ArticlesAtaurrahman Noori ArticlesUGC NET URDU

یو جی سی نیٹ اُردو مضمون کا سوالیہ پرچہ اور جوابات

UGC NET Urdu Question Paper and Answer Keys 23 September 2022

یو جی سی نیٹ اُردو مضمون کا سوالیہ پرچہ اور جوابات

یو جی سی نیٹ اُردو مضمون کا پرچہ 23 ستمبر 2022ء کو دوسری شفٹ میں منعقد ہوا۔ چوں کہ اب امتحان کمپیوٹر بیسڈ ہوتا ہے اس لیے سوالیہ پرچہ ہارڈ کاپی میں میسر نہیں آتا ہے۔ البتہ یہ سوالیہ پرچہ انسر کیز ظاہر ہونے کے بعد اسٹوڈنٹس کی لاگ اِن آئی ڈی کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے۔ لاگ ان آئی ڈی پر سوالیہ پیپر آنے کے بعد مکمل جوابات کا تجزیہ پیش کیا جائے گا سردست اُردو مضمون کا امتحان دینے والے اسٹوڈنٹس سے چیدہ چیدہ سوالات کو یکجا کر کے تقریبا ستّر سے اسّی سوالات پر مبنی یہ مضمون اس اُمید پر ترتیب دیا گیا ہے کہ اُردو مضمون کے امتحان میں شریک اسٹوڈنٹس کو فائدہ ہوگا اور نئے اسٹوڈنٹس کو تیاری میں مدد بھی ملے گی۔ اس بار امتحان دینے والے اسٹوڈنٹس کا کہنا ہے کہ سابقہ امتحانات کے مقابلے میں اس مرتبہ کا پیپر کچھ حد تک آسان تھا۔ ساٹھ سے اسّی فیصد سوالات کے جوابات تقریبا ہر پڑھنے والے اسٹوڈنٹس نے دیے ہیں۔ کامیابی کا فرق آخر کے بیس سوالات کے جوابات پر منحصر ہوگا۔ پیپر آسان ہونے کی وجہ سے اس مرتبہ کا کٹ آف ہائی جانے کا امکان ہے۔

نوری اکیڈمی کے کریش کورس کا فائدہ:

یو جی سی نیٹ اردو مضمون امتحان کی تیاری کے لیے مئی 2022ء سے نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل اور ویب سائٹ پر کریش کورس جاری تھا- کریش کورس کے شرکا نے بتایا کہ امتحان میں اکثر بنیادی سوالات پوچھے گئے تھے جن کی تیاری کریش کورس میں ہو چکی تھی- واضح ہو کہ نوری اکیڈمی کے کریش کورس نے اسٹوڈنٹس میں نصاب کی بنیادی معلومات، کنسیپٹ، سوالات کے طریقہ کار، اسمارٹ اسٹڈی کا ہنر اور فکروخیال کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا- آج کے امتحان کے بعد درجنوں اسٹوڈنٹس نے نوری اکیڈمی کی سرگرمیوں اور کارکردگیوں کی سراہنا کی اور فیکلٹی ممبران کے متعلق تعریفی کلمات ادا کیے- ہم سب بارگاہ صمدیت میں دعا گو ہے کہ اللہ پاک ان اسٹوڈنٹس کی محنت کا بہترین ثمرہ عطا فرمائے- آمین

کامیابی کا پیمانہ چھ فیصد ہوگا یا بارہ؟

دو سالوں سے دسمبر اور جون کے امتحانات کو مشترکہ طور پر لیا جا رہا ہے۔ ایک امتحان میں چھ فیصد اسٹوڈنٹس کو کامیاب قرار دیا جاتا ہے۔ ظاہر ہے جب دونوں امتحانوں کو مشترکہ طور پر ایک ساتھ لیا جا رہا ہو تو کامیابی کا پیمانہ بارہ فیصد ہونا چاہیے مگر گذشتہ مرتبہ ہوئے امتحان میں اس پیمانے کا خارج کر دیا گیا تھا اور اب تک کسی بھی قسم کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے کہ آیا چھ فیصد اسٹوڈنٹس کو کامیاب کیا جائے گا یا بارہ فیصد۔ اسٹودنٹس نے جی جان لگا کر اس امتحان کی تیاری کی ہے ان انھیں ان کی محنت کا پھل ملنا چاہیے۔ اسٹوڈنٹس کو چاہیے کہ وہ ہیلپ لائن نمبر، ای میل آئی ڈی اور ٹوئیٹر کے ذریعے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی تک اپنے مطالبات پہنچانے کی کوشش کریں۔

