ArticlesMaharashtra State Eligibility Test (MH-SET)NotesTET/CTET/UPTET EXAMUGC NET URDU

Tazmeen تضمین

تضمین

تضمین سے مراد ہے اپنے یا کسی دوسرے شاعر کے مصرعے یا شعر پر مصرعہ یا مصرعے لگانا۔
تضمین کی متعدد صورتیں ہیں جیسے ایک مصرع پر مصرع لگانا ، ایک شعر پر ایک مصرع لگا کر مثلث کرنا ، مطلع لگانا ، شعر پر تین مصرعے لگا کر مخمس کرنا ، شعر پر چار مصرعے لگا کر مسدس کرنا یا کئی شعر لگا کر قطعہ بند کرنا ۔

حالی کا شعر بطور نمونہ

ان کو حالی بھی بلاتے ہیں گھر اپنے مہماں
دیکھنا آپ کی اور آپ کے گھر کی صورت

داؤد عباسی نے اس شعر پر تین مصرعے لگا کر مخمس کی شکل دی

گر کرے قصد کسی کام کا دل میں انساں
پہلے یہ دیکھیے وہ اس کام کے ہے بھی شایاں
سن کے لوگوں سے کہ وہ آئے تھے داؤد کے ہاں
ان کو حالی بھی بلاتے ہیں گھر اپنے مہماں
دیکھنا آپ کی اور آپ کے گھر کی صورت

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!