NEWS/REPORTS/PROGRAMMES

فارمیسی کے داخلہ تاریخ میں توسیع

فارمیسی کے داخلہ تاریخ میں توسیع

    علم الادویات(فارمیسی) کہلاتا ہے۔ ڈاکٹر مرض کی تشخیص کرتا ہے اور ایک ماہر فارماسسٹ اس کے لیے دواتیار کرتا ہے۔ لہٰذا ایک فارماسسٹ اور ایک بی بی ایس ڈاکٹر دونوں ہی مریض کی صحت کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔فارماسسٹ پس منظر میں رہتے ہوئے ادویات کے معیار، مقدار اور درست استعمال پر نظر رکھتے ہیں۔ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جو بیک وقت خدمت بھی ہے اور پیشہ بھی۔ ایک فارماسسٹ باریک بینی کے ساتھ معاشرے اور ہسپتالوں میں بیماریوں پر نظر رکھتا، تجربہ گاہ میں تحقیق میں مصروف ہوتا اور دواساز فیکٹری میں ادویات کی پیداوار کے لیے بھی کام کرتا ہے۔ ان ادویات کی مارکیٹنگ بھی اس کے کام میں شامل ہے۔ اس طرح طبی علوم میں یہ اپنی نوعیت کا بڑا منفرد ترین شعبہ ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹرمحمد نسیم قریشی (پرنسپل فارمیسی کالج)نے نوری اکیڈمی کے ڈائریکٹر عطاءالرحمن نوری (ریسرچ اسکالر)کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔موصوف نے بتایا کہ بارہویں کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے اور فارمیسی میں داخلے کے مراحل کا آغاز بھی۔فارمیسی کورسیس میں داخلے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے ۔27 جون 2019ءتک طلبہ و طالبات آن لائن عریضہ داخل کر سکتے ہیں۔پرنسپل سر نے بتایا کہ ڈی فارم میں بغیرCETاور NEETکے داخلہ لیا جا سکتا ہے۔ اس انٹرویو میں سر نے بتایا کہ پہلے ڈی فارم کرنا چاہیے یا بی فارم؟، اسی کے ساتھ فارمیسی شعبہ کی اہمیت، کورس فیس،سروس کے امکانات اور تابناک مستقبل کے لیے تجاویز پیش کیں۔تفصیلی معلومات کے لیے نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پر ڈاکٹر محمد نسیم قریشی کے دو انٹرویو سے استفادہ کیا جا سکتا ہے ۔
……………………………………………….
Plz #Like ,#Comments ,#Share & #Subscribe *NOORI ACADEMY YOUTUBE CHANNEL*
……………………………………………….

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!