NEWS/REPORTS/PROGRAMMES
Divyang Society ki Round Table Meeting دیویانگ سوسائٹی کی راونڈ ٹیبل میٹنگ میں کئی اہم تجاویز کو منظوری
دیویانگ سوسائٹی کی راونڈ ٹیبل میٹنگ میں کئی اہم تجاویز کو منظوری
مالیگاؤں( پریس ریلیز) دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے 16 مارچ بروز پیر کو کارپوریشن پر اپنے مطالبات کی حصولیابی کے لئے بےمدت بھوک ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا اور اعلان کے مطابق بروز پیر سے بھوک ہڑتال کا آغاز ہوتے ہی قلعہ پولیس اسٹیشن کے پی آئے اور کارپوریشن کے اعلیٰ افسران تشریف لائے اور کہا کہ کل آپ کی راونڈ ٹیبل میٹنگ لے کر آپ کے مسائل حل کئے جائیں گے آج 17 مارچ بروز منگل دوپہر ساڑھے بارہ بجے کارپوریشن کے پریس ہال میں راونڈ ٹیبل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کارپوریشن کی جانب سے نئے مقرر کردہ نائب کمشنر لوندھے صاحب سمیت تمام متعلقہ آفیسران موجود تھے ساتھ ہی دیویانگ سوسائٹی کی نمائندگی کے لئے قلعہ پولیس اسٹیشن سے گوپال صاحب اور بورسے صاحب بھی موجود تھے جس میں معذوروں کے تمام مسائل کو لیکر گفتگو شروع ہوئی گفتگو کا آغاز سوسائٹی کے صدر مدثر رضا نے کی، انہوں نے کہا کہ کارپوریشن شہر کے تمام معذوروں کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کر رہی ہے 11 ہزار کالونی، بے روز گاروں کو روزگار، شاپنگ گالے، ریمپ، پینشن اسکیم ،اور آفس کی جگہ کے متعلق سوالات اٹھائے 11 ہزار کالونی سے متعلق لوندھے صاحب نے کہا کہ جو معذور آتی کرمن پر رہتا ہے اسے ہی کالونی میں جگہ دی جائے گی بصورت دیگر پردھان منتری آواس یوجنا میں درخواست کریں، بے روز گاروں سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہماری کچھ شرائط ہوتی ہے جو اس میں بیٹھتا ہے اسے ہی جاب دی جاتی ہے، شاپنگ گالے سے متعلق کہا کہ مہاراشٹر سرکار کے جی آر کے مطابق ہی ہم کام کرتے ہیں، ریمپ کے تعلق سے لوندھے صاحب نے کہا کہ ہم باندھ کام ڈپارٹمنٹ کو ریمپ بنانے کے لیے لیٹر دینگے اور بقیہ دفاتر میں ریمپ کے ہم ذمہ دار نہیں، پینشن سے متعلق کہا کہ جن لوگوں کو نو ہزار مل چکا ہے انہیں مارچ کے بعد تین ہزار دیا جائے گا اور جن لوگوں کا پیسہ ابھی تک نہیں آیا ہے انہیں پورا بارہ ہزار ملے گا، جو پچے اٹھارہ سال سے کم ہیں اور اسکول پڑھتے ہیں انہیں مارک شیٹ اور آئے کارڈ جوڑنا ہوگا اور جو بچے اٹھارہ سال سے کم ہیں اور اسکول بھی نہیں پڑھتے انہیں دوا گولی کے نام پر پیسہ ملے گا مگر انہیں پوری فائل اور دوا گولی کی بل بتاتا ہوگی تمام مطالبات کو منظوری کے بعد میٹنگ کا اختتام ہوا اس میٹنگ میں دیویانگ سوسائٹی کے تمام اراکین موجود تھے.