدرواراکین اور دیگر اداروں کے ذمہ داران  نے بھی حضرت سے ملاقات کی، حضرت نے شہر مالیگاﺅں میں جاری کاموں کا مشاہدہ کیا اور خوشی کا اظہار فرمایا۔ حضرت موصوف کی میزبانی کا شرف حاجی انیس برکاتی نے حاصل کیا۔ خاندان برکات کے متوسلین  نے حضرت کی آمد پر حاجی انیس برکاتی اور حاجی افضل برکاتی کو مبارکباد دی۔

از:ابوالحسنین نوری،مالیگاﺅں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!