News/Announcement/Public NoticeNEWS/REPORTS/PROGRAMMES

Ph.D. Admission

مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی اور خواجہ معین الدین چشتی لسان یونیورسٹی میں نوری اکیڈمی کے چھ اسٹوڈنٹس کا ’’پی .ایچ. ڈی‘‘ میں داخلہ

 

شہر مالیگاؤں کا معروف ادارہ ’’نوری اکیڈمی‘‘ گزشتہ کئی سالوں سے ڈاکٹر عطاءالرحمٰن نوری کی نگرانی میں اعلیٰ تعلیم کی تدریس اور معروضی امتحانات میں کامیابی کے لیے رہبری کر رہا ہے۔ اب تک ایک سو پچاس سے زائد طلبہ و طالبات نوری اکیڈمی کے ذریعے ملک ہندوستان کے مشکل ترین امتحانات میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں، الحمدللہ۔ حال ہی میں نوری اکیڈمی کے چھ اُمیدواروں نے پیارے ملک ہندوستان کی دو ممتاز یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی میں داخلہ حاصل کر کے کامیابی کی جانب قدموں کو مزید بڑھا یا ہے۔

مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں پہلی کوشش میں کامیابی حاصل کرنے والے اُمیدوار محترم محمد آصفؔ نوری نے اس کامیابی پر کہا کہ الحمد للّہ! نوری اکیڈمی ایک ایسا ادارہ جس نے اُردو طلبہ کی رہنمائی کا بیڑا اُٹھائے خدمتِ اُردو ادب میں مصروف ہے ، جو کارواں ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نوری زید مجدہ کے زیر سایہ حسنِ عمل کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ۔اس ادارے سے وابستہ اب تک درجنوں افراد نے اپنی کامیابی کے منازل طے کیے ہیں ، سینکڑوں اسی راہ کے راہی ہیں۔ان وابستہ افراد میں ایک راقم بھی ہے جو ایم اے کے شروعاتی دور سے ہی نوری اکیڈمی اورکتاب عطائے اردو سے مستفید ہو رہا ہے ، جس کا نتیجہ ایم اے کے ساتھ اب مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے پی ایچ ڈی انٹرس ٹیسٹ میں دیکھنے کو ملا جس میں راقم کی 18 ہویں رینک ہے۔ میں ڈاکٹر نوری صاحب کی پرخلوص خدمات کے لیے ان کا ممنونِ کرم ہوں، مولی تعالیٰ ان کو سلامت رکھے نوری اکیڈمی مزید عروج بخشے۔ آمین ثم آمین ۔

مولاناآزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے والی دوسری اُمیدوار ’’ ثنا ء رانی ‘‘ نے اپنے تاثرات میں کہا کہ نوری سر کی کلاسیس میرے لیے بہت زیادہ معاون و مفید ثابت ہوئیں۔ ڈاکٹر عطاء الرحمن نوری نے اتنی محنت و شدت کے ساتھ ہمیں علم سے نوازا، اس ذوقِ جنوں کی وجہ سے پہلی ہی کوشش میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد کے پی ایچ ڈی انٹرنس امتحان میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ الحمد للہ!اللہ پاک ہمارے نوری سر کو ہمیشہ خوش رکھےاور مزید بلندی عطا فرمائے۔ نوری اکیڈمی کو علم کی بلندی پر فائز کرے اور اس سے مستفیض ہونے والے طلبہ و طالبات کو کامیابی عطا فرمائے۔ آمین

خواجہ معین الدین چشتی لسان یونیورسٹی (لکھنؤ) میں محترم حسن اکبر، محترمہ علیشہ رضوی، محترمہ عرفی خانم اورمحترمہ انوری خاتون نے داخلہ حا صل کر کے تحقیق کا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔واضح ہو کہ چاروں باذوق اور محنتی اُمیدواروں نے نوری اکیڈمی کے کورسیس میں داخلہ لے کر تدریس کے سب سے بڑے امتحان ’’یو جی سی نیٹ‘‘ میں کامیابی حاصل کی تھی اور اب حصول مقصد کے لیے ریسرچ اسکالر بھی بن گئے ہیں۔ اس کامیابی پر انوری خاتون نے کہا کہ ڈاکٹر عطاءالرحمٰن نوری سر نے جب سے نوری اکیڈمی کی معرفت کورسیس کا آغاز کیا ہے تب سے آپ کے کورس کا حصہ رہی ہوں۔اللہ پاک کے فضل ، والدین کی دعاؤں اور نوری سر کی رہنمائی میں یو جی سی نیٹ دسمبر 2023ء امتحان میں کامیابی حاصل کی ہوںاور اب خواجہ معین الدین چشتی لسان یونیورسٹی لکھنؤ میں میرا پی.ایچ.ڈی.میں داخلہ ہو گیا ہے۔ الحمدللہ۔ میرا موضوع ’’اُردو ادب میں خواتین کی خاکہ نگاری کا تنقیدی تجزیہ‘‘ ہے۔ میں دعا گو ہوں کہ اللہ پاک نوری اکیڈمی کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!