UGC NET QUESTION PAPERSUGC NET URDU

UGC NET December 2022 Urdu Question Paper

یو جی سی نیٹ دسمبر 2022ء کا سوالیہ پرچہ مع جوابات

یو جی سی نیٹ دسمبر 2022ء کا سوالیہ پرچہ مع جوابات

ازقلم: عطاءالرحمٰن نوری (ریسرچ اسکالر، ڈائریکٹر نوری اکیڈمی)

یو جی سی نیٹ دسمبر 2022ء کاامتحان 22 فروری 2023ء کو صبح کی شفٹ میں نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے ملک بھر میں منعقد کیا گیا۔ اب یہ امتحان کمپیوٹر بیسڈ ہوتا ہے اس لیے سوالیہ پرچہ ہارڈ کاپی میں میسر نہیں آتا ہے۔ البتہ چند دنوں کے بعد یہ سوالیہ پرچہ طالب علم کے ذریعے دیے گئے جوابات کی نشاندہی کے ساتھ اسٹوڈنٹ کی انفرادی لاگ اِن آئی ڈی پر نشر کیا جاتا ہے، اس وقت سوالنامے کو پرنٹ اور ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔

سوالنامہ اور ایجنسی کے ذریعے سے جوابی کلیدیں ملنے کے بعد مکمل تجزیہ پیش کیا جائے گا۔ سرِدست اُردو مضمون کا امتحان دینے والے اسٹوڈنٹس سے چیدہ چیدہ سوالات اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس سے موصول ہوئے سوالات کو یکجا کر کے یہ سوالنامہ اِس اُمید پر ترتیب دیا گیا ہے کہ اُردو مضمون کے امتحان میں شریک اسٹوڈنٹس کو فائدہ ہوگا اور نئے اسٹوڈنٹس کو تیاری میں مدد بھی ملے گی۔

نوری اکیڈمی کے ذریعے نیٹ / سیٹ گائیڈنس کلاسیس کا فائدہ:

یو جی سی نیٹ امتحان اُردو مضمون کی تیاری کے لیے نوری اکیڈمی کے ذریعے نومبر 2022ء سے یو جی سی نیٹ / سیٹ گائیڈنس کلاسیس باقاعدہ جاری ہیں۔ کورس میں شامل اسٹوڈنٹس نے بتایا کہ امتحان میں اکثر بنیادی سوالات پوچھے گئے تھے جن کی تیاری نوری اکیڈمی کے ذریعے کروائی گئی ہے۔ واضح ہو کہ نوری اکیڈمی کے اس کورس نے اسٹوڈنٹس میں نصاب کی بنیادی معلومات، کنسیپٹ، سوالات کے طریقۂ کار، اسمارٹ اسٹڈی کا ہنر اور فکروخیال کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیاہے۔ آج کے امتحان کے بعد درجنوں اسٹوڈنٹس نے نوری اکیڈمی کی سرگرمیوں اور کارکردگیوں کی سراہنا کی اور فیکلٹی ممبران کے متعلق تعریفی کلمات ادا کیے۔ ہم سب بارگاہ صمدیت میں دعا گو ہے کہ اللہ پاک ان اسٹوڈنٹس کی محنت کا بہترین ثمرہ عطا فرمائے۔آمین

UGC NET December 2022 Urdu Question Paper with Answer By Ataurrahman Noori Sir (Director Noori Academy)

اہم نوٹ

اس مضمون کو موصول ہوتی معلومات کی بنیاد پر روزآنہ اپڈیٹ کیا جائے گا۔ اس لیے آپ اسے گاہے بگاہے ضرور وزٹ کریں۔ اسی لنک پر مکمل سوالیہ پرچہ، متوقع کٹ آف، آفیشیل انسر کیز اور رزلٹ بھی ظاہر کیا جائے گا۔

یو جی سی نیٹ اُردو مضمون کے سوالات و جوابات:

 

سنسکرت شعریات میں رس کا نظریہ کس نے پیش کیاہے ؟
بھرت منی

 

مستزاد کی کتنی قسمیں ہے ۔
دو ۔ مستزاد لازم اور مستزاد عارض

 

