NEWS/REPORTS/PROGRAMMESUPSC CSE URDU

How to Prepare Urdu Optional For UPSC Exam By Nooh Siddiqui یوپی ایس سی میں اختیاری مضمون اُردو کی تیاری کیسے کریں؟

یوپی ایس سی میں اختیاری مضمون اُردو کی تیاری کیسے کریں؟ 
        2018ءمیں سول سروسیس امتحان کوالیفائی کرنے والے عالیجناب محمد نوح صدیقی صاحب یکم مئی بروز  جمعہ دوپہر تین بجے نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پر لائیو سیشن کے ذریعے ” یوپی ایس سی میں اختیاری مضمون اُردو کی تیاری کیسے کریں؟ “ کے مخصوص موضوع پر طلبہ و طالبات اور سرپرستوں کی رہنمائی کریں گے۔ واضح ہو کہ سول سروسیس امتحان میں نوح صدیقی نے اُردومضمون میں دو مرتبہ ملکی سطح پر ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔مفاد پرستی اور مادیت پرستی کے اس دور میں آپ نے یوپی ایس سی آپشنل سبجیکٹ اُردو کے لیے ” کاوش “ اور ” اُمید“ نام سے اپنی ذاتی نوٹس کو کتابی صورت میں شائع کر دیاہے۔ نیٹ امتحان کے لیے بھی آپ کی ” یوجی سی نیٹ اُردو “ نامی کتاب منظر عام پر آچکی ہے۔ آپ کی نوٹس اور مذکورہ کتابوں کو پڑھ کر درجنوں اسٹوڈنٹس  آئی اے ایس ، آئی پی ایس اور آئی آر ایس بن چکے ہیں۔ سلمان پٹیل ، فضل الحسیب ، گوہر حسن وغیرہ اس میں نمایاں نام ہے۔ سول سروسیس امتحان سے دلچسپی رکھنے والے باذوق ناظرین سے التماس ہے کہ اس خبر کو تعلیم دوست حضرات میں شیئر کریں ، بعد نماز جمعہ گھر بیٹھے موبائیل اور لیپ ٹاپ کی مدد سے نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پر وِزٹ کریں اور ملک کے ممتاز ترین اسکالرسے استفادہ کریں۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!