NEWS/REPORTS/PROGRAMMES
Rizwan Rabbani ko Mubarkbaad
(نور الدین نور)مورخہ5اکتوبر ،بروز سنیچر، بموقع “انٹرنیشنل ٹیچرز ڈے” معروف ناظم، سوشل ویلفیئر کاموں اور علمی و ادبی سرگرمیوں میں پیش پیش رہنے والے’ لکچراررضوان ربانی کے اعزاز میں ایک غیر رسمی “تقریب سپاس گذاری” حلقہ احباب کیجانب سے نیو ارا کیمپس، مالیگاؤں میں منعقد ہوئ جسکی صدارت ‘ریحان پیپرس فرم’ کے رکن، بذلہ سنج شخصیت کے مالک محترم ابوالعمران حارث نے کی –
اس پر وقار تقریب میں ‘انجمن محبان ادب رکن،” آزاد آٹو کنسلٹنٹ ” کے مالک، افسانہ نگار و ادب نواز محترم عبدالمجید آزاد، نے صاحب اعزاز لکچراررضوان ربانی کی تعلیمی، سماجی، فلاحی و ادبی خدمات کے اعتراف میں بطورِاعزاز ٹوپی، سپاس نامہ(بقلم، نورالدین نور)اور آیات قرانی سے سجی دیدہ زیب فریم تفویض کی، ساتھ ہی محترم نعیم سلیم سر نے بھی اپنی جانب سے ہدیہ خلوص پیش کیا- تقریب کا آغاز نورالدین نور سر کی خوش الحان تلاوت سے ہوا – افضال انصاری سر نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا –
عطاءالرحمن نوری نے تقریب کی غرض غایت بیان کی- محترم عمران جمیل سر( کالم نویس ،افسانہ نگار )، محترم اظہر جمیل سر(چیئرمین نیوارا)، محترم افضال انصاری سر(مدرس و افسانہ نگار)، محترم طاہر انجم صدیقی (افسانہ نگار و صحافی)، محترم عبدالمجید آزاد(آزاد آٹو کنسلٹنٹ)، محترم پروفیسر ساجد نعیم (ڈائریکٹر اردو سٹی و پروفیسر ایم ایس جی کالج)، محترم عطاءالرحمن نوری (ریسرچ اسکالر و ڈائریکٹرنوری اکیڈمی)، محترم نعیم سلیم سر (مدرس، اے ٹی ٹی)، محترم امتیاز رفیق سر(مدرس، ایم ایس کرئٹیو)، محترم مشتاق احمد مشتاق (معروف شاعر)، محترم خالد قریشی(فنکار و ڈرامٹسٹ)، محترم شفیق بھائی (مالک، صابن فیکٹری)، اور محترم نورالدین نور سر(مدرس، لٹل اینجل انگلش میڈیم) نے اپنے تاثرات میں محترم رضوان ربانی سر کی خوش مزاج شخصیت و بے لوث خدمات کا احاطہ کیا، صدر تقریب نے اپنے خطاب میں رضوان سر کی مختلف اداروں، نشستوں، تقاریب اور سرگرمیوں میں شمولیت اور مصروفیات کے باوجود مختلف پلیٹ فارم اور سوشل میڈیا ذرائع سے بلا معاوضہ اپنی علمی و ادبی، عملی خدمات پیش کرنے پر ستائش کی اور مبارکباد پیش کی- اس موقع پر صاحب اعزاز رضوان ربانی سر نے تمام ہی احباب کا شکریہ ادا کیا-
اس پر لطف، قہقہہ زار، غیر رسمی تقریب کی بہترین اشعار سے مزین خوبصورت نظامت نورالدین نور نے کی جبکہ رسم شکریہ محمد مصدق ربانی نے ادا کیا- قبل از تقریب، پر تکلف عشائیہ کا بھی نظم رہا- ساتھ ہی ۵ اکتوبر، انٹرنیشنل ٹیچرز ڈے اور رضوان ربانی سر کے جنم دن کی مناسبت سے پروفیسر ساجد نعیم سر نے مٹھائی(کیک) کا نظم کر، تقریب میں مزید مٹھاس بڑھادی-
فقط