NEWS/REPORTS/PROGRAMMES
Recovery Of Noori Academy YouTube Channel From Hacker
ہائی جیکر سے نوری اکیڈمی چینل کی واپسی،ڈائریکٹر کا اظہار تشکر
نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل شہر مالیگاوں کا ایسا تعلیمی چینل ہے جس نے انتہائی کم وقت میں ملکی اور غیر ملکی سطح پر اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کیا ہے۔ اس تعلیمی چینل پر یوپی ایس سی ، ایم پی ایس سی ، یو جی سی نیٹ، ریاستی سیٹ، ٹی ای ٹی، سی ٹی ای ٹی، پی ایچ ڈی، تلاٹھی، حکومتی امتحانات کی معلومات ، لیکچرز اور ملک بھر سے مختلف امتحانات کو کوالیفائی کرنے والے ٹاپرس کے انٹرویوز، نوٹس اور امتحانات کی رہبری پر مبنی ویڈیوز اپلوڈ کیے جاتے رہے ہیں۔چوبیس ہزار سے زائد سبسکرائبرس والے نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پر 329لیکچرزاور انٹرویوز موجود ہیں جن سے گیارہ لاکھ سے زائد ناظرین نے استفادہ کیاہیں۔نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل نے انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروسیس میں اپنی خدمات انجام دینے والے بہت سے آئی اے ایس، آئی پی ایس اور آئی آر ایس افسران کو مدعو کرکے پروگرامات کیے اور کئی افسران کو لائیو سیشن میں بلا کر ہزاروں طلبہ و طالبات کو ان افسران سے سوال وجواب اوراستفادہ کا موقع فراہم کیا۔ 17جون 2019ءکو کسی ہائی جیکر نے نقصان پہنچانے کی غرض سے چینل کو ہائی جیک کر لیا تھااور غیر ضروری مواد اپلوڈ کر کے سبس کرائبرس کو پریشان کر رہا تھا جس کی وجہ سے کئی لوگوں نے چینل چھوڑ دیا تھا،اللہ عزوجل ا وررسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضل وکرم سے چینل کو قانونی طور پر دوبارہ حاصل کر
لیا گیا ہے۔(الحمدللہ)۔