Maharashtra State Eligibility Test (MH-SET)News/Announcement/Public NoticeOur Result

MH-SET 26 March 2023 Result

نوری اکیڈمی کے اُمیدواروں کی مہاراشٹر سیٹ امتحان میں نمایاں کامیابی

ریاست مہاراشٹر اور گوا ،میں اسسٹنٹ پروفیسر اور پی ایچ ڈی کے لیے اہلیتی امتحان ’’مہاراشٹر اسٹیٹ الجبلٹی ٹیسٹ‘‘ (ایم ایچ سیٹ امتحان) 26 مارچ 2023ء کو منعقد ہوا۔ اس امتحان میں ایک لاکھ ایک ہزار دو سو ستاون (101257) اُمیدواروں  نے شرکت کی۔ 27 جون 2023ء کو مذکورہ امتحان کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ اس امتحان میں چھ ہزار چھ سو چھہتر (6676) اسٹوڈنٹس  نے اپنی کامیابی درج کروائی ہے۔ یوجی سی نیٹ، راجستھان سیٹ، تلنگانہ سیٹ، کشمیر سیٹ کی طرح مہاراشٹر سیٹ امتحان میں بھی نوری اکیڈمی کے اسٹوڈنٹس نے اپنی کامیابی ثبت کی ہے۔ اس بابت تفصیلی ویڈیو نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پر موجود ہیں۔ چینل پر سیٹ کامیاب اُمیدوار ماریہ ثمر محمد نسیم (امراوتی) اور نصرت پروین (امراوتی) کا انٹرویو بھی موجود ہے۔ مذکورہ اُمیدواروں  نے کامیابی پر درج ذیل تاثرات کا تحریری طور پر اظہار کیا ہے

الحمدللہ! اللہ پاک کے فضل و کرم، والدین اور اساتذہ کی دعاؤں سے ہم  نے مہاراشٹر سیٹ امتحان 2023ء میں عمدہ نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کامیابی پر ہم نوری اکیڈمی کے روحِ رواں جناب عطاء الرحمٰن نوری سر کے بیحد شکر گزار ہیں جنھوں نے ہمیں مکمل رہنمائی فراہم کی۔ ہمیں یوں لگتا ہے کہ یو جی سی نیٹ / سیٹ اُردو مضمون میں اگر کسی اُستاد سے استفادہ کرنا ہو تو اس کے لیے ہم عطاء الرحمٰن نوری سر کا نام تجویز کریں گے۔ اُمید قوی ہے کہ نوری اکیڈمی کے تمام طلبہ اپنی متعینہ منزل پر ضرور پہنچے گے۔ ان شاء اللہ۔ بارگاہ صمدیت میں دعا گو ہیں کہ اللہ پاک نوری اکیڈمی کو دن گیارہویں رات بارہویں ترقی عطا فرمائے۔ آمین ۔منجانب : ماریہ ثمر محمد نسیم ، نصرت پروین (امراوتی)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!