رباعی کو اور کس نام سے جانا جاتا ہے؟
دو بیتی، ترانہ۔

 

مقدمہ تاریخ زبان اردو کس کی تصنیف ہے ؟
مسعود حسین خاں

 

شوکت سبزواری کی کتاب کون سی ہے ؟
اردو لسانیات
عام لسانیات
اردو زبان لسانیات
ہندوستانی لسانیات

 

ترائیلے میں کتنے مصرعے ہوتے ہیں؟
آٹھ

 

جان گلکرسٹ فورٹ ولیم کالج کے کیا تھے؟
صدر شعبۂ اُردو
پرنسپل
مترجم
منشی

 

قصہ چہار درویش کا میر امن سے پہلے کس نے ترجمہ کیا تھا؟
مرزا عطا حسین تحسین (نوطرز مرصع)

 

محمد حسین آزاد نے اپنی نظم شب قدر کب پڑھی تھی؟
1874ء کو انجمن پنجاب کے پہلے جلسے میں۔

 

 

ترقی پسند تحریک کی دوسری کل ہند کانفرنس کب اور کہاں ہوئی؟
شہر کلکتہ، دسمبر1938ء میں۔

 

لسانی آوازوں کا مطالعہ کس میں کیا جاتا ہے ؟
فونیمیات
مارفیمیات
فونیات
نحویات

 

 

سبز پری کس ڈرامہ کا کردار ہے۔
اندر سبھا ۔

حلقہ ارباب ذوق کی تحریک کب عمل میں آئی؟
1909
1931
1939
1947

اس میں دو جملے صحیح ہے، نشاندہی کیجیے۔
غثائی حرف: ک، ق، غ
دندانی حرف: د، ج، ن
طلوعی حرف: ص، ذ، د
حلقی حرف: ن، و، ی۔

آثار الصنادید کا سن
1847ء

سرسید کے علاوہ مسافرین لندن کے نام سے کس نے سفر نامہ لکھا ؟
مولوی محمد سمیع اللہ خان

افسانہ جوار بھاٹاکس افسانہ نگار کا ہے؟
سہیل عظیم آبادی

وفات کی زمانی ترتیب۔
سعادت حسن منٹو۔ راجندر سنگھ بیدی۔ عصمت چغتائی۔ قرۃ العین حیدر

زمانی ترتیب۔
رومانی تحریک۔ ترقی پسند تحریک۔ حلقہ ارباب ذوق۔ جدیدیت کی تحریک

مرنے کے دن قریب ہیں شاید کے اے حیات
تجھ سے طبیعت اپنی بہت سیر ہوگئ
ناول امراؤجان ادا کا آخری شعر ہے۔

رسالہ فوائد الناظرین
ماسٹر رام چندر

احوال اس فقیر کا اے دوستو سنو
یعنی جو مجھ پہ بیتی ہے وہ داستان سنو
پہلا درویش
دوسرا درویش
تیسرا درویش
چوتھا درویش

زہے نشاط اگر کیجئے تحریر
قصیدے کے کون سے جز سے لیا گیا ہے؟
تشبیب ،گریز، مدح، دعا۔
تشبیب کا شعر ہے۔

نظم شعاع امید کتنے حصوں پر مشتمل ہے؟
تین

انار کلی میں بختیار کون ہے؟
سلیم کا بے تکلف دوست
کنیزوں کا داروغہ
انار کلی کا بھائی
اکبر کا جاسوس

کنور ادے بھان کس داستان کا کردار ہے؟
رانی کیتکی کی کہانی
سب رس
باغ و بہار
فسانۂ عجائب

ترقی پسند تحریک کے منثور پر کتنے افراد نے دستخط کیے تھے؟
چھ

دو غزلہ کسے کہتے ہیں؟
ایک بحر، ردیف اور قافیے میں کہی گئی۔

ولی دکنی کی زبان کے عنوان کو شامل کرتے ہوئے ولی کا دیوان کس نے مرتب کیا ؟
نور الحسن ہاشمی

