ArticlesAtaurrahman Noori ArticlesNEWS/REPORTS/PROGRAMMES

تاریخی کاموں کو جتانے کی بجائے اب تاریخ رقم کرنے کی ضرورت ہے ۔

تاریخی کاموں کو جتانے کی بجائے اب تاریخ رقم کرنے کی ضرورت ہے ۔

نوری اکیڈمی کے ذریعے ڈیجیٹل تعلیمی نظریہ شعور کی طرف اہم پیش قدمی ۔

تعلیمی کام کا جذبہ صادق ہوتونہ جبہ روکتا ہے اور نہ ہی مذہب۔


15جنوری بروز پیر2018ئ(ڈاکٹر سجاد اعظمی):جس وقت سائنسی علوم وفنون کے ماہرین پیدا نہیں ہوئے تھے اس وقت قرآن کریم نے”من علق“کہہ کرسائنسی انکشافات کے دروازے کھولے تھے۔تقریباً ہر شعبے میں جبہ ودستار والوں نے ہی کام کیا ہے بعد میں برٹش گورنمنٹ نے مسٹر اور ملاﺅں کو تقسیم کرکے دونوں کے مابین خلیج پیدا کر دی ہے۔جو عدالت کا منصف ہوتا وہی منبر ومحراب کا امام بھی ہوتا۔ان فکر انگیز کلمات کا اظہار حرا انگلش میڈیم اسکول کے چیئرمین حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب نے حج ٹریننگ سینٹر مالیگاﺅں میں منعقدہ تعلیمی سیمینار ”فروغ علم اور جدید ٹیکنالوجی “میں کیا۔موصوف نے فرمایاکہ اکناف عالم میں مذہب اسلام نے 23سال کی قلیل مدت میں علم کی بنیاد پرانقلاب بپا کیا تھا۔ حراانگلش میڈیم اسکول کے زیر اہتمام تعلیمی اجلاس کاآغازتلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ مختار عدیل صاحب نے نظامت کے فرائض ادا کیے۔ عطاءالرحمن نوری نے” دیجیٹل نالج کا نظریہ“ پیش کرتے ہوئے پروگرام کے اغراض ومقاصد بیان کیے ۔آپ نے کہاکہ ماضی کے تاریخی کاموں کو جتانے کی بجائے اب تاریخ رقم کرنے ضرورت ہے،ہمارے اسلاف نے دنیا کو بہت کچھ دیا ہے مگر حال میں ہم بہت پچھڑے ہیں،آج کچھ کر گذرنے کا وقت ہے۔موصوف نے ارباب علم وادب سے گذارش کی کہ نوری اکیڈمی کی اسٹوڈیومیں تشریف لاکر اپنے اپنے شعبے میں اسٹوڈنٹس کی رہنمائی کریں۔محترم عمران جمیل سر نے ”یوپی ایس سی امتحان“ کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔محترم خالد انعام سرنے ”ڈیجیٹل ایجوکیشن اور کمپیوٹر ارا“کے متعلق پُر مغز تقریر کی۔ پروفیسر محمد نسیم قریشی صاحب (پرنسپل فارمیسی کالج)نے ”ڈیجیٹل نظریہ تعلیم “کی خوب سراہنا کی اوراسے قابل تقلید قدم قرار دیا۔پروفیسر سلمیٰ عبدالستار صاحبہ نے اسے کامیابی طرف ایک مثبت قدم قرار دیا۔سیمینار میں چینل کے بینر کا اجراءچینل کے ڈائریکٹر وریسرچ اسکالر عطاءالرحمن نوری کے والد محترم شیخ فضل الرحمن صاحب کے ہاتھوں مہمانان کرام کی موجودگی میں عمل میں آیااورنوری اکیڈمی یوٹیوب چینل کا ڈیجیٹل اجراءجناب شیخ آصف صاحب (ایم ایل اے)کے ہاتھوں تمام مہمانان کرام کے ساتھ عمل میںآیا۔اجراءکے بعد اب تک نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پر نشرہوئے لیکچرز کو محترم رضوان ربانی سرنے سلائیڈس کے ذریعے اسکرین پر پیش کرتے ہوئے تفصیلی معلومات فراہم کی۔محترم شیداحسین میرٹھی صاحب نے کہاکہ بلندیوں پر پہنچنا کمال نہیں ہے بلکہ وہاں پر قائم رہنا کمال ہے ،اب جب کہ یہ قدم اٹھا لیا گیا ہے اس لیے استقامت کے ساتھ قوم کی رہنمائی کرتے رہیں۔