یو جی سی نیٹ اُردو مضمون کے سوالات و جوابات:

 

Sr. No.

File Name

View/Download

01

UGC NET URDU DECEMBER 2021 & JUNE 2022 EXAM PAPER-URDU

View/Download

02

NET 2022 Provisional Answer key

View/Download

 

 

کتاب ’’ناٹیہ شاستر ‘‘کے مصنف کا نام کیا ہے ؟
بھرت منی

 

علویت کا نظریہ کس مغربی نقاد نے پیش کیا ہے ؟

لان جائنس۔

 

محوب کو جلی کٹی سنانا کس نظم کا خاصا ہے ؟
واسوخت

 

عورتوں کے جذبات کا اظہار خود عورتوں کی زبانی کرنا، کیا کہلاتا ہے ؟
ریختی

 

مسمط کی کتنی قسمیں ہیں؟
مُسمّط عربی زبان کالفظ ہے۔اس کے لغوی معنیٰ ہیں پروئی ہوئی اور جڑی ہوئی چیز۔ مسمط ایک صنائع لفظی بھی ہے جس کی تعریف یہ ہے کہ جب شاعر کسی شعر میں اصل قافیے کے علاوہ تین مسجع یا ہم وزن فقرے یا قافیے مزید نظم کرے تو اُسے صنعتِ مسمط کہتے ہیں۔ اصطلاح شعرمیں اس سے مراد وہ نظم ہے جس کا ہربندایک مقررہ تعداد کے مصرعوں پر مشتمل ہو۔ ایک بند میں تین مصرعوں سے لے کر دس مصرعوں تک ہوسکتے ہیں۔ اس طرح مصرعوں کی گنتی کے لحاظ سے مسمط کی آٹھ قسمیں بنتی ہیں۔ جن میں چار قسمیں مثلث، مربع، مخمس اور مسدس عام طور پر مستعمل ہیں۔یعنی جن کا ہر بند باالترتیب تین ،چار،پانچ اور چھ مصرعوں پر مشتمل ہوتاہے۔ مولاناالطاف حسین حالی کی مشہورنظم’’مدوجزراسلام‘‘مسدس ہیئت میں ہے جو ’’مسدس‘‘حالی کے نام سے موسوم ہے۔اس طرح ڈاکٹر اقبال کی شہرہ آفاق نظمیں’’ شکوہ اور جواب شکوہ‘‘ بھی مسدس ہیئت میں ہیں ۔ بیشترمرثیے بھی اسی ہیئت میں لکھے گئے ہیں ۔ ’’جواب شکوہ‘‘کے اشعار بطور نمونہ ملاحظہ فرمائیں ؎

دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے
پر نہیں ،طاقت پرواز مگر رکھتی ہے
قدس الاصل ہے، رفعت پر نظر رکھتی ہے
خاک سے اٹھتی ہے، گردوں پہ گزر رکھتی ہے
عشق تھا فتنہ گرو سرکش و چالاک مرا
آسماں چیر گیا نالۂ بیباک مرا

 

کتاب آداب الکاتب کس کی تخلیق ہے ؟
ابن قتیبہ

 

اب تک یو جی سی نیٹ امتحان کے تمام سوالیہ پرچوں کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اپنے اینڈرائیڈ موبائیل میں اس اپلیکیشن کو انسٹال کیجیے۔

UGC NET Urdu All Question Papers Application

UGC NET Urdu Question Papers – Apps on Google Play

 