نظم آدمی نامہ کس ہیئت میں لکھی گئی ہے؟
مخمس

یہ بھی پڑھیں: نظم آدمی نامہ اور خلاصہ نظم آدمی نامہ از: نظیر اکبر آبادی

نظم مفلسی کس ہیئت میں ہے؟
مخمس

یہ بھی پڑھیں: نظیر اکبرآبادی کی نظم مفلسی کی تشریح، تجزیاتی مطالعہ اور خلاصہ

داستان باغ و بہار کے دوسرے درویش سے اقتباس۔

پانچ سوالوں کے جوابات تلاش کرنا تھے۔

1۔ بادشاہ کی خدمت میں آداب بجالانا۔
2۔ گناہ گار سے ملکہ بذات خود مراد۔
3۔ بادشاہ نے کرسی پر ملکہ کو بٹھایا۔
4۔ بادشاہ بیگم۔
5۔ خاصہ : بادشاہ یا امراء کا کھانا

دعوی : سیف الملوک و بدیع الجمال حسن شوقی کی مثنوی ہے۔
دلیل حسن شوقی قطب شاہی دور کا شاعر تھا۔
دعوئی اور دلیل دونوں غلط

دعومی: باغ و بہار کی مقبولیت کا سبب اس کی فصاحت وسلاست ہے۔
دلیل: چنانچہ باغ و بہار اردو ادب کی ایک اہم داستاں ہے۔
دعوی اور دلیل دونوں صحیح

دعوی: امراؤ جان ادامرزا محمد رُ سوا کا شاہکار ناول ہے۔
دلیل: اس ناول کی شہرت امراؤ جان کی شاعری کی وجہ سے ہے۔
دعوی صحیح دلیل غلط

دعویٰ: عبد الرحیم خان اکبر کا درباری شاعر تھا۔
دلیل : برج بھاشا کو اسی شاعر کی وجہ سے ترقی ملی تھی۔
دعوی صحیح دلیل غلط۔

دل ہے تو دھڑکنے کا بہانہ ڈھونڈے
پتھر کی طرح بے حس کیوں ہے
شہریار کے اس شعر میں صنعت تشبیہ اور استفہامیہ

صحیح نام:
حاتم : ظہور الدین، آبرو: نجم الدین، آرزو : سراج الدین، ناجی: شاکر

درست زمرہ:
کھڑی بولی ، بند یلی، ہریانی، قنوجی (مغربی ہندی)
بندیلی، کھڑی بولی ، قنوجی ، ہریانی (مغربی ہندی)

درست زمانی ترتیب کی شناخت
نظامی بیدری، ملا وجہی ، میرحسن، دیا شنکر نسیم

صحیح جوڑ:
رانی کیتکی کی کہانی: کنور اودے بھان
سحر البیان :مسعود شاہ
گلزار نسیم: محمودہ
باغ و بہار:بہزادخان

صحیح جوڑ:
الفاروق:سوانح
نام دیو مالی:خاکہ
اس آباد خرابے میں: خود نوشت
سائیکل کی سواری: انشائیہ

رسالہ محب ہند کس نے جاری کیا تھا؟
ماسٹر رام چندر۔

رسالہ معاصرپٹنہ سے کس نے نکالا؟
قاضی عبدالودود۔

ملا نصرتی پر کس نے کتاب لکھی ؟
مولوی عبدالحق۔

غالب کے اشعار کا درست زمرہ

وہ فراق اور وہ وصال کہاں
وہ شب و روز و ماہ و سال کہاں

فرصت کاروبار شوق کسے
ذوق نظارۂ جمال کہاں

دل تو دل وہ دماغ بھی نہ رہا
شور سودائے خط و خال کہاں

تھی وہ اک شخص کے تصور سے
اب وہ رعنائی خیال کہاں

غزل کا آغاز و اختتام
مطلع و مقطع

صحیح جوڑ:
مومن …. دبستان دہلی
شاد…. دبستان عظیم آباد
غالب بحیثیت محقق :قاضی عبد الودود
تنقید شعر العجم : محمود شیرانی

