NEWS/REPORTS/PROGRAMMES

ادیب الاطفال ڈاکٹر اقبال برکی کی کتاب کا اجراء

ادیب الاطفال ڈاکٹر اقبال برکی کی کتاب کا اجراء


گہوارہ علم و فن دبستان ادب شہر عزیز مالیگاؤں کے مشہور و معروف ادیب الاطفال، سبکدوش معلم، ادارہ نثری ادب کے نائب صدر محترم ڈاکٹر اقبال برکی صاحب کی بچوں کی کہانیوں کی نئی کتاب “بادشاہ کا انتخاب” کا اجراء مورخہ 6 جولائی2019 ء، بروز سنیچر، شب میں ٹھیک دس(10) بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے مرکزی ہال میں ہوگا- عیاں رہے کہ ڈاکٹر موصوف کی تخلیق کردہ کہانیاں اردو سے ہندی، پنجابی، اریہ اور دیگر زبانوں میں بھی ترجمہ ہو چکی ہیں- تقریب کی صدارت کے فرائض شہر عزیز مالیگاؤں کے ہی نامور ادیب، شاعر، ناقد، تاریخ نویس ڈاکٹر الیاس وسیم صدیقی صاحب انجام دیں گے- سر ورق کی رونمائی پرستار غالب محترم سعید پرویز صاحب، جبکہ کتاب کا اجراء ملکی و بین الاقوامی سطح پر معروف فنکار، محترم عبدالرشیدآرٹسٹ صاحب کےدستِ مبارک سے ہوگا۔ کتاب پر اظہار خیال و تاثرات مبین نذیرسر، عمران جمیل سر، سراج دلارسر اور ظہیر ابنِ قدسی صاحبان پیش کریں گے جبکہ بحثیت مہمان مکرم محمد رضا سر، پروفیسر عبدالمجید صدیقی، اقبال نذیر، عثمان غنی اسکس، مسعود رمضان پینٹر،عمران انصاری، جاوید انصاری(جلگاؤں) ہارون اختر، شکیل حسرت(جلگاؤں) اشرف محوی،شکیل انصاری، اشفاق صدیق، خلیل فریدی، آصف سبحانی،عبدالمجید ماسٹر، حمید شیخ، خالد حسن سجاد شفق، مومن مسعود، عزیز اعجاز، طاہر انجم صدیقی، نعیم سلیم صاحبان جلوہ افروز ہونگے- نظامت کے فرائض رضوان ربانی سر انجام دیں گے- اردو زبان و ادب کے شیدائیوں،ادب نوازوں اور عوام الناس سے اس قیمتی تقریب میں شرکت کی پر خلوص گذارش صدر اراکین ادارہ نثری ادب نے کی ہے۔ ش ن الف رضوان ربانی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!