NEWS/REPORTS/PROGRAMMES

Ajit Pawar ki Deputy Chief Minister ke Wapsi اجیت پوار نائب وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے واپس آسکتے ہیں

اجیت پوار نائب وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے واپس آسکتے ہیں

Pune news, Pune city news, Pune NCP, NCP Pune unit, Maharashtra news, Ajit Pawar BJP Deputy CM, Maharashtra BJP, Maharashtra government formation, Maharashtra NCP Congress, Fadnavis Maharashtra, Ajit Pawar NCP, Indian Express news
            ممبئی: مہاراشٹرا کی کابینہ کی توسیع میں مزید 30 دسمبر تک تاخیر کا امکان ہے ۔ این سی پی کے ایک رہنما نے پیر کی شب کہا کہ سینئر رہنما اجیت پوار ، ادھو ٹھاکرے کی زیرقیادت حکومت میں نائب وزیر اعلی کی حیثیت سے واپسی کرسکتے ہیں۔ کابینہ میں توسیع کی بات چیت کے درمیان وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور این سی پی کے صدر شرد پوار نے بروز پیر کو سہیادری گیسٹ ہاوس میں قریب ایک گھنٹے تک بات چیت کی۔این سی پی ذرائع نے بتایا کہ اتحادی کانگریس کا کوئی بھی رہنما اجلاس میں موجود نہیں تھااس لیے حتمی فیصلہ نہیں لیا جا سکا۔          
جب ان سے کابینہ میں توسیع کی صحیح تاریخ کے بارے میں پوچھا گیا تو این سی پی رہنما نے بتایا: یہ 30 دسمبر کو ہونے کا امکان ہے اور امید کی جاتی ہے کہ اجیت پوار نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ مشق کانگریس کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد کی جائے گی۔
            2014ءسے قبل کانگریس این سی پی کے اقتدار میں ہونے پر این سی پی کے سربراہ شرد پوار کے بھتیجے اجیت پوار نے دو چھوٹی مدتوں کے لئے نائب وزیر اعلی کے طور پر کام کیا تھا۔انہوں نے رواں سال 23 نومبر2019ءکو بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملاکر اور بطور وزیر اعلیٰ حلف لینے والے دیویندر فڑنویس کی قیادت میں حلف لیا تھا ۔تاہم نجی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اجیت پوار نے نائب وزیر اعلی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد بمشکل 80 گھنٹے تک حکومت محفوظ رہ سکی۔
            سینا ، این سی پی اور کانگریس مہاراشٹر وکاس آگھاڑی کی حکومت 28 نومبر کو برسر اقتدار آئیں۔اسی دن وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھانے والے ادھوٹھاکرے کے علاوہ تینوں پارٹیوں کے چھ وزراءنے اپنے عہدے کا حلف لیاتھا۔

٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!