صحیح جوڑ:
کفر کو چاہیے اسلام کی رونق کے لیے
حسن زنار ہے تسبیح سلیمانی کا
(میر)

کلیات میر پہلی بات کب شائع ہوا ؟
1811ء

اُردو تنقید کا حال مشاعروں جیسا ہے ، مشاعروں میں شعروں کی شعریت یا عدم شعریت کی بنا پر تعریف یا مذمت نہیں ہوتی، تعریف اور مذمت دونوں کا سبب غیر متعلق ہے۔ یہی حال تنقید کا ہے ؟ ، یہ قول کس کا ہے؟
پروفیسر کلیم الدین احمد

جگرؔ ایک اچھے شاعر ہیں مگر وہ ایک اچھے نقاد نہیں کہے جا سکتے، شاعری کے لیے ایک شیریں دیوانگی اور تنقید کے لیے ایک مقدس سنجیدگی کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ قول کس کا ہے ؟
آل احمد سرور, ماخوذ: تنقید کیا ہے

گُل بکاؤلی کے درج ذیل پیراگراف سے چند سوالات پوچھے گئے تھے۔

اقتباس والے جوابات

مرغ کے بانگ سے کون جاگ جاتا ہے؟
بکاؤلی

درج بالا اقتباس میں کن اشعار میں محاوروں کا استعمال ہوا ہے؟
گُل کھلانا
جُل دینا

پھول چوری ہونے کی وجہ سے 

خوف کی وجہ سے سبزے

تجنیس تام پر ایک سوال آیا تھا۔

 

 

ما بعد جدیدت سرے سے ہدایت نامے یا فارمولے وضع کرنے یا تخلیق کار کے لیے ہدایت نامے جاری کرنے کا فلسفہ ہے ہی نہیں۔
کس کا قول؟
گوپی چند نارنگ

درست زمرہ
غالب بحیثیت محقق :قاضی عبد الودود

ہمارے ادب کو قومی آزادی کی تحریک کی ترجمانی کرنی چاہیے۔ اسے سامراجیوں اور ظلم کرنے والے امیروں کی مخالفت کرنی چاہیے۔ ترقی پسند تحریک کے پہلے جلسے میں یہ تقریر کس نے کی؟
حسرت موہانی

مرنے کے دن قریب ہیں شاید کہ اے حیات
تجھ سے طبیعت اپنی بہت سیر ہو گئی
یہ شعر کس ناول کے آخر پر آیا ہے؟
امراؤ جان ادا

فقط موتیوں کی پڑی پائے زیب
کہ جس کے قدم سے گہر پائے زیب
کون سی صنعت؟
تجنیس مرکب متشابہ

صحیح ترتیب کی نشاندہی کیجیے؟
سب رس، باغ و بہار، فسانۂ عجائب ، بوستانِ خیال

اُردو کے اہم محققین اور ان کی تصانیف کی صحیح جوڑیاں لگائیے۔
امتیاز علی عرشی
رشید حسن خان
گیان چند جین
جمیل جالبی

شعر میں درج ذیل صنعت کی پہنچان کیجیے۔
براعت الاستہلال
صنعت واصل الشفتین
صنعت وسیع الشفتین
حشو ملیح

دبستان دہلی ،دبستان لکھنؤ،دبستان رام پور سے تعلق رکھنے والے شاعر کی صحیح جوڑی کی نشاندہی کیجیے؟

دبستان اور شاعر ۔
رامپور ، عظیم آباد، لکھنو، دہلی
شاد، ناسخ، راسخ ، امیر

الفاروق اور مجھے میرے دوستو سے بچاؤ پر ایک سوال پوچھا گیا تھا۔

سرسید عملی اور عہد ساز شخصیت تھے انھوں نے فکر انگیز مضامین لکھے۔ ( دعوی و دلیل پر مبنی سوال)

ہمارے ادب کو قومی آزادی کی ترجمانی کرنا چاہیے۔ اسے سامراجیوں اور ظلم کرنے والے امیروں کی مخالفت کرنا چاہیے۔ اسے مزدوروں اور کسانوں اور تمام مظلوم انسانوں کی طرف داری اور حمایت کرنا چاہیے ۔
(حسرت موہانی)

