ArticlesAtaurrahman Noori ArticlesCOVID-19/CORONO VIRUSMalegaon Special

Malegaon ko Badnam na karen

خدارا ! مالیگاوں کو بدنام نہ کریں

خدارا ! مالیگاوں کو بدنام نہ کریں
گذشتہ کچھ دنوں سے مالیگاوں کا ہر ذی شعور اس حقیقت کو محسوس کر رہا ہے کہ شعوری یا لاشعوری طور پر چند احباب مالیگاوں کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں – صرف صوبہ مہاراشٹر ہی نہیں بلکہ پورے ملک ہندوستان میں شہر مالیگاوں کی منفی شبیہ پیش ہو چکی ہے – لاک ڈاون کھلنے اور حالات سازگار ہونے کے بعد اسٹوڈنٹس ، روزگار کے متلاشی حضرات اور سفر کرنے والوں کو دقتوں کا سامنا کرنا متوقع ہے – ایسے ہنگامی حالات میں لازمی ہو جاتا ہے کہ بدنامی کا سبب بننے والے عناصر کی نشاندہی کر کے ان کا سدباب کیا جائے – 
مالیگاوں کے حالیہ منظر نامے اور حساس شہریوں کے کرب کو محسوس کرتے ہوئے مالیگاوں کے پہلے تعلیمی چینل نوری اکیڈمی اس سلسلے میں پہل کر رہا ہے – ارباب علم و دانش سے اپیل ہے کہ اپنے قیمتی مشوروں سے ایسے لوگوں کو روکنے میں دست تعاون دراز کریں جو اپنی کم علمی ، لاشعوری اور نادانی کی وجہ سے شہر کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں – 
اس پروگرام میں سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، صحافی اور جملہ شعبہ ہائے حیات سے وابستہ لوگوں کی غلطیوں کو اجاگر کرنے ، تبصرہ کرنے اور اصلاح کی تجاویز پیش کرنے کی کھلی اجازت ہوگی –
اس سلسلے میں جو حضرات اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہتے ہیں ان سے گذارش ہے کہ عطاءالرحمن نوری (ریسرچ اسکالر)  سے رجوع کریں –  

پروگرام کے اصول و ضوابط :

لاک ڈاوک کا خیال کرتے ہوئے گھر بیٹھے لائیو سیشن میں حصہ لینا –
زبان و ادب کا مکمل خیال رکھتے ہوئے معیاری اور مستند گفتگو کرنا –
تنقید براے اصلاح نہ کہ تنقید براے تنقید –

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!