NEWS/REPORTS/PROGRAMMES

Thank You For 50K Subscribers نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل کے پچاس ہزار سبسکرائبر کا شکریہ

نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل کے پچاس ہزار سبسکرائبر کا شکریہ
            نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل شہر مالیگاوں کا ایسا تعلیمی چینل ہے جس نے انتہائی کم وقت میں ملکی اور غیر ملکی سطح پر اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کیا ہے۔ اس تعلیمی چینل پر یوپی ایس سی ، ایم پی ایس سی ، یو جی سی نیٹ، ریاستی سیٹ، ٹی ای ٹی، سی ٹی ای ٹی، پی ایچ ڈی، سی اے ، تلاٹھی، حکومتی امتحانات کی معلومات ، لیکچرز اور ملک بھر سے مختلف امتحانات کو کوالیفائی کرنے والے ٹاپرس کے انٹرویوز، نوٹس اور امتحانات کی رہبری پر مبنی ویڈیوز اپلوڈ کیے جاتے ہیں۔
            اللہ کے فضل سے نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل کو پچاس ہزار سے زائد لوگوں نے سبسکرائب کیا ہے اور چوبیس لاکھ سے زائد لوگوں نے اس تعلیمی و معلوماتی چینل سے استفادہ کیا ہے۔ نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل نے انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروسیس میں اپنی خدمات انجام دینے والے بہت سے آئی اے ایس، آئی پی ایس اور آئی آر ایس افسران کو مدعو کرکے پروگرامات کیے اور کئی افسران کو لائیو سیشن میں بلا کر ہزاروں طلبہ و طالبات کو ان افسران سے سوال وجواب اوراستفادہ کا موقع فراہم کیا۔
            پچاس ہزار سبسکرائبرس کی خوشی میں نوری اکیڈمی کے تمام ذمے داران و اراکین اپنے تمام حامیوں ، ناظرین اور سبسکرائبرس کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آپ لوگوں کے تعاون کے بغیر یہ سنگ میل نامکمل ہوتا۔ اُمید قوی ہے کہ آپ لوگ فروغ تعلیم کے لیے جاری کیے گئے ڈیجیٹل نالج کے اس نظریے کو مزید تقویت پہنچائیں گے۔ اگر آپ بھی گھر بیٹھے مختلف امتحانات ، کوالیفائر کے انٹرویوز، کرنٹ افیئر اور اُردو زبان و ادب کی معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور نوری اکیڈمی ویب سائٹ کو فالو کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!