NEWS/REPORTS/PROGRAMMESUPSC CSEUPSC CSE URDU

UPSC Free Guidance Lectures یو پی ایس سی فری گائیڈنس لیکچرس

یو پی ایس سی فری گائیڈنس لیکچرس

 

یونین پبلک سروس کمیشن کی بنیادی کوچنگ فراہم کرنے والا شہر اورنگ آباد کا ایک معیاری ادارہ ”کاوش فاونڈیشن“ اس ماہ سے نئے بیچ کی تعلیم و تربیت کا با ضابطہ آغاز کرنے جا رہا ہے ۔ اب تک درجنوں طلبہ و طالبات کاوش فاونڈیشن سے بنیادی کوچنگ حاصل کر کے دہلی کے کئی مایہ ناز اداروں میں آگے کے تعلیمی مراحل کی تکمیل کر رہے ہیں ۔ اس نئے بیچ کے لیے 28 دسمبر2019ءکو انٹرنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ نئے بیچ کے آغاز و افتتاح کے لیے 8 دسمبر بروز اتوار 2019ءکو دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے تک مولانا آزاد ریسرچ سینٹر اورنگ آباد میں فری گائیڈنس لیکچرس کا انعقاد کیا کیا گیا ہے ۔ اس پروگرام میں کاوش فاونڈیشن کے پہلے بیچ کے طالب علم ،سول سروسیس امتحان کوالیفائیڈشیخ سلمان پٹیل (CSE 2017) اور احمد نگر سے زیب ذاکر شیخ (CSE 2018) صاحبان یو پی ایس سی کے متعلق اہم و وقیع معلومات فراہم کریں گے ۔ شہر و قرب و جوار میں رہنے والے حساس طلبہ و طالبات اور سرپرست حضرات سے گذارش ہے کہ پروگرام میں شرکت فرما کر سند یافتہ اسکالرز سے مع دوست و احباب کے استفادہ کریں ۔ اس سینٹر پر ایڈمیشن کے مراحل اور مکمل طریقہ کار جاننے کے لیے محترم شعیب صدیقی صاحب سے کاوش فاونڈیشن کی آفس نزد مکہ مسجد جونا بازار اورنگ آباد میں ملاقات کریں یا درج ذیل نمبر پر رابطہ بھی کیا جا سکتا ہے ۔
 9822194408

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!