Expected Cut Off UGC NET December 2022 Exam
یو جی سی نیٹ دسمبر 2022ء کا متوقع کٹ آف
یو جی سی نیٹ دسمبر 2022ء کا متوقع کٹ آف
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے زیر انصرام منعقد ہونے والے یو جی سی نیٹ دسمبر 2022ء امتحان کا سلسلہ دراز ہے۔ ابھی فیز 1 کے امتحانات مکمل ہوئے ہیں۔ فیز 1 میں تقریبا 57 مضامین کے امتحانات ہو چکے ہیں۔ فیز 1 میں زبانوں پر مشتمل پرچوں کے امتحانات لے لیے گئے ہیں، بقیہ مضامین کے امتحانات فیز 2 میں لیے جائیں گے۔ اردو زبان کا پرچہ 22 فروری 2023ء کو صبح کی شفٹ میں لیا گیا ہے۔ اردو زبان کے پرچے میں موجود سوالات کو نوری اکیڈمی ویب سائٹ کی درج ذیل لنک پر پڑھا جا سکتا ہے۔
یو جی سی نیٹ دسمبر 2022ء اردو کا سوالیہ پرچہ مع جوابات
امتحان کیسا تھا ؟
یو جی سی نیٹ دسمبر 2022ء کے امتحانات جاری ہیں۔ اُردو مضمون کا پرچہ ہو چکا ہے۔ اسی کے متعلق اس مضمون میں معلومات فراہم کی جائے گی۔ پیپر کے بعد اکثر اسٹوڈنٹس کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ اشعار پر سوالات زیادہ پوچھے گئے ہیں۔ مکمل پرچے کا تجزیہ کرنے پر معلوم ہوتا ہے کہ اس مرتبہ کا پیپر معتدل تھا، نہ بہت زیادہ آسان اور نہ ہی بہت زیادہ گنجلک۔ اس امر سے یہ نتیجہ برآمد کیا جا سکتا ہے کہ اس مرتبہ اُردو مضمون کا کٹ آف معتدل رہے گا۔
ذیل میں چند سالوں کی آفیشیل کٹ آف لسٹ پیش کی جا رہی ہے۔
یو جی سی نیٹ جون 2020ء کا کٹ آف:
یو جی سی نیٹ جون 2020ء امتحان اُردو مضمون کا کٹ آف ذیل میں پیش کیا جا رہا ہے۔
یو جی سی نیٹ دسمبر 2020ء اور جون 2021ء کا کٹ آف :
یو جی سی نیٹ دسمبر 2020ء اور جون 2021ء امتحان مشترکہ طور پر لیا گیا تھا۔ اس سال اُردو مضمون کا کٹ آف ذیل میں پیش کیا جا رہا ہے۔
یو جی سی نیٹ دسمبر 2021ء اور جون 2022ء کا کٹ آف :
یو جی سی نیٹ دسمبر 2021ء اور جون 2022ء کا امتحان مشترکہ طور پر لیا گیا تھا۔ اس سال اُردو مضمون کا کٹ آف یہ تھا۔
یو جی سی نیٹ دسمبر 2022ء کا متوقع کٹ آف:
معتدل پیپر اور سابقہ چند سالوں کے کٹ آف دیکھنے کا بعد متوقع کٹ آف اس طرح ہو سکتا ہے۔
Category |
NET |
JRF |
Open |
62-66%
(186-198) |
66-70%
(186-210) |
OBC |
60-64%
(180-192) |
65-68%
(195-204) |
SC/ST | 52-56%
(156-168) |
57-60% (171-180) |
PWD | 50-55%
(150-165) |
56-58% (168-174) |
بقیہ کیٹیگری سے تعلق رکھنے والے اسٹوڈنٹس اسی تجزیے کو سامنے رکھ کر اپنے متوقع کٹ آف کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔
انسر کیز (Answer keys) کب تک آ سکتی ہے
ابھی فیز 1 کے امتحانات مکمل ہوئے ہیں۔ ابھی فیز 2 کے امتحانات کا اعلان اور ان کا انعقاد باقی ہے۔ ظاہر ہے جب تک تمام امتحانات ختم نہیں ہو جاتے اس وقت تک جوابی کلیدیں ظاہر نہیں ہو سکتی ہیں۔ فیز 2 کے مکمل ہونے کے بعد انسر کیز کا قیاس لگایا جا سکتا ہے۔
جون 2023ء کا فارم کب تک آ سکتا ہے ؟
غالب گمان یہ ہے کہ مارچ کے آخری یا اپریل کے پہلے ہفتے میں جون 2023ء امتحانات کے اپلیکشن فارم کا آغاز ہو جائے گا۔ داخلہ فارم کے لیے بیس تا پچیس دنوں کا وقت دیا جائے گا۔ محض دو یا تین دنوں کے لیے اصلاح کا وقت دیا جائے گا۔ اس لیے کہ جون امتحان کی متوقع تواریخ کا اعلان کیا جا چکا ہے۔
نوٹ: بروقت رہنمائی کے لیے نوری اکیڈمی ویب سائٹ پر وزٹ کریں اور نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں۔ سوشل میڈیا پر ہمیں فالو کریں تاکہ بروقت آپ کو معلومات مل سکے۔
حتمی کٹ آف اور رزلٹ دیکھنے کے لیے آفیشیل ویب سائٹ پر وزٹ کریں۔
https://www.nta.ac.in/
https://ugcnet.nta.nic.in/