NEWS/REPORTS/PROGRAMMES

Current situation and our responsibilities , Special Class for Imam’s

اہلسنّت ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام ائمہ کرام کی خصوصی نشست
اسلام دشمن عناصر کی جانب سے شریعت مصطفے میں مداخلت کو مدّ نظر رکھتے ہوئے اہلسنّت ریسرچ سینٹر (برانچ، مالیگاوں) نے ایک نہایت ہی دانش مندانہ فیصلہ لیا ہے کہ عوام اہلسنّت کو شریعت محمدیہ کی خوبیوں اور دشمنان اسلام کی طرف سے نئے وجود میں آنے والے قوانین کی خرابیوں سے روشناس کرانا ہوگا اس کے لیے مالیگاوں کی مساجد کے ائمہ کرام کا خصوصی پروگرام “حالات حاضرہ اور ہماری ذمہ داریاں” اہتمام کیا گیا ہے،جس میں ائمہ کرام کی آرا سے یہ بات طے کی جائے گی کہ عوام تک پہنچنے کیا سبیل ہوگی؟
اس پروگرام کا منشور یہ ہوگا کہ ہر دس دن پر ائمہ مساجد کی دینی اور ملکی قوانین سے جانکاری کے لیے نشست کا اہتمام۔جس کے لیے شہر کے کسی ایسے عالم کی رہنمائی حاصل کی جائے گی جو بروقت اٹھنے والے مسائل کو ائمہ تک پہنچا سکے اور اس کو سمجھا سکے۔
زیر سرپرستی:
انتخاب حضور سرکار کلاں،نور دیدہ شیخ اعظم،سفیر امن و محبت،قائد ملت حضرت علامہ الشاہ سید محمد محمود اشرف اشرفی الجیلانی دام ظلہ العالی
مہمان اسلامی اسکالر:
حضرت علامہ مفتی خالد ایوب مصباحی صاحب قبلہ(ایڈیٹر ماہنامہ احساس)ملکی اور شرعی قوانین پر رہنمائی فرمائیں گے۔
بتاریخ:* 31 اگست بروز سنیچر بعد نماز عشاء
بمقام: اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے سامنے اسکس ہال امام احمد رضا روڈ۔
الداعی: اراکین اہلسنّت ریسرچ سینٹر مالیگاوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!