News/Announcement/Public NoticeNEWS/REPORTS/PROGRAMMESNoori Academy Success StoriesOur Result

MH-SET 2024 EXAM NEWS

مہاراشٹر اور گوا سے اُردو مضمون میں 25 اسٹوڈنٹس ہوئے کامیاب

مہاراشٹر اور گوا سے اُردو مضمون میں 25 اسٹوڈنٹس ہوئے کامیاب

پچیس طلبہ و طالبات میں نوری اکیڈمی کے 9 اسٹوڈنٹس ہوئے سرفراز

 

 ’’ مہاراشٹر سیٹ ‘‘ریاست مہاراشٹر اور گوا میں اسسٹنٹ پروفیسر اور پی ایچ ڈی کے لیے اہلیتی امتحان ہے۔ 39 ویں ایم سیٹ امتحان کا انعقاد 7 اپریل 2024ء کو کیا گیا ۔پورے مہاراشٹر اور گوا سے اُردو مضمون میں پچیس طلبہ و طالبات نے کامیابی درج کرائی ہے۔ الحمدللہ! ان پچیس اسٹوڈنٹس میں سے 9 اسٹوڈنٹس نوری اکیڈمی جیسے فعال اور متحرک ادارے سے وابستہ ہیں۔ان کے اسمائے گرامی اس طرح ہیں: زوہیب یار خان علیم یار خان(اورنگ آباد)، سید عرشیہ تسنیم عبدالحمید ( اورنگ آباد )، اسماء مولا علی یادگیری (گلبرگہ )، فاروقی نشاط انجم (جلگاؤں)، عبدالکریم اشعر ؔ(اردھاپور ضلع ناندیڑ)، عائشہ محمد(اورنگ آباد)، راحت پروین (اُتر پردیش)، محمد یونس (نظام آباد)اور محمد افتخار (بہار)۔
بفضلہ تعالیٰ! نوری اکیڈمی سے استفادہ کرتے ہوئے یو جی سی نیٹ، جموں و کشمیر سیٹ، راجستھان سیٹ، تلنگانہ سیٹ، مغربی بنگال سیٹ، بہار پبلک سروس کمیشن، تلنگانہ گروکل امتحانات اور مختلف یونیورسٹیوں کے پی ایچ ڈی انٹرنس ٹیسٹ میں سیکڑوں طلبہ وطالبات نے کامیابی درج کی ہے۔ اب نوری اکیڈمی کا دائرہ ہندوستان کے باہر بھی وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ اس مرتبہ کے کورس میں بیرونِ ہند سے بھی اسٹوڈنٹس نے داخلہ لیا ہے۔ فروغِ علم کے لیے نوری اکیڈمی کے عزائم مستحکم ہیں اور فضل الٰہی سے اُمید افزا نتائج بھی ظاہر ہو رہے ہیں۔ واضح ہو کہ ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نوری کی رہبری و نگرانی میں نوری اکیڈمی کے ذریعے متعدد مرکزی اور صوبائی امتحانوں کی رہنمائی کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!