NEWS/REPORTS/PROGRAMMES

Adara Nasri Adab ka Mothly Program

ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست کامیابی سے ہمکنار

۳۱ اگست ۲۰۱۹ء :- ہر ماہ کے آخری سنیچر کو منعقد ہونے والی ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست، ایڈیٹر بیباک، ناول و افسانہ نگار محترم احمد عثمانی صاحب کی صدارت میں انتہائی کامیاب رہی نشست کا آغاز مدثر ربانی کی قرآت سے ہوا اعلانِ صدارت کے بعد صدر و قلمکاران نشست کا تعارف رضوان ربانی نے پیش کیا بعد ازاں روایت کے مطابق پہلی تخلیق محترم عبدالمجید ماسٹر نے(کہانی) “شیر کی درگت”پیش کی، محترم شمس الضحی اسرائیل نے(کہانی)”شمائلہ کی مرغی”سنائی، محترم ڈاکٹر اقبال برکی نے “بارش کیوں ہوتی  ہے؟”(سائنسی کہانی) جبکہ محترم ڈاکٹر شیخ مجیب نے (افسانہ)  “احساس”، محترم صادق اسد نے (افسانہ)”ایک آنکھ والا” اور محترم نعیم سلیم نے(مزاحیہ خاکہ)”کرے ہر دم ہی طوفانی برادر عزیر رضوان ربانی”پیش کیا تمام ہی تخلیقات پر سیر حاصل گفتگو، تنقید،تبصرے و مشورے میں ڈاکٹر اقبال برکی، عمران جمیل،انصاری افضال، ڈاکٹر الیاس صدیقی، عبدالمجید ماسٹر، عتیق شعبان، طاہر انجم صدیقی، عبدالماجد انصاری، نور الدین نور، شیخ مجیب سر، نعیم سلیم، پروفیسر ساجد نعیم، عبدالرحیم نیازی، رضوان ربانی وغیرہ شامل رہے۔ صدر نشست احمد عثمانی صاحب نے تمام ہی تخلیقات پر اظہار خیال کیا۔ بعدہ خادم ادب، رکن ادارہ ھذا رضوان ربانی کی علمی و ادبی خدمات کا اعتراف محمد اسحق خضر، ڈاکٹر الیاس صدیقی، عمران جمیل، ڈاکٹر اقبال برکی،رفیق مومن،پروفیسر ساجد نعیم، طاہر انجم صدیقی و دیگراداروں اور افراد کی جانب سے بھی رضوان ربانی کا استقبال کیا گیا- نظامت رضوان ربانی وطاہر انجم صدیقی نے مشترکہ طور پر انجام دی رسم شکریہ ڈاکٹر اقبال برکی نے ادا کیا اردو زبان و ادب کے شیدائی کثیر تعداد میں از اول تا آخیر حاضر رہے۔

٭٭٭

..:: FOLLOW US ON ::..


https://www.youtube.com/channel/UCXS2Y522_NEEkTJ1cebzKYw
http://www.jamiaturraza.com/images/Facebook.jpg
http://www.jamiaturraza.com/images/Twitter.jpg

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!