ArticlesNEWS/REPORTS/PROGRAMMES

Anjuman Muhibban-E-Adab Malegaon ka Monthly Programme

افسانوی، اعزازی و تعزیتی نشست

افسانوی،اعزازی و تعزیتی نشست

انجمن محبان ادب مالیگاؤں کی جانب سے ماہانہ افسانوی نشست کا انعقاد قریباً دو دہائیوں سے متواتر کیا جاتا ہے اس مہینے بھی ١٩ جولائی کو جامعتہ الہدی گولڈن نگر میں افسانے کی محفل منعقد ہوئی

بارش کا پانی اور کیچڑ بھی ادب کے دلدادہ حضرات کو محفل میں شامل ہونے سے نہیں روک سکا گروپ کی شکل میں لوگ نشست میں شامل ہوتے گئے
بزم کی صدارت شہر مالیگاؤں کے مشہور صحافی و بزرگ افسانہ نگار مدیر ماہانہ “بیباک” جناب احمد عثمانی صاحب کو تفویض کی گئی….. جسے انہوں نے خوشدلی سے قبول کیا بعدازاں خوش الحان قاری و بہترین ادب نواز شخصیت محترم نورالدین نور صاحب کی قرائت سے باقاعدہ پروگرام کا آغاز کیا گیا
سب سے پہلے صاحب اعزاز مشہور و معروف ادبی شخصیت ادیب الاطفال محترم ڈاکٹر اقبال برکی صاحب خالق کتاب “بادشاہ کا انتخاب” ان کا پرتپاک استقبال انجمن کی طرف سے کیا گیا…. اور انہیں انجمن  محبان ادب کی جانب سے سپاس نامہ پیش کیا گیا….. صدر انجمن ہارون اختر نے سپاس نامہ کی خواندگی کی اور اخیر میں کہا کہ ایسے سینکڑوں ایوارڈ بھی موصوف کی ادبی خدمات کا حق ادا نہیں کرسکتے

 

 

مشہور و معروف افسانہ نگار طاہر انجم صدیقی صاحب نےاپنے دل نشین انداز میں برکی سر کی ادبی و تعلیمی خدمات کو حاضرین کے سامنے پیش کرتے ہوئے آخر میں کہا کہ “میں بغیر دعوت نامہ کے صرف برکی سر کے اعزاز کی وجہ سے یہاں موجود ہوں
ناظمِ نشست جناب نورالدین نور صاحب نے افسانوی دَور کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے افسانہ نگار عبدالرحمن اختر کو آواز دی
موصوف نے اپنا افسانہ ”وقت کی آواز” کو سامعین کے گوش گزار کیا درونِ افسانہ مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی اور مسجد کے ٹرسٹیز کے ذریعے ایک غریب مؤذن کے استحصال کی طرف بہت خوبصورتی سے اشارہ کیا گیا ہے……. نئے موضوع کی وجہ سے افسانے کو کافی سراہا گیا….. اسکے بعد صادق اسد صاحب کو افسانہ پڑھنے کی دعوت دی گئی فاضل قلمکار نے اپنا افسانہ “وہ…. وہ نہیںبہت ہی اچھے انداز میں پیش کیا انکا افسانہ عیسائیوں کے دو گروپوں کی آپسی چپقلش اور عیسٰی علیہ السلام کی موت و حیات اور اسلامی فلسفہ کے درمیان بُنا گیا ہے… صادق اسد صاحب نے کہانی کے اسلوب پر ڈھیروں داد وصول کیں
بطور آخری قلمکار صدر، انجمن محبانِ ادب  ہارون اختر صاحب سے اپنا افسانہ محفل میں پیش کرنے کی درخواست کی گئی….. انہوں نے اپنا افسانہ “چونٹیاں” حاضرین کے درمیان پیش کیا…. گو کہ موضوع پرانا تھا لیکن ٹریٹمنٹ بالکل نیا اور منفرد تھا افسانے کا تانا بانا سماج میں موجود جہیز کی لعنت پر بُنا گیا ہے….. تمام افسانوں پر سیر حاصل گفتگو کی گئی مدعو مہمانان نے دل کھول کر قلمکاروں کی حوصلہ افزائی کی افسانہ میں موجود فنی خوبی و خامی پر تمام ہی حاضرین نے تبادلہ خیال کیا
بطورِ خاص ڈاکٹر اقبال برکی سر، احمد عثمانی صاحب اور نامور افسانہ و مضمون نگار  مبصر جناب افضال انصاری سر اور افسانے کے اسلوب زبان و بیاں پر اچھی نظر رکھنے والے مشہور قلمکار جناب عمران جمیل صاحب، معروف قلمکار و بہترین افسانہ نگار جناب طاہر انجم صدیقی صاحب
اقبال برکی سر نے کہا کہ تمام افسانے زمین سے جڑے ہوئے ہیں اور ایسے افسانے آجکل بہت کم سننے اور پڑھنے کو ملتے ہیں
احمد عثمانی صاحب نے اطراف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی صرف مالیگاؤں میں ہی نوجوان نسل افسانہ نگاری میں لگی ہوئی ہے
آخری پڑاؤ کی طرف چلتے ہوئے ناظم نورالدین نور صاحب نے تعزیتی پیغام کے لئے ہارون اختر صاحب کو آواز دی
انہوں نے مالیگاؤں کے مشہور شاعر و افسانہ نگار انجمن محبان ادب کے نائب صدر جناب رئیس احمد ستارہ صاحب کی والدہ محترمہ اور آگرہ شہر کی نامور شخصیت اور مشہور افسانہ نگار جناب عبدالقیوم مئو کی رحلت پر تعزیتی تجویز پیش کی جس پر موجود حاضرین نے کچھ لمحے خاموش رہ کر مرحومین کے حق میں دعا کی….. طاہر انجم صدیقی اور احمد عثمانی صاحبان نے مرحوم عبدالقیوم مئو کے اوصاف پر گفتگو کی
حاضرین میں فاروق مقادم، انور مستری، مختار عاشق، شفیق احمد، عبدالمجید آزاد، عمران بھائی آٹو کنسلٹ والے، این آئی موبائل کے روح رواں انصاری محمد وسیم صاحب آخیر تک مع احباب موجود رہے
انجمن محبان ادب کے لئے ہمیشہ سرگرداں رہنے والے مدنی مجاھد سلیم صاحب نے تمام مہمانوں و حاضرین کی چائے پانی سے تواضع کی
بہترین ناظم اور مبصر جناب نورالدین نور صاحب نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محفل کے خاتمے کا اعلان کیا
بغیر کسی دعوت نامہ کے صرف اخبارات و سوشل میڈیا کے ذریعے انجمن کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے صرف اردوکی ترویج و اشاعت کیلئے جمع ہوئے تمام ہی اردو نوازوں کی انجمن محبان ادب مشکور و ممنون ہے امید ہے کہ آئندہ بھی آپ حضرات کا ساتھ یوں ہی برقرار رہے گا

ش،ن، ا، انجمن محبان ادب مالیگاؤں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!