ArticlesNEWS/REPORTS/PROGRAMMES

Barkaati Paigham برکاتی پیغام

برکاتی پیغام


حضرت سید محمد امان میاں قادری صاحب (ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، علی گڑھ، خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ ایٹہ یوپی

……………………………………………….
پیشکش : عطاء الرحمن نوری
……………………………………………….
اس وقت پورے ملک میں مسلمانوں کے لیے حالات بہت ہی زیادہ نازک ہیں- ہمیں پریشان کرنے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں اور بحیثیت قوم ہمیں نشانہ بنا کر ہمارے خلاف ایک کے بعد ایک منصوبے عمل میں لائے جا رہے ہیں – ایسی صورت میں ہمیں چاہیے کہ 
مندرجہ بالا تجاویز پر عمل کریں
سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے سچی توبہ کریں اور رو رو کر اپنے گناہوں سے معافی مانگیں اور اس کے بعد میدان عمل میں اتریں
ہر شخص اپنے اپنے طریقے سے قوم کی خدمت میں لگ جائے
روپیے کو سوچ سمجھ کر خرچ کریں، ضرورت کی چیزیں ہی خریدیں، شو بازی، دکھاوے اور برانڈ کے جال سے باہر آئیں
جہاں تک ہو سکے آپسی گلے شکوے بھلا کے اپنی طاقت کو آپس کے مقابلوں میں برباد ہونے سے بچائیں
اپنے بچوں کو عمدہ دینی و عصری تعلیم سے آراستہ کریں
والدین اپنے بچوں کی خصوصی تربیت کے لیے زیادہ وقت دیں
شادی، بیاہ، منگنی اور فیمیلی فنکشن کے اخراجات میں کمی کریں اور نونہالان قوم کی اعلیٰ تعلیم پر مثبت طریقے سے زیادہ سے زیادہ پیسہ خرچ کریں
سب لوگ اپنی جسمانی و روحانی صحت کا خوب خیال رکھیں اور روزآنہ کثرت کریں
سوشل میڈیا سے اجتناب کریں اور وقت کا صحیح استعمال کریں
حتیٰ الامکان اپنے بھائیوں کی مدد کریں
اپنے دستاویزات کی حفاظت کریں اور اگر ان میں غلطیاں ہو تو انھیں اولین ساعت میں درست کروا لیں
اپنے اپنے علاقوں میں کیمپ لگوا کر لوگوں کے دستاویزات کو درست کروائیں
مذکورہ تمام تجاویز پر سنجیدگی سے عمل کریں اور اس برکاتی پیغام کو عام کریں
مذکورہ تجاویز کے علاوہ آپ کے ذہن میں کوئی مشورہ ہو تو مجھے بھی بتائیں تاکہ میں بھی اس پر عمل کروں اور عام کروں
اللہ رب العزت کی مرضی کے بغیر کچھ ممکن نہیں لہذا اپنے یقین کو مضبوط کریں، بارگاہ صمدیت میں رجوع کریں اور رب کی بارگاہ سے بے پناہ کرم کی دعائیں مانگیں، ان شا اللہ سب خیر ہوگا

 –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!