ArticlesBooks of Ataurrahman NooriBOOKS/ BOOK REVIEWNRC/CAB/CAA/NPR
Khanqah-E-Marhera me Ataurrahman Noori ki kitab ka ijra
خانقاہ برکاتیہ مارہرہ شریف میں عطاء الرحمن نوری کی کتاب "این آر سی : اندیشے، مسائل اور حل" کا اجرا عمل میں آیا
خانقاہ برکاتیہ مارہرہ شریف میں عطاء الرحمن نوری کی کتاب “این آر سی : اندیشے، مسائل اور حل” کا اجرا عمل میں آیا
الحمدللہ رب العالمین! بروز جمعرات 12 دسمبر اہل سنت و جماعت کی مرکزی خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ ایٹہ یوپی میں مرشدِ اعظم ہند حضور احسن العلماء قدس سرہٗ کی 25 ویں سالانہ فاتحہ کی محفل میں مالیگاؤں کے ہونہار فرزند عطاء الرحمن نوری کی کتاب “این آر سی :اندیشے مسائل اور حل” کا شان دار رسم اجرا حضور امین ملت پروفیسر ڈاکٹر سید محمد امین میاں قبلہ مارہروی کے دست مبارک سے عمل میں آیا ۔ اس موقع پر حضور امین ملت دام ظلہٗ العالی نے فرمایا کہ اس وقت ملک کے سلگتے ہوئے موضوع این آر سی کے حوالے سے مالیگاؤں سے آئے ہوئے ہمارے عزیز عطاء الرحمن نوری نے بے حد اچھی اور عمدہ کتاب لکھی میں انھیں مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ آپ لوگ اسے ضرور پڑھیں،اب انھیں مسائل کا حل آپ کو تلاش کرنا ہے – مزید آپ نے عطاء الرحمن نوری کو خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ کی جانب سے 2100 روپیے کے اعزاز سے نوازا ۔ اس بابرکت محفل میں دنیا بھر سے عقیدت مندان خاندان برکات موجود تھے۔ علاوہ ازیں شہزادگان خاندان برکات حضور سید محمد اشرف میاں، حضور سید محمد نجیب حیدر میاں، حضور امان میاں، حضور عثمان میاں اور مفتی محمد نظام الدین رضوی، علامہ محمد احمد مصباحی، علامہ یسین اختر مصباحی، مولانا نفیس برکاتی، مولانا انوار احمد بغدادی، مولانا کمال الدین علیمی، ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی جیسی مقتدر شخصیات بھی منبر نور پر موجود تھی ۔
جناب عطاء الرحمن نوری کو اس عظیم خانقاہ سے اعزاز ملنے پر مبارکبادیوں کا سلسلہ دراز ہے، حاجی محمد انیس برکاتی، محمد عرفان بفاتی برکاتی، شوکت برکاتی، محمد عامر البرکات، حافظ فیضان رضا اور البرکات فاؤنڈیشن مالیگاؤں اور نوری اکیڈمی کے ارکان نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