یہ شعر کس نظم سے ماخوذ ہے ؟

اپنے بے خوابوں کواڑوں کو مقفل کرلو
اب یہاں کوئی نہیں کوئی نہیں آئے گا

یہ شعر نظم تنہائی (از: فیض احمد فیض) کا ہے۔

پھر کوئی آیا دل زار نہیں کوئی نہیں
راہرو ہوگا کہیں اور چلا جائے گا

ڈھل چکی رات بکھرنے لگا تاروں کا غبار
لڑکھڑانے لگے ایوانوں میں خوابیدہ چراغ

سو گئی راستہ تک تک کے ہر اک راہ گزار
اجنبی خاک نے دھندلا دیئے قدموں کے سراغ

گل کرو شمعیں بڑھا دو مے و مینا و ایاغ
اپنے بے خواب کواڑوں کو مقفل کر لو

اب یہاں کوئی نہیں کوئی نہیں آئے گا

 

وفات کے حساب سےصحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے؟
محی الدین قادری زور۔ امتیاز علی عرشی۔ قاضی عبدالودود۔ مجنوں گورکھپوری

 

بوطیقا کا اُردو ترجمہ کس نے کیا ہے ؟
عزیز احمد

 

کتاب ’’ ادبی تحقیق مسائل اور تجزیہ‘‘ کے تخلیق کار کا نام بتائیے؟
رشید حسن خاں

 

صحیح زمرہ کی نشاندہی کیجیے؟
چکبست۔ خاک ہند
میراجی۔ جاتری
اختر۔ باز آمد
ساحر۔ چکلے

 

رپورتاژ ’’پودے‘‘ کا خالق کون ہے؟
کرشن چندر

 

ولادت کے حساب سےصحیح زمرے کی نشان دہی کیجیے؟
چکبستؔ۔ مخدومؔ۔ فیضؔ۔ ساحر

 

کتاب ’’مسرت سے بصیرت تک‘‘ کے مصنف کا کیا نام ہے ؟
آل احمد سرور

 

کس رسالہ نے رومانی تحریک کو فروغ دیا؟
رسالہ مخزن

 

تحقیق کسی امر کو اس کی اصل شکل میں دیکھنے کی کوشش ہے۔
بقول: قاضی عبدالودود

 

صحیح زمرہ
امجد۔ رباعی
انیس۔ مرثیہ
میر۔ واسوخت
حالی۔ مسدس

 

درست زمرہ

جاپان چلو جاپان۔ مجتبیٰ حسین
سفرنامہ روم و مصر و شام۔ شبلی
مسافران لندن۔ سر سید
ابن بطوطہ کے تعاقب میں۔ ابن انشاء

 

کتاب ’’ہندوستانی لسانیات کا خاکہ‘‘ کے مصنف کا نام ؟
احتشام حسین

 

کتاب “مقدمہ تاریخ زبان اردو‘‘ کے مصنف کا نام ؟
مسعود حسین خاں

 

کتاب ’’پنجاب میں اردو‘‘ کے مصنف کا نام ؟
محمود شیرانی

 

سہدیو پرسادرمانی کس ناول کا کردار ہے ؟
ناول فائر ایریا کا کردار

 

ناول فردوس بریں کے پہلے باب کا عنوان کیا ہے ؟
پریوں کا غول

 

آل احمد سرور کے تنقیدی مضامین کی کتاب۔
مسرت سے بصیرت

 

تخیل، مطالعۂ کائنات،تفحص الفاظ۔
حالی کے مطابق شاعری کے لیے ضروری۔

 

غالب جدید شعراء کی مجلس میں
کنہیا لال کپور

 

زین الملوک ، تاج الملوک کا کردار۔
مثنوی گلزار نسیم، از : پنڈت دیا شنکر نسیم

 

درست مصرع کی نشاندہی
نمک خوان تکلم ہے فصاحت میری۔ انیس
کروں پہلے توحید یزداں رقم۔ میر حسن

 

ولادت کے حساب سےدرست زمرے کی نشاندہی کیجیے؟
رتن ناتھ سرشار۔،ہادی رسوا، عبدالحلیم شرر، انتظار حسین

 

تیسرا درویش کس ملک کے بادشاہ کا بیٹا تھا۔
عجم

 

