مولانا حسرت موہانی
(مذہب، سیاست ، صحافت اور شعر و ادب کے دلدادہ ،امام المتغزلین)
٭نام : سید فضل الحسن
٭ تخلص : حسرتؔ موہانی
٭ والد : سید اظہر حسین
٭ اُستاد : تسلیم لکھنوی، نسیم دہلوی
٭ ولادت : 1875ء انائو ( یوپی کا حصہ موہان )
٭ وفات : 1951ء لکھنؤ
اصل نام سید فضل الحسن اور تخلص ’’حسرتؔ‘‘، قصبہ موہان ضلع اناؤ میں 1875ء پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا نام سید اظہر حسین تھا۔ ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی۔ 1903ء میں علی گڑھ سے بی اے کیا۔ شروع ہی سے شاعری کا ذوق تھا۔ اپنا کلام تسنیم لکھنوی کو دکھانے لگے۔ 1903ء میں علی گڑھ سے ایک رسالہ ’’اردوئے معلی‘‘ جاری کیا۔ اسی دوران شعرائے متقدمین کے دیوانوں کا انتخاب کرنا شروع کیا۔ سودیشی تحریکوں میں بھی حصہ لیتے رہے چنانچہ علامہ شبلی نے ایک مرتبہ کہا تھا:
’’تم آدمی ہو یا جن ، پہلے شاعر تھے پھر سیاستداں بنے اور اب بنئے ہو گئے ہو۔‘‘
حسرت پہلے کانگریسی تھے۔ گورنمنٹ کانگریس کے خلا ف تھی۔ چنانچہ 1907ء میں ایک مضمون شائع کرنے پر جیل بھیج دیئے گئے۔ ان کے بعد 1947 ء تک کئی بار قید اور رہا ہوئے۔ اس دوران ان کی مالی حالت تباہ ہو گئی تھی، رسالہ بھی بند ہو چکا تھامگران تمام مصائب کو انہوں نے نہایت خندہ پیشانی سے برداشت کیا اور مشق سخن کو بھی جاری رکھا۔آپ کو’’امام المتغزلین‘‘بھی کہا جاتا ہے۔حسرت نے 1951ء کو وفات پائی۔
کتب ورسائل
(۱) قید فرنگ(قید و بند کے حالات )
(۲) تذکرہ ٔمشاہدات زنداں(1990ء،قید وبند کے حالات)
(۳) رسالہ اُردوئے معلی: 1903ء میں علی گڑھ سے رسالہ’’ اُردوئے معلی‘‘ جاری کیا۔
(۴) کلیات حسرت موہانی:مولانافضل الحسن کے مکمل 13؍دیوان ہیں۔( پہلے یہ اردوئے معلی میں قسط وار شائع ہوئے، بعدمیں کتابی شکل میں )
(۵) دیوانِ حسرت
(۶) اربابِ سخن(حصہ اول،دوم):سلاسل شعرائے اُردو اور فہرست اُردو 1929ء
(۷) بیگم حسرت موہانی اور ان کے خطوط ،مرتب : عتیق صدیقی
(۸) انتخاب مستقل : حسرت موہانی کے منتخب اداریے ،مرتب: محمد حامد علی1983ء
(۹) انتخاب اُردوئے معلی1920ء:رسالہ اُردوئے معلی کے جولائی 1903ء سے 1908ء کے بہترین نظم و نثر کا انتخاب۔
(۱۰) انتخابِ سخن (11؍جلد) : مختلف شعرائے کرام کے حالات اور کلام۔
(۱۱) متروکاتِ سخن،از:موہانی۔
باب(۱)متروکاتِ سخن (۲)معائنہ سخن (۳) محاسن سخن
(۴) نوادراتِ سخن (۵)اصلاحِ سخن( نکاتِ سخن )
(۱۲) تذکرۃ الشعراء، مرتبہ : شفقت رضوی
- غزل کی تعریف، غزل کا فن، اُردو غزل کا آغاز و ارتقاء اور غزل کی خصوصیات
- ولی ؔاورنگ آبادی: اُردو غزل کا نقاش اوّل
- کلیات ولی سے نصاب میں شامل غزلیں
- کلیات ولی سے ردیف الف کی شامل نصاب غزلیں
- کلیات ولی سے ردیف ب کی شامل نصاب غزلیں
- کلیات ولی سے ردیف ی کی شامل نصاب غزلیں
- خواجہ میر درد
- خواجہ میر در کے منتخب اشعار
- میرتقی میرؔ: خدائے سخن، سر تاج شعرائے اُردو
- انتخاب میرؔ کی بیس غزلیں
- خواجہ حیدر علی آتش
- اسد اللہ خان مرزا غالبؔ
- دیوان غالب سے شامل نصاب غزلیں
- دیوا ن غالبؔ: ردیف’ الف‘ کی غزلیں
- دیوا ن غالبؔ: ردیف ’ر‘ کی غزلیں
- دیوا ن غالبؔ: ردیف ’ن‘ کی غزلیں
- دیوا ن غالبؔ: ردیف ’ی‘ کی غزلیں
- مومن خان مومن ؔکا تعارف
- دیوان مومن:ردیف ’الف‘ کی غزلیں
- دیوان مومن:ردیف ’ی‘کی غزلیں
- شاد عظیم آبادی کا تعارف
- کلیات شاد:ردیف ’الف ‘کی غزلیں
- کلیات شاد :ردیف ’ب‘ کی غزلیں
- کلیات شاد:ردیف’ ی‘ کی غزلیں
- حسرت موہانی کا تعارف
- کلیات حسرت:ردیف’ الف‘ کی غزلیں
- کلیات حسرت:ردیف ’م‘کی غزلیں
- کلیات حسرت:ردیف’ی‘ کی غزلیں
- فانیؔ بدایونی کا تعارف
- کلام فانی:ابتدائی غزلیں
- اصغر گونڈوی، تعارف
- نشاط روح:ابتدائی غزلیں
- جگرؔمرادآبادی،تعارف،تصانیف
- آتش گل: ابتدائی دس غزلیں
- یگانہؔ حسین چنگیزی، تعارف، تصانیف
- آیاتِ وجدانی کی ابتدائی دس غزلیں
- فراقؔ گورکھپوری،تعارف
- گلِ نغمہ : کی ابتدائی دس غزلیں
- مجروح سلطانپوری:تعارف
- غزل: کی ابتدائی پانچ غزلیں
- کلیم عاجز:تعارف ،تصانیف
- وہ جو شاعری کا سبب ہوا ،کی ابتدائی پانچ غزلیں
- شہر یارؔتعارف، تصانیف
- اسم اعظم: کی پانچ غزلیں
- عرفان صدیقی ،تعارف، تصانیف
- عشق نامہ کی ابتدائی پانچ غزلیں
- معین احسن جذبی،تعارف، تصانیف
- خلیل الرحمن اعظمی،تعارف، تصانیف
- جاں نثار اختر تعارف، تصانیف