معنیات

معنیات کو لسانیات کا اہم نواحی شعبہ شمار کیا جاتا ہے ۔
معنیات کے نقطۂ نظر سے سلسلۂ کلام کو جن اکائیوں میں تقسیم کیا جاتا ہے اس کو لفظ کہتے ہیں۔
معنیات لفظ کا مطالعہ پیش کرتا ہے۔
جملے میںالفاظ کو خاص اور امدادی طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
خاص لفظ جملے میں لغوی ضرورت کو پورا کرتا ہے اور امدا دی لفظ نحوی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔
کسی بھی زبان میں خاص الفاظ سے لغوی معنیات کا کام لیا جاتا ہے اور امدادی الفاظ سے نحوی معنیات کا کام لیا جاتا ہے۔
خاص الفاظ کے معانی کو کلام کے سیاق کے بغیر بیان نہیں کیا جاسکتا ہے۔
لفظ اور معنی کا رشتہ مہمل ہوتا ہے یعنی اس کی حدود قطعی نہیں ہوتیں۔

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!