ArticlesBiographyISLAMIC KNOWLEDGESHAKHSIYAAT

Bedam Sha Warsi حضرت بیدم شاہ وارثی علیہ الرحمہ : ایک مختصر تعارف

حضرت بیدم شاہ وارثی علیہ الرحمہ : ایک مختصر تعارف

حضرت بیدم شاہ وارثی علیہ الرحمہ : ایک مختصر تعارف

از : شیخ اظہر 
معلوم نہیں بیدم، میں کون ہو اور کیا ہو
 یو اپنوں میں اپنا ہو، بیگانوں میں بیگانہ
  بیدم شاہ وارثی کا اصل نام غلام حسین اور تاریخی نام سراج الدین ہے۔ ان کے پیر و مرشد وارث پنجتن  سید وارث علی شاہ رضی اللہ تعالی عنہ نے انکا نام بیدم شاہ وارثی رکھا تھا۔ 1876ء میں اٹاوہ میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام سید انور تھا۔ ان کی ابتدائی تعلیم و تربیت بھی اٹاوہ میں ہی ہوئی۔ آپ بچپن ہی سے شاعری پسند کرتے تھے اور دوسروں کی غزلیں سن کر گنگنایا کرتے تھے ۔ حتی کہ شاعر بننے کی آرزو لیے آگرہ چل دیے ۔ اس وقت نثار اکبرآبادی کا حلقۂ تلامذہ آگرہ میں عروج پر تھا۔ جن میں شاہ بھی شامل ہوگئے۔
شاہ صاحب نے فن شاعری میں خوب ترقی کی ۔ وہ اپنے صوفیانہ و عارفانہ کلام اور مخصوص مزاج کی وجہ سے “سراج الشعرا” کے لقب سے یاد کیے جانے لگے۔ وہی مرشد حق حاجی وارث پاک رضی اللہ تعالی عنہ کی نگاہ فیض نے “لسان الطریقت” بنا دیا۔ رفتہ رفتہ ان کی شاعری کو ایسی جلا ملی کہ وہ نعت گو کی حیثیت سے کافی مشہور و مقبول ہوئے ۔ ان کی لکھی نعتوں کا مجموعہ ’’مصحف بیدم‘‘ کے نام سے کافی مقبول ہوا۔ اس کے علاوہ کئی مجموعہ کلام شائع ہوچکے ہیں ۔ سینکڑوں کلام قوالوں کو زبانی یاد ہیں – ارباب نشاط کی محفلوں میں ان کے کلام کی دھوم ہے ۔ آپ تقریبا ہر طبقے میں ہمہ گیر مقبولیت کے مالک ہے ۔ مگر بحیثیت شاعر عام مشاعروں سے ہمیشہ اجتناب کیا۔ عمر بھر کسی اہل دنیا کی مدح سرائی نہیں کی اور نہ ہی کسی  اہل ثروت کی تعظیم کو سراہا۔ 
   رات کے آخری حصے میں ذکر و فکر سے کبھی غافل نہ رہے۔ مرشد گرامی کے وصال کے بعد جب کبھی کوئی کلام لکھتےتو آستانہ وارث پاک پہ حاضر ہوتے اورسب سے پہلے انہیں سنا آتے پھر دوسروں کو سناتے۔  
   8 رمضان المبارک ۱۳۵۵ھ بمطابق 1936ء میں حسین گنج لکھنؤ میں ان کا انتقال ہوا۔ اور ان کی وصیت کے مطابق دیوہ شریف میں تدفین عمل میں آئی۔
انکا یہ مقطہ کئی محبان اہلبیت کا وظیفہ ورد بنا ہوا ہیں
بیدم یہی تو پانچ ہیں مقصود کائنات 
خیرالنساء حسین و حسن مصطفے علی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!