Experience of the Foundation Course at LBSNAA By IAS Hussain Jawed AIR 280 Batch 2019
UPSC سول سروس امتحان ملک میں سب سے سخت امتحان میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ لاکھوں لوگ امتحان کی تیاری کرتے ہیں مگر صرف چند سو طلبہ و طالبات ہی کا سلیکشن ہوپاتا ہے۔سخت محنت،انتھک جدو جہد اور درست رہنمائی سے پڑھائی کرنے والے اسٹوڈنٹس ہی کامیابی حاصل کرپاتے ہیں۔بہت سارے اسٹوڈنٹس کے پاس عمدہ رہائش ، لذیذ کھانے اور مہنگی کوچنگ کی سہولت ہونے کے باوجود اس امتحان کو کلیئر نہیں کرپاتے ہیں کیوں کہ ان کے پاس ذوق اورجنون کی کمی ہوتی ہیں۔جھارکھنڈ کے ایک حوصلہ مند نوجوان حسین جاوید نے مصائب وآلام برداشت کرتے ہوئے ذوق و شوق کے ساتھ مختلف مراحل طے کرتے ہوئے اپنی منزل یعنی سول سروسیس امتحان کو کامیاب کرکے IASکا منصب حاصل کیا۔ آپ پہلے انڈین آئیل کارپوریشن لیمیٹیڈ (گُرگاوں ہریانہ) میں آفیسر تھے مگر کچھ کر گذرنے کے جذبے سے حسین جاوید نے IOCL سے استعفیٰ دے دیا ۔ آپ نے انڈین انجینئرنگ سروسیس کا امتحان بھی کامیاب کیا مگر پڑھائی کا سلسلہ جاری رکھا۔ IES سروس کرتے ہوئے آپ نے سال 2019ءمیں CSEکا امتحان کوالیفائی کیا۔اس امتحان میں آپ نے آل انڈیا 280رینک حاصل کیا۔
آج 14 مارچ بروز سنیچر 2020ءکو دوپہر 4 بجے محترم حسین جاوید سر نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پر لائیو سیشن کے ذریعے اپنے مشاہدات اور خیالات پیش کریں گے۔ باذوق سامعین ، طلبہ و طالبات اور سرپرست حضرات سے التماس ہے کہ اعلیٰ تعلیم اور ہندوستان کے سب سے بڑے امتحان کو کامیاب کرنے والے کامیاب نوجوان حسین جاوید سے تعلیمی مراحل کی معلومات حاصل کرنے لیے نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پر وزٹ کریں۔