ArticlesISLAMIC KNOWLEDGENEWS/REPORTS/PROGRAMMES
Ijtemayi Qurbani Sirf ek Maslak Ke Liye
صدائے قلم
اجتماعی قربانی صرف ……. کے لیے ۔
از : ڈاکٹر سجاد اعظمی
ایسی نازک صورت حال میں جب ہندوستان کا سیاسی منظرنامہ روزآنہ نئی کروٹ بدل رہا ہے اس وقت بھی چند لوگ قوم کی رہبری کرنے اور اتحاد امت کے لیے کوششیں کرنے کی بجائے اپنی ڈیڑھ اینٹ کی دیوار مضبوط کرنے اور لاشعوری طور پر غیر مسلموں میں اپنے اختلافات کو اجاگر کرنے میں لگے ہیں۔ اس طرز کی درجنوں مثالوں کا آپ شب و روز مشاہدہ کر سکتے ہیں۔ ابھی بقرعید کے ایام میں کچھ لوگ اجتماعی قربانی کا نظم کر رہے ہیں مگر ساتھ میں اس بات کو بھی اجاگر کر رہے ہیں کہ یہ قربانی صرف ایک مخصوص مسلک کے لیے ہے دوسرے مسلک کا فرد اس میں حصہ نہیں لے سکتا ۔ افتاد ایسی دانشمندی پر
کیا ایسے اداروں کو کوئی دوسرے مسلک کا فرد چندہ , زکوٰة کی رقم یا قربانی کا چرم دیتا ہے کیا تب بھی ایسے ادارے ہم مسلک ہونے کا صداقت نامہ دیکھتے ہیں؟ یا خود کے فائدے کے لیے مختلف اصول اور اشتہار کےلئے علاحدہ ضوابط ۔
ایسے اداروں سے التماس ہے کہ شریعت کے اصول و ضوابط کی پابندی ضرور کریں مگر اس کا مزاق ہر گز نہ بنائیں ۔ ہماری یہیں چھوٹی چھوٹی غلطیاں دوسروں کو انگلیاں اٹھانے کا موقع دیتی ہیں۔ عوام سے گذارش ہے کہ گلی محلے میں آپس میں مل کر خود ہی اجتماعی قربانی کا نظم کریں اور کام کرنے والے اداروں کو نہ صرف چرم دے بلکہ زکوٰة صدقات اور عطیات سے تعاون بھی کریں۔

……………………………………
نوٹ : کالم نگار کی سوچ سے ادارہ کا متفق ہونا ضروری نہیں۔