ArticlesMaharashtra State Eligibility Test (MH-SET)NotesTET/CTET/UPTET EXAMUGC NET URDU

Mustazad مستزاد

مستزاد

مستزاد کا مطلب ہے زیادہ کرنا یا اضافہ کرنا ۔
اصطلاح میں مستزاد اس نظم کو کہتے ہیں جس کے ہر مصرعے کے بعد ایک موزوں فقرہ بڑھا دیا جائے ۔
جو فقرہ بڑھایا جاتا ہے ا س کے لیے شرط یہ ہے کہ وہ جس مصرع پر بڑھایا جائے اسی کے وزن میں ہو۔
مستزاد کی دو قسمیں ہیں : مستزاد عارض ، مستزاد لازم ۔
مستزاد عارض وہ ہے کہ جو فقرہ زیادہ کیا جائے اس کا مضمون شعر کا جزو نہ ہو ۔
مستزاد لازم وہ ہے کہ جو فقرہ زیادہ کیا جائے اس کا مضمون شعر کے مضمون سے پیوست ہو ۔

مستزاد عارض کی مثال :

دل چھوڑ کے یار کیوں کہ جاوے ۔۔۔۔۔کہتا ہے میاں
زخمی ہے شکار کیوں کہ جاوے ۔۔۔۔۔ بسمل ہے میاں

مستزاد عارض میں مستزاد جملہ اصل شعر کے مضمون سے مکمل طور پر میل نہیں کھاتا ہے بلکہ اس جملے کو حذف کرنے کی صورت میں شعر کے معنی مفہوم میں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

مستزاد لازم کی مثال :

میں ہوں عاشق ، مجھے غم کھانے سے انکار نہیں ۔۔۔۔۔کہ ہے غم میری غذا
تو ہے معشوق ، تجھے غم سے سروکار نہیں ۔۔۔۔۔کھائے غم تیری بلا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!