یو جی سی نیٹ جون 2024ء کا متوقع کٹ آف
UGC NET June 2024 Exam Expected Cut Off
یو جی سی نیٹ جون 2024ء کا متوقع کٹ آف
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے زیر انصرام منعقد ہونے والے اسسٹنٹ پروفیسر اور پی ایچ ڈی اہلیت کے لیے لازمی امتحان ’’یو جی سی نیٹ‘‘ کا مرحلہ 27 اگست 2024ء سے 5 ستمبر 2024ء کے درمیان مکمل ہو چکا ہے۔ پیپر کے معیار، سوالات کے طریقہ کار اور سوالات کی آسانی اور کٹھنائیوں پر نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پرگزشتہ دو تین دنوں سے لائیو سیشن منعقد ہو رہے ہیں، سیشن میں درجنوں اسٹوڈنٹس نے اپنے تاثرات پیش کیے۔
کٹ آف کے امکان کے لیے نوری اکیڈمی کے جملہ ممبران نے امتحان میں شریک طلبہ و طالبات سے رابطہ کیا، فیڈ بیک درج کیا گیا، سروے کیا گیا، تین دنوں تک تحقیق و تفتیش کا مرحلہ جاری رہا۔ امتحان کے شرکاء نے بتایا کہ پچاس سے ساٹھ سوالات معتدل تھے، یہ سوالات ایسے تھے جن کے درست جوابات کی نشاندہی سبھی باذوق اور محنتی طلبہ نے دیے ہیں۔ پندرہ تا پچیس سوالات ایسے تھے جنھیں یقینا حل کیا جا سکتا تھا مگر انھیں سمجھنے اور حل کرنا تھوڑا وقت طلب تھا اور تقریبا دس سوالات کا درجہ خاصا مشکل تھا۔
پیپر اوّل کے متعلق اکثر طلبا و طالبات نے بتایا کہ پیپر کا انداز مختلف اور سوالات دقیق تھے۔ دونوں سوالیہ پرچوں کا گہرائی اور گیرائی سے تجزیہ کرنے پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ مجموعی مارکس یا ایگریگیٹ گھٹ جائے گا اور کٹ آف گزشتہ سال سے نسبتاً کم جائے گا۔
تقابلی جائزے کے لیے یہاں چند سالوں کا کٹ آف پیش کیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد امسال کا متوقع کٹ آف پیش کیا گیا ہے۔
یو جی سی نیٹ جون 2020ء کا سبجیکٹ وائز کٹ آف
یو جی سی نیٹ جون 2020ء کا سبجیکٹ وائز مکمل کٹ آف دیکھنے کے لیے پی ڈی ایف فائل کو ڈاؤنلوڈ کریں ۔ ذیل میں اُردو مضمون کا کٹ آف پیش کیا جا رہا ہے۔
یو جی سی نیٹ دسمبر 2020ء اور جون 2021ء کا سبجیکٹ وائز کٹ آف
یو جی سی نیٹ دسمبر 2020ء اور جون 2021ء کا سبجیکٹ وائز مکمل کٹ آف دیکھنے کے لیے پی ڈی ایف فائل کو ڈاؤنلوڈ کریں ۔ ذیل میں اُردو مضمون کا کٹ آف پیش کیا جا رہا ہے۔
یو جی سی نیٹ دسمبر 2021ء اور جون 2022ء کا کٹ آف
یو جی سی نیٹ دسمبر 2021ء اور جون 2022ء کا امتحان مشترکہ طور پر لیا گیا تھا۔ اس سال اُردو مضمون کا کٹ آف یہ تھا۔
یو جی سی نیٹ جون 2023ء جے آر ایف کا کٹ آف
یو جی سی نیٹ جون 2023ء صرف نیٹ کا کٹ آف
یو جی سی نیٹ دسمبر 2023ء کا کٹ آف
یو جی سی نیٹ جون 2024ء کا متوقع کٹ آف
مذکورہ نتائج، اسٹوڈنٹس فیڈ بیک اور سروے رپورٹ کی روشنی میں قیاس کے مطابق اس مرتبہ اُردو مضمون کا کٹ آف درج ذیل جدول کے مطابق جانے کا امکان ہے۔
Category |
Only NET |
NET-JRF |
Ph.D. |
Open |
194 – 204 Marks |
206 – 220 Marks |
– |
EWS |
184 – 194 |
194 – 208 |
– |
OBC |
186 – 196 |
198 – 210 |
– |
SC / ST |
160 – 170 |
170 – 180 |
– |
PWD |
160- 170 |
170 – 180 |
– |
کب تک آ سکتی ہیں جوابی کلید انسر کیز
یو جی سی نیٹ جون 2024ء کی پرویژنل انسر کیزستمبر کے آخری ہفتے میں آنے کا امکان ہے۔
بروقت رہنمائی کے لیے نوری اکیڈمی ویب سائٹ پر وزٹ کریں۔ |
|
نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں۔ |
|
حتمی کٹ آف اور رزلٹ دیکھنے کے لیے آفیشیل ویب سائٹ پر وزٹ کریں۔ |
|
اپنے موبائیل میں نوری اکیڈمی موبائیل اپلیکیشن انسٹال کیجیے۔ |
|
یو جی سی نیٹ کا نئے نصاب پر معلومات
نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پر یو جی سی نیٹ کے نئے نصاب پر ایک مفید لیکچر اپلوڈ کیا گیا ہے جس میں اہم معلومات فراہم کرنے کے ساتھ کئی غلط فہمیوں کا ازالہ بھی کیا گیا ہے۔