ArticlesNEWS/REPORTS/PROGRAMMESUPSC CSE

Felicitation of IPS Neelotpal By Noori Academy

شہر اے ایس پی نیلوتپل کا نوری اکیڈمی کی جانب سے استقبال 

شہر اے ایس پی نیلوتپل کا نوری اکیڈمی کی جانب سے استقبال 

    مالیگاوں شہر کے ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ آف پولس نیلوتپل سر اپنی میعاد مقرر کر کے 19جولائی 2019ءبروز جمعہ کومالیگاوں سے رخصت ہو رہے ہیں۔ موصوف ناگپور میں بحیثیت ”ڈیپوٹی کمشنر آف پولس“ اپنا چارج سنبھالیں گے ۔ مالیگاوں میں بطور” اے ایس پی“ سال 2015ء میں سول سروسیس امتحان میں 105واں مقام حاصل کرنے والے مہاراشٹر کے” سندیپ گھگے “ اپنی خدمات انجام دیں گے۔ نیلوتپل سر نے نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل کے ذریعے سے کی جانے والی تمام تر سرگرمیوں کی سراہنا کی ، اس تعلیمی چینل کو ہر سماج کے لیے مفید و کارآمد بتایا اورہیکرکے ذریعے نوری اکیڈمی کی واپسی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
 اس سے قبل بھی موصوف نے یونین پبلک سروس کمیشن کی تفصیلات ،سول سروسیس امتحان کے لیے ضروری لائحہ عمل ،کوچنگ کی ضرورت، کتابوں کی نشاندہی اور اپنی خود کی تیاری کی مکمل داستان نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پر پیش کی تھی جسے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل پر دیکھا جا سکتاہے۔ موصوف نے آئندہ پندرہ دنوں میں نوری اکیڈمی کے ذریعے شہر میں ایک پروگرام کرنے کا عہد بھی کیا۔ اسی کے ساتھ موصوف نے یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ جس طرح حال میں نوری اکیڈمی کے پلیٹ فارم سے ”یوپی ایس سی“ کی معلومات فراہم کر رہے تھے، مستقبل میں بھی اسی طرح کرتے رہیں گے۔ وفد میں چینل کے ڈائریکٹر عطاءالرحمن نوری، کلپیش چوہان (پی آئے)، شیخ آصف ایم آر (انڈیا بلس)، کاشف سمن (رسائٹ ٹوڈے)، مظہر انصاری ایم آر(برینٹن) اور راشد خان ایم آر(الیکم ) شامل تھے۔ قارئین سے التماس ہے کہ نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں تاکہ تعلیمی مواد آپ کو گھر بیٹھے ملتا رہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!