ArticlesNEWS/REPORTS/PROGRAMMES

JNU Students Protest جے این یو(JNU)میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی پُر زور مذمت

جے این یو(JNU)میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی پُر زور مذمت

تعلیم گاہیں دیش کے روشن مستقبل کا مینار

محمد غفران اشرفی7020961779

تعلیم گاہیں،پرائمری اسکول،ہائی اسکول،کالیجیس اور یونیورسٹیز یہ وہ پاکیزہ اور بلند تر مقامات ہیں جو کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ اور سرمایہ ہوتے ہیں،جہاں کی خاک سے انسان بنائے جاتے ہیں،جن میں دیش کے روشن مستقبل موجود ہیں،جی ہاں ان تعلیم گاہوں سے پرمانِت(سرٹیفائیڈ)طلبا اپنے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے میں معاون ہوتے ہیں ہاں اے پی جے عبدالکلام اور ان جیسے مہان ویکتی ان یونیورسٹیز کا ثمرہ تھے جنہوں نے پورے وشّوو میں ملک ہندوستان کو ایک شکتی شالی ملک کی حیثیت سے متعارف کروایا  ابھی اور بھی ایسے باصلاحیت یوا ہیں جو پڑھائی کی تکمیل کرکے اپنے دیش کی سیما پر جاکر ملک کی رکھشا اور سرکھشا کے لیے جان دینے کا عزم مصمم رکھتے ہیں،لیکن حالیہ منظر نامہ ہندوستان کے اتہاس کا سب سے بدترین و سیاہ ترین باب رقم کررہا ہے۔کچھ لوگ اپنی آئیڈیا لوجی کی تکمیل کے لیے وہ محفوظ ترین مقامات جہاں لاٹھیاں چلنا تو دور کی بات تھی پتھر بھی گرنا اسمبھو تھا وہاں اس طرح کے دہشت گردانہ حملہ کہ طلبا کا جسم لہو لہان ہوجائے بڑے افسوس کی بات ہے۔
جس کی ایک اہم کڑی گزرے ہوئے کل میں جے این یو(JNU) کا حملہ ہے جس میں حملہ آوروں نے یونیورسٹی میں گھس کر طلبا اور طالبات سب کو نشانہ بنایا اور بڑی بے دردی کے ساتھ ان کو زد و کوب کیا ہم اس کانڈ کی نِندا کرتے ہیں اور اپنی حکومت سے یہ اپیل کرتے ہیں اس طرح کے دہشت گردانہ حملوں پر فوری کارروائی کرکے روک لگائی جائے،طلبا کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے،یونیورسٹی کے آس پاس حفاظتی بندوبست سخت کیا جائے اور دنگائیوں کو سر عام لاکر پھانسی دی جائے تاکہ اس کے بعد کوئی دیش کے بھویشّیہ سے اس طرح کی حرکت کرنے سے گریز کرے۔

٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!