عالم سوز و ساز میں وصل سے بڑھ کے ہے فراق
وصل میں مرگ آرزو! ہجر میں لذت طلب!
عین وصال میں مجھے حوصلۂ نظر نہ تھا
گرچہ بہانہ جو رہی میری نگاہ بے ادب!
گرمئ آرزو فراق! شورش ہائے و ہو فراق!
موج کی جستجو فراق! قطرہ کی آبرو فراق!
کس نظم کا شعر ہے ؟
جواب: ذوق و شوق، از: علامہ اقبال

دل ہے تو دھڑکنے کا بہانہ کوئی ڈھونڈے
پتھر کی طرح بے حس و بے جان ساکیوں ہے
صنعت ( تشبیہ و استفہامیہ انداز )

نظموں کا درست زمرہ:
کسان، جنگل کی شہزادی، شکست زنداں کا خواب (جوش)
مستقبل، برق کلیسا، جلوۂ در باردہلی (اکبر)

تیرے وحشی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے
رم کیا اتنا کہ آہوئے ختن لگنے لگا
(عرفان صدیقی)

مرثیہ کا صحیح شعر
ٹھنڈی ٹھنڈی وہ ہوائیں وہ بیاباں وہ سحر
دم بہ دم جھومتے تھے وجد کے عالم میں شجر

گلزار نسیم یا سحر البیان سے شعر دریافت کیا گیا تھا ( قلم……..)

ناول نگاروں کا زمانی اعتبار سے زمرہ (قرۃ العین حیدر آخر میں)

غزل گو شعراء کا زمانی اعتبار سے زمرہ (شہر یار آخر میں)

نظم نگاروں کا زمانی اعتبار سے زمرہ (حالی، اقبال،شفیق فاطمہ )

ایک زمرہ داستان گو اور ایک زمرہ ڈراما نگار کا ( محمد حسن آخر میں)

مثنوی اور اُن کے تخلیق کار سے ملانے والے زمرے
علی نامہ، سیف الملوک و بدیع الجمال، چندر بدن مہیار

شعری مجموعے: اسم اعظم، خواب کا در بند ہے ، شام ہونے ولی ہے۔ (شہریار)

عشق نامہ، کینوس، سات سماوات ( عرفان صدیقی)

قطب مشتری، گلزار نسیم، پھول بن کے کرداروں کی جوڑیاں۔

زمانی اعتبار سے صحیح ترتیب

محی الدین قادری، گیان چند جین، مسعود حسین خاں، میرزا خلیل احمد بیگ

ٹ ، چ، ڈ وغیرہ کی آوازیں

احتشام حسین اور کلیم الدین احمد کی تصنیف والے دو زمرے

بولیوں کی جوڑیاں اُن کے علاقوں کے اعتبار سے بنائیں۔

لہندا، برج بھاشا، قنوجی۔

نظم کا زمرہ

بدلی کا چاند، جنگل کی شہزادی، شکست زنداں کا خواب، کسان ،رامائن کا آخری سین، خاک ہند

نظم کا زمرہ

کلرک کا نغمہ محبت، جاتری، سمندر کا بلاوا، چکلے، گریز، انقلاب

اکبر کی نظم کے ساتھ دوز مرے

جلوہ ٔدربار دہلی، برق کلیسا، مستقبل

سوانح کی جوڑیاں ملائیں:
اس آباد خرابے میں، نام دیو مالی، الفاروق، حیات جاوید

داستانوں کے کرداروں کا زمرہ

باغ و بہار، رانی کیتکی کی کہانی، …..