سیمینار کے چیف گیسٹ شیخ آصف صاحب نے کہا کہ جمہوریت میںحکومتی سطح پر اپنی بات پہنچانے کے یہی تین چینل ہیں،الکٹرانک میڈیا،سوشل میڈیااور پرنٹ میڈیا۔اس چینل کے ذریعے سے یقیناشہر میں بدلاﺅ آئے گا اور لوگوں میںموجود تعلیمی بیداری کوفروغ حاصل ہوگا۔پروفیسر رضوان خانصاحب نے کہاکہ نوری اکیڈمی کا یہ کام شعور کی طرف اہم پیش قدمی ہے۔ہماری شناخت تعلیم سے تھی اور آج ہم تعلیم ہی میں پیچھے رہ گئے ہیں۔آپ نے لوگوں سے گذارش کی کہ اس چینل سے استفادہ کریں اور اس کے تعاون کے لیے پیش پیش رہیں۔ایم ایس ای اسکول کے چیئرمین محترم محمد رضا سرنے اپنی تقریرمیں کہاکہ اگر نیت میں خلوص ہوتو اللہ کی مدد ضرور آتی ہے۔ٹیکنالوجی معیوب یا بری شئے نہیں ہے بلکہ اس کا استعمال اسے اچھا یا برا بناتا ہے۔دور حاضر کے مطابق ہمیںسسٹم کا حصہ بننا ہوگا اور جو کوشش کرتا ہے حدیث کے مصداق وہ اپنی منزل کو حاصل کر لیتا ہے۔ارباب علم کی تساہلی پر زبردست تنقید کرتے ہوئے آپ نے کہا کہ اگر ”اے او“کی جانب سے نوٹس آتی تو آج ہال کے باہر بھی کرسیوں کا نظم کرنا پڑتا مگر چوں کہ فروغ علم کی خاطر نوری اکیڈمی نے اس پروگرام کا انعقا د کیا ہے اس لیے ہر اسکول سے ٹیچرس ونمائندگان تشریف لانے سے قاصر ہیں۔آپ نے مشورتاً کہا کہ ہر اسکول اپنے دس دس ذہین اسٹوڈنٹس کو سونپے اور ان پر محنت کی جائے تو یقینا مستقبل سنور سکتا ہے۔
ڈاکٹر الیاس صدیقی صاحب نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اگرکام کرنے کا جذبہ صادق ہوتو تعلیمی کام کرنے سے نہ جبہ روکتا ہے اور نہ ہی مذہب۔اگر آپ صحیح علم پہنچا رہے ہوتو یقینا آپ کا اجر مقدر ہے اس کے بر عکس ہے تو قیامت کے دن جواب دہ بھی آپ ہی ہوں گے۔کامیابی کے لیے نہ مالدار ہونا چاہیے اور نہ ہی اچھی کہلائے جانے والی اسکول سے فراغت۔سچی لگن،محنت اور جذبے سے ہر مہم سر کی جاسکتی ہے۔انٹر نیٹ ایک بحر ذخار ہے ،میں مبارکباد پیش کرتا ہوں حراانگلش میڈیم اسکول اور نوری اکیڈمی کو جنہوں نے اس جانب پیش رفت کی ہے۔سیمینار میں مالیگاﺅں کے اسکولوں کے اساتذہ ،طلبہ وطالبات ،سرپرست حضرات اور معززین شہرنے شرکت کی۔اس پروگرام کو نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پر عنقریب اپلوڈ کیا جائے گا۔قارئین کرام سے گذارش ہے کہ اس لنک پر جاکر چینل کو سبسکرائب کریں تاکہ برقت آپ کو لیکچرز کی نوٹیفکیشن ملتی رہے۔
http://www.youtube.com/nooriacademy


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!