دہلی ورناکولر ٹرانس لیشن سوسائٹی۔ مسٹر بتروس

 

زمرہ
عرفان صدیقی :عشق نامہ
شہر یار: اسم اعظم۔
کلیم عاجز: وہ جو شاعری کا سبب ہوا۔
جگر: آتش گل۔

 

جگر کے درست اشعار
دل کو سکون روح کو آرام آگیا
موت آگئی کہ دوست کا پیغام آ گیا
دل کو نہ پوچھ معرکۂ حسن و عشق میں
کیا جانئے غریب کہاں کام آگیا

 

درست زمرہ
روشنی کی رفتار۔ بابا لوگ۔ الاؤ۔ تماشا گھر
ٹیڑھی لکیر۔ توبتہ النصوح۔ خدا کی بستی(ناول کا زمرہ)

 

کس کا تعلق دبستان لکھنؤ سے تھا۔
امام بخش ناسخ

 

میں کیسے سمجھتا کہ تو ہے یا کہ نہیں ہے
ہر دم متغیر تھے خرد کے نظریات(اقبال)
اس شعر میں شاعر خدا سے مخاطب ہے۔

 

کوئی ویرانی سی ویرانی ہے
دشت کو دیکھ کے گھر یاد آیا(غالب)
ایہام
تہہ داری
مبالغہ
استعارہ
کیا درد انگیز شعر نکالا ہے مرزا نے۔ عموما لوگ اُداسی ویرانی اور بربادی کی مثال دینے کے لیے دشت و صحرا و بیابان کے استعارے تلاشتے ہیں۔ مرزا نے اسے الٹا دیا ہے۔ دشت پر نظر پڑی تو بولے لو! یہ جگہ تو ہمارے گھر کی طرح ویران برباد اور خانماں خراب ہے۔ لوگ گھر کو ویرانہ کہتے ہیں مرزا کو ویرانہ دیکھ کر اپنا گھر یاد آ رہا ہے۔

 

ہوس کو ہے نشاط کیا کیا
نہ ہو مرنا تو جینے کا مزا کیا(غالب)
استعارہ
طباق
مجازمرسل
کنایہ

 

سندر لال افسانہ لاجونتی کا کردار ہے۔

 

افسانے کا درست زمرہ

گرہن۔ راجندر سنگھ بیدی
نیا قانون۔ سعادت حسن منٹو

 

سیر چوتھے درویش سے ایک اقتباس پوچھا گیا تھا۔

اسی پیرگراف سے چند سوالات پوچھے گئے تھے۔

مندرجہ بالا اقتباس میں لفظ ’’بوزنہ‘‘ کسے کیا میراد ہے؟

بندر

 

مندرجہ بالا اقتباس میں ملک صادق کون ہے؟

جنوں کا بادشاہ

 

مندرجہ بالا اقتباس میں ابوجہل سے مراد کون ہے ؟

شہزادے کا چچا

 

مندرجہ بالا اقتباس کس درویش کے قصے سے ماخوذ ہے ؟

سیر چوتھے درویش کی

 

مبارک نے شہزادے کو قتل کرنے کی کون سی تجویز پیش کی ہے ؟

جنگل میں لے کر ٹھکانے لگانا اور گاڑ داب کر چلے آنا۔

 

زمرد کے معنی کیا ہے۔

 

وفات کے حساب سے ناقدین :
امداد امام اثر۔ کلیم الدین احمد۔ محمد حسن۔ شمس الرحمٰن فاروقی۔

 

خواب باقی (خود نوشت) ہے۔
آل احمد سرور

 

دعویٰ: غالب اردو کے بہت بڑے شاعر ہے۔
دلیل: بہادر شاہ ظفر کی طرف سے ان کو خطاب ملا تھا۔

جواب : دعویٰ درست ہے مگر دلیل غلط ہے۔

 

نئی بیوی ، معصوم بچہ، بد نصیب ماں، شانتی ۔
یہ پریم چند کے افسانوں کے نام ہے۔

 

بنت لمحات۔:اخترالایمان
ن۔م۔راشد۔ ایران میں اجنبی

 

