Noori Academy Success StoriesUGC NETUGC NET URDU

تلنگانہ سیٹ امتحان میں نوری اکیڈمی کے دو اُمیدواروں کی کامیابی

TS SET 2023 EXAM RESULT

تلنگانہ سیٹ امتحان میں نوری اکیڈمی کے دو اُمیدواروں کی کامیابی

عثمانیہ یونیورسٹی کے زیر انصرام پی ایچ ڈی اور پروفیسر شپ کے لیے لازمی امتحان ’’تلنگانہ الجبلٹی ٹیسٹ‘‘29 اکتوبر 2023ء کومنعقد ہوا، اس امتحان کے نتائج 6 دسمبر 2023ء کو ظاہر ہوئے۔ اس امتحان میں ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے نوری اکیڈمی کے دواسٹوڈنٹس شائستہ ناز اور ساجد رضا نے نمایاں کامیابی درج کی ہے۔ ریاستی سیٹ جیسے مشکل ترین امتحان میں کامیابی ملنے پر دونوں اسٹوڈنٹس نےنوری اکیڈمی کی گائیڈنس کلاسیس کی خوب تعریفیں کیں۔ انھوں نے کہا کہ’’ ہم نوری اکیڈمی کے بے حد ممنون و مشکور ہیں، نوری اکیڈمی نے اس سفر میں قابل ستائش رہنمائی اور حوصلہ افزائی سے نوازا۔‘‘ اس کامیابی پر نوری اکیڈمی کے ڈائریکٹر عطاء الرحمٰن نوری نے مستقبل کے لیے نیک خواہشات اور جملہ اساتذہ نے مسرت کا اظہار کیا۔ واضح ہو کہ نوری اکیڈمی کی کلاسیس سے اب تک 72 طلبا و طالبات نے نیٹ، جے آر ایف اور ریاستی سیٹ امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ فروغِ اُردو کے لیے نوری اکیڈمی کے عزائم مستحکم ہیں، اللہ کے فضل وکرم سے اُمید افزا نتائج بھی ظاہر ہو رہے ہیں۔ بارگاہِ صمدیت میں دعا گو ہیں کہ اللہ پاک مذکورہ اسٹوڈنٹس کو اپنے مقاصد میں کامیابی اورنوری اکیڈمی کو مستحکم فرمائے۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!