حسن شوقی، وجہی، بغدادی، نصرتی (دو زمروں کی شناخت)

درست زمانی ترتیب کی شناخت
بیدری، وجہی، میر حسن، نسیم

نقادوں کی زمانی ترتیب:
شمس الرحمن فاروقی، گوپی چند نارنگ

یگانہ، جگر، حسرت، وغیرہ کے شعر کی جوڑیاں۔

شاعروں کے شعر کے اعتبار سے دو زمرے صحیح
عرفان، مجروح، وغیرہ

دو زمرے صحیح ہیں
رشید احمد صدیقی بیسویں صدی کے انشائیہ نگار
مجھے میرے دوستوں سے بچاؤ مشتاق احمد یوسفی کا انشائیہ
اس طرح کے چار آپشن تھے، جس میں 2 صحیح تھے۔

دو زمرے صحیح ہے، نشاندہی کیجیے۔
و جہی سب رس سے پہلے قطب مشتری لکھ چکے تھے۔
فسانہ عجائب سے پہلے رانی کیتکی کی کہانی لکھی گئی۔

ان میں دو شعر صحیح ہیں۔
نالہ و آہ کی تفصیل نہ پوچھو مجھ سوں
دفتر در دبسا عشق کے دیوان میں آ
صحیح مصرع سے شعر تلاش کرنا تھا۔

میر کا ایک شعر تھا جس میں آخری مصرعے میں میر تخلص تھا۔

تین سے چار سوال صحیح مصرع کے ساتھ دوز مرے تلاش کرنے والے تھے۔

صحیح زمانی ترتیب کی نشاندہی کیجیے۔
مسعود حسین، گوپی چند نارنگ ، شوکت سبزواری۔

زمانوی اعتبار سے محققین کا درست زمرہ؟
محی الدین قادری زور، گیان چند جین ، رشید حسن خان، گوپی چند نارنگ

نقد الشعر کس کی تصنیف ہے؟
قدامہ ابن جعفر
ابن رشیق
ابن خلدون
عبدالقاہر جرجانی

 

 

مکمل سوالنامے کا تجزیہ کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ کس صنف پر کتنے سوالات پوچھے گئے ہیں:

تاریخِ زبان اُردو سےتقریباً 7 سوالات

مثنوی پر تقریباً 11 سوالات

غزل پر تقریباً15سوالات

داستان پر تقریباً12سوالات

نظم سے تقریباً 9 سوالات

تنقید و تحقیق سےتقریباً 7 سوالات

ادبی انجمنوں اور تحریکات پر تقریباً 9 سوالات

دعویٰ و دلیل سے تقریباً 5 سوالات۔

صنعتوں پر تقریباً 3 سوالات

 

نوٹ: نوری اکیڈمی کے ڈائریکٹر عطاءالرحمن نوری نے اپنی تیاری کے دوران جو نوٹس بنائی تھی اس نوٹس کو موصوف نے ’’معروضی ادب پارے‘‘ کے نام سے کتابی شکل میں شائع کر دیا ہے۔ معروضی ادب پارے کا اینڈرائیڈ اپلی کیشن بھی لانچ کر دیا گیا ہے۔ اوپر آپ نے جا بجا معروضی ادب پارے کے اسکرین شاٹس دیکھے ہیں، اس کتاب سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے اپنے پلے اسٹور سے آج ہی اس کتاب کے اپلی کیشنز کو انسٹال کریں۔

درج ذیل صفحہ پر کلک کریں یہاں ہماری تمام کتب کی لنکس موجود ہیں

اینڈراؤڈ اپلیکیشنز

Maroozi Adab Pare: URDU GUIDE

یو جی سی نیٹ دسمبر 2022ء کا متوقع کٹ آف

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے زیر انصرام منعقد ہونے والے یو جی سی نیٹ دسمبر 2022ء امتحان کا سلسلہ دراز ہے۔ ابھی فیز 1 کے امتحانات مکمل ہوئے ہیں۔ فیز 1 میں تقریبا 57 مضامین کے امتحانات ہو چکے ہیں۔ فیز 1 میں زبانوں پر مشتمل پرچوں کے امتحانات لے لیے گئے ہیں، بقیہ مضامین کے امتحانات فیز 2 میں لیے جائیں گے۔ اردو زبان کا پرچہ 22 فروری 2023ء کو صبح کی شفٹ میں لیا گیا ہے۔ اردو زبان کے پرچے میں موجود سوالات کو نوری اکیڈمی ویب سائٹ کی درج ذیل لنک پر پڑھا جا سکتا ہے۔