دعویٰ: پریم چند ایک عظیم افسانہ نگار ہے۔
دلیل: انھوں نے ہندی میں بھی افسانے لکھے۔

جواب : دعویٰ درست ہے مگر دلیل غلط ہے۔

 

سب رس میں شہزادہ آب حیات کی تلاش میں نکلتا ہے۔

 

سرا سر عشق کے ہے اس میں رازاں
کئی سو عشق بازی عشق بازاں
قطب مشتری
پھول بن
بکٹ کہانی
کدم راؤ پدم راؤ

 

درست زمرہ
سب رس، قطب مشتری ملا وجہی کی تصانیف ہے۔
میر امن دہلی کے رہنے والے تھے۔

 

انیس کا مرثیہ
’’نمک خوان تکلم ہے فصاحت میری ‘‘
سے چند سوالات پوچھے گئے تھے۔

سجادۂ طاعت کے کیا معنی ہیں ؟

جانماز

 

امام دوجہاں سے کون مراد ہیں ؟

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ

 

صفدر کے کیا معنی ہیں ؟

دلیر و بہادر

 

’’ مگر احمد کے نواسے کا نہ دامن چھوڑا‘‘ اس مصرعے میں احمد کے نواسے سے کون مراد ہیں؟

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ

 

رفیقان وفادار کے کیا معنی ہیں؟

جاں نثار دوست

 

انشائیہ ’’شامت اعمال‘‘ کس کا ہے ؟
احمد جمال پاشا

 

نظامی عروضی۔
چہار مقالہ

 

ورود مسعود میں کل کتنے ابواب ہیں ؟
17 ابواب

 

فورٹ ولیم کالج اور دہلی کالج کا بنیادی مقصد کیا تھا ؟
فورٹ ولیم کالج کا قیام انگریز افسروں کو اُردو سکھانے کے لیے کیا گیا تھا۔
دلی کالج کا قیام کا مقصد ہندوستانیوں کو عصری تعلیم دلواناتھا۔

 

لغت کے اعتبار سے
شوق۔ مرگ۔ وصل۔ ہجر
دیکھا جائے تو پہلے شوق ہوگا، پھر وصل، پھر مرگ اور اس کے بعد ہجر کی کیفیات۔
یا پھر پہلے شوق ہوگا، پھر ہجر، پھر وصل اور اس کے بعد مرگ۔

 

لغت کے اعتبار سے۔
اصغر۔ فانی۔ مومن۔ میر
(حروف تہجی کی ترتیب کے مطابق)

اختر الایمان کی نظم ہے۔
باز آمد
حویلی
بازگذشت
آثار سلف

 

یہودی کی لڑکی میں کتنے مناظر ہے۔
جواب: 18 مناظر

 

ہندوستان کی جدید زبانوں کی پیدائش پراکرتوں سے نہیں بلکہ اپ بھرنشوں سے ہوئی ہے ؟  یہ قول کس کا ہے ؟

ڈاکٹر مسعود حسین خان

 

عبدالقادر سروری نے مارفیم کے لیے کون سا اُردو لفظ استعمال کیا ہے ؟

صرفیہ

 

جملوں کی ساخت کا مطالعہ کس میں کیا جاتا ہے ؟

نحویات میں

 

دلی کالج کے پہلے پرنسپل کون تھے ؟

جوزف ہنری ٹیلر

 

دارالترجمہ جامعہ عثمانیہ کس کی نگرانی میں قائم ہوا ؟

مولوی عبدالحق، پنڈت کرشن راؤ، مولوی مرتضیٰ اور حافظ محمد مظہر صاحبان۔

 

کسی تصنیف کے مختلف نسخوں کا مطالعہ کر کے درست متن تیار کرنے کا عمل کیا کہلاتا ہے ؟

تدوین متن

 

نوٹ:

نوری اکیڈمی ویب سائٹ پر یو جی سی نیٹ اُردو مضمون کی نوٹس سے استفادہ کریں اور ان نوٹس کی ویڈیوز دیکھنے کے لیے نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پر وزٹ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!