ArticlesMaharashtra State Eligibility Test (MH-SET)NotesTET/CTET/UPTET EXAMUGC NET URDU

Murabba مربع

مربع

مربع ایسی نظم کو کہتے ہیں جس کے ہر بند میں چار چار مصرعے ہوں۔
عام طور سےمربع کے پہلے بند کے چاروں مصرعے ہم قافیہ ہوتے ہیں۔ اس کے بعد ہر بند کے تین مصرعوں میں جداگانہ قافیہ ہوتا ہے۔ صرف چوتھے مصرعے میں پہلے بند کے قافیہ کی پابندی کی جاتی ہے ۔ جیسے : الف الف الف الف
ب ب ب الف
ج ج ج الف
مربع میں کبھی کبھی پہلے بند کا آخری مصرعہ بالکل اسی طرح ہر بند کے آخر میں دہرایا جاتا ہے۔
مربع اور رباعی میں پہلا فرق یہ ہے کہ رباعی میں تیسرے اور مربع میں چوتھے مصرعے کا قافیہ الگ ہوتا ہے۔
رباعی کے لیے بحر ہزج جب کہ مربع کے لیے کوئی بحر مختص نہیں ہے ۔

مرثیہ ایسا ہے تو نے یہ کہا
جس سے حاصل ہو دو جگ کا مرتبا
ہے یقین دل پر مرے روز جزا
تجھ کو بخشاویں گے شاہ تاجدار

جان جاتی ہے یہاں ہجر بت دل جو میں
دل نہیں ہے مرا بے یار مرے قابو میں
بے قراری نہ ہو کس طرح ہر ایک آنسوں میں
درد فرقت کا بہ شدت ہے مرے پہلو میں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!