امتحان کیسا تھا ؟

یو جی سی نیٹ دسمبر 2022ء کے امتحانات جاری ہیں۔ اُردو مضمون کا پرچہ ہو چکا ہے۔ اسی کے متعلق اس مضمون میں معلومات فراہم کی جائے گی۔ پیپر کے بعد اکثر اسٹوڈنٹس کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ اشعار پر سوالات زیادہ پوچھے گئے ہیں۔ مکمل پرچے کا تجزیہ کرنے پر معلوم ہوتا ہے کہ اس مرتبہ کا پیپر معتدل تھا، نہ بہت زیادہ آسان اور نہ ہی بہت زیادہ گنجلک۔ اس امر سے یہ نتیجہ برآمد کیا جا سکتا ہے کہ اس مرتبہ اُردو مضمون کا کٹ آف معتدل رہے گا۔

ذیل میں چند سالوں کی آفیشیل کٹ آف لسٹ پیش کی جا رہی ہے۔

یو جی سی نیٹ جون 2020ء کا کٹ آف:

یو جی سی نیٹ جون 2020ء امتحان اُردو مضمون کا کٹ آف ذیل میں پیش کیا جا رہا ہے۔

یو جی سی نیٹ دسمبر 2020ء اور جون 2021ء کا کٹ آف :

یو جی سی نیٹ دسمبر 2020ء اور جون 2021ء امتحان مشترکہ طور پر لیا گیا تھا۔ اس سال اُردو مضمون کا کٹ آف ذیل میں پیش کیا جا رہا ہے۔

یو جی سی نیٹ دسمبر 2021ء اور جون 2022ء کا کٹ آف :

یو جی سی نیٹ دسمبر 2021ء اور جون 2022ء کا امتحان مشترکہ طور پر لیا گیا تھا۔ اس سال اُردو مضمون کا کٹ آف یہ تھا۔

یو جی سی نیٹ دسمبر 2022ء کا متوقع کٹ آف:

معتدل پیپر اور سابقہ چند سالوں کے کٹ آف دیکھنے کا بعد متوقع کٹ آف اس طرح ہو سکتا ہے۔

Category

NET

JRF

Open

62-66% 66-70%

OBC

60-64% 65-68%
SC/ST 52-56%

57-60%

PWD 50-55%

56-58%

بقیہ کیٹیگری سے تعلق رکھنے والے اسٹوڈنٹس اسی تجزیے کو سامنے رکھ کر اپنے متوقع کٹ آف کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

انسر کیز (Answer keys) کب تک آ سکتی ہے

ابھی فیز 1 کے امتحانات مکمل ہوئے ہیں۔ ابھی فیز 2 کے امتحانات کا اعلان اور ان کا انعقاد باقی ہے۔ ظاہر ہے جب تک تمام امتحانات ختم نہیں ہو جاتے اس وقت تک جوابی کلیدیں ظاہر نہیں ہو سکتی ہیں۔ فیز 2 کے مکمل ہونے کے بعد انسر کیز کا قیاس لگایا جا سکتا ہے۔

جون 2023ء کا فارم کب تک آ سکتا ہے ؟

غالب گمان یہ ہے کہ مارچ کے آخری یا اپریل کے پہلے ہفتے میں جون 2023ء امتحانات کے اپلیکشن فارم کا آغاز ہو جائے گا۔ داخلہ فارم کے لیے بیس تا پچیس دنوں کا وقت دیا جائے گا۔ محض دو یا تین دنوں کے لیے اصلاح کا وقت دیا جائے گا۔ اس لیے کہ جون امتحان کی متوقع تواریخ کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

نوٹ: بروقت رہنمائی کے لیے نوری اکیڈمی ویب سائٹ پر وزٹ کریں اور نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں۔ سوشل میڈیا پر ہمیں فالو کریں تاکہ بروقت آپ کو معلومات مل سکے۔

حتمی کٹ آف اور رزلٹ دیکھنے کے لیے آفیشیل ویب سائٹ پر وزٹ کریں۔

https://www.nta.ac.in/
https://ugcnet.nta.nic